ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

بچوں کے لئے ہمہ قسم تحریریں اور بہت کچھ
Post Reply
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

Post by سخنور »

ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار


اِس موٹر کی شان نرالی
دو سیٹوں، دو پہیوں والی
تین انجن اور ہارن چار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

ساتھ ہوا کے اڑتی جائے
دائیں بائیں مڑتی جائے
بڑی ہی سیانی بڑی ہُشیار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

اِس موٹر کا اللہ بیلی
کوئی نہ ہو تو پھرے اکیلی
گھومے گلی گلی بازار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

کوئی کہے یہ سائیکل ہے
کوئی کہے یہ ٹرائیسکل ہے
کوئی کہے یہ موٹرکار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

جیسے چاہو اَسے چلاؤ
جو بھی چاہو اسے بنا لو
بمبو کاٹ کا بمبو کاٹ ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

رنگت اِس کی کالی کالی
صورت اِس کی بھولی بھالی
قیمت اِس کی ساٹھ ہزار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

ٹوٹ بٹوٹ کلینر اس کا
ٹوٹ بٹوٹ ڈرائیور اس کا
وہی ہے گاڑی وہی سوار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

اِک موٹر، اِک ٹوٹ بٹوٹ
دونوں برابر کی ہیں چوٹ
ایک سواری ایک سوار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار

یوں تو ہر دم چُپ رہتی ہے
ہارن بجے تو یوں کہتی ہے
دیکھو میں ہوں موٹر کار
ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار


از صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

Post by شازل »

بہت خوب a180:
بہت شکریہ
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

Post by سخنور »

پسند کرنے کے لئے بہت شکریہ شازل صاحب! جلد ہی مزید ٹوٹ بٹوٹ کی کارستانیاں بھی شئیر کروں گا.
:)
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

Post by شازل »

اوکے ہمیں انتظار رہے گا.
فرحان دانش
دوست
Posts: 276
Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
جنس:: مرد

Re: ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

Post by فرحان دانش »

بہت بڑھیا
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

Post by سخنور »

بہت شکریہ فرحان صاحب!
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار . صوفی تبسّم

Post by محمد شعیب »

اگست 2009 کی یہ پوسٹ میں نے آج پڑھی.
بہت پرانی یادیں تازہ ہو گئیں.
شئرنگ کا شکریہ
Post Reply

Return to “متفرقات”