Page 1 of 1

عاشوراء کے روزے کی فضیلت

Posted: Thu Nov 22, 2012 5:54 pm
by اضواء
[center]عاشوراء کے روزے کی فضیلت

میں نے سنا ہے کہ عاشوراء کا روزہ پچھلے ایک برس کے گناہوں کا کفارہ بنتاہے ، کیا یہ صحیح ہے ، اورکیا کبیرہ گناہ بھی مٹا دیۓ جاتے ہيں ، اورپھر اس دن کی تعظیم کا سبب کیا ہے ؟

الحمدللہ

محرم کا مہینہ قمری مہینوں میں پہلا اورحرمت
والے مہینوں میں سے ایک حرمت والا مہینہ ہے ۔


اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

{ یقینا اللہ تعالی کے ہاں کتاب اللہ میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اسی دن سے
جب سے آسمان وزمین کو اس نے پیدا فرمایا ہے ، ان میں سے چار
حرمت وادب والے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ،
تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو }
التوبۃ ( 36 ) ۔

امام بخاری اورامام مسلم نے ابو بکرہ رضی اللہ تعالی عنہ
سے روایت بیان کی ہے کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( آسمان وزمین کے پیدا ہونے سے ہی زمانہ اپنی حالت
وہیئت پر گھوم رہا ہے سال کے بارہ مہینے ہیں جن میں سے
چار حرمت وادب والے ہیں ، تین تو مسلسل ہیں
ذولقعدہ ، ذوالحجۃ ، اورمحرم ، اورمضرکا رجب جوجمادی الثانی
اورشعبان کے مابین ہے ) صحیح بخاری
صحیح مسلم

اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سے یہ بھی ثابت ہے کہ
رمضان المبارک کے بعد محرم کےمہینہ میں روزے افضل ہیں ۔

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( رمضان المبارک کے روزوں کے بعد افضل ترین روزے
محرم کے مہینہ کے رروزے ہیں ،
اورفرضی نماز کے بعد افضل ترین نماز رات کی نماز ہے )
صحیح مسلم ۔



واللہ اعلم .

الشيخ محمد صالح المنجد

المملكة العربية السعودية
[/center]

Re: عاشوراء کے روزے کی فضیلت

Posted: Thu Nov 22, 2012 10:31 pm
by میاں محمد اشفاق
جزاک اللہ r;o;s;e

Re: عاشوراء کے روزے کی فضیلت

Posted: Fri Nov 23, 2012 8:48 am
by اضواء
میاں محمد اشفاق wrote:جزاک اللہ r;o;s;e
الله يجزاك خير ياااااااااااارب .

Re: عاشوراء کے روزے کی فضیلت

Posted: Fri Nov 23, 2012 9:59 am
by افتخار
جزاک اللہ بہنا جی،

Re: عاشوراء کے روزے کی فضیلت

Posted: Fri Nov 23, 2012 11:12 am
by اضواء
افتخار wrote:جزاک اللہ بہنا جی،
الله يجزاك کل خير........