القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

Post by علی خان »

تو رہ نورد شوق ہے منزل نہ کر قبول
Image


بہت عرصہ پہلے مرزا جمیل احمد صاحب نے نوری نستعلیق کے ترسیمے متعارف کروا کر نوری کتاب کے ذریعہ ایک انقلاب بر پا کیا۔ یہ ترسیمے ایک طویل عرصہ تک تجارتی بنیادوں پر استعمال ہوتے رہے اور ہر کس و ناکس کی دسترس سے باہر۔ امجد حسین علوی اور جمیل نستعلیق ٹیم نے ان کو بطور اوپن سورس فانٹ متعارف کرواکر ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا اس کے باوجود ایک لاہوری طرز کے فانٹ کی ضرورت باقی رہی اسی دوران ہندوستان سے ان پیج نامی سافٹ ویئر کے ساتھ فیض نستعلیق آیا یہ بھی تجارتی بنیادوں پر استعمال ہونے والا فونٹ ہے گو کہ اب یہ یونی کوڈ فانٹ کی صورت میں بھی دستیاب ہے لیکن اس کے باوجود یہ ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ لاہوری طرز کے ایسے ترسیمے تیار کیے جائیں جن کے ذاتی اور نجی استعمال پر کوئی اخلاقی اور قانونی قدغن نہ ہو۔ اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تین سال قبل استاد تاج الدیں زریں رقم کے مرقع زریں سے استفادہ کرتے ہوئے ترسیموں کی تیاری کا آغاز کیا گیا۔ اور بالآخر تین سال کی شبانہ روز محنت کے بعد تقریبا تیس ہزار ترسیمے تیار کر لیے گئے۔
ہمارے لیے یہ بات اتہائی مسرت اور دلی اطمینان کا باعث ہے کہ اب یہ ترسیمے حکیم الامت شاعر مشرق کے یوم ولادت کے موقع پر ۹ نومبر ۲۰۱۲ کو اردو کمیونٹی کی نذر کیے جا رہے ہیں۔یہ ہماری جانب سے حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمہ اللہ علیہ کو ایک حقیر سا خراج عقیدت ہے
گرقبول افتد زہے عزو شرف
Image

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے والے فانٹس تجارتی استعمال کے لیے تھے اور ان کے مفت استعمال پر پابندی تھی جبکہ القلم تاج نستعلیق کے ترسیموں کو بلا خوف و خطر بالکل بلا معاوضہ ذاتی استعمال میں لایا جا سکتا ہے البتہ اسکا تجارتی استعمال ممنوع ہے۔ اس فانٹ کے جملہ حقوق محفوظ کروائے گئے ہیں اور کسی بھی کمرشل سافٹ ویئر کے ساتھ استعمال کے لیے اس کے خالق سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر قانونی کارروائی کا حق محفوظ ہے۔

Image

ہمارا بنیادی مقصد اردو کمیونٹی کو استعمال کرنے کے لیے ان ترسیمہ جات کی فراہمی تھی ۔ تاہم ان ترسیموں کو ایک فونٹ کی شکل میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ تاکہ یہ فوری طور پر قابل استعمال بھی ہوں۔ القلم تاج نستعلیق کے اس آزمائشی نسخہ میں (جوکہ بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے ) کشیدہ کی سہولت موجود نہیں ہے جبکہ القلم تاج نستعلیق کے لیے تیار کیے گئے کیریکٹر بیس فانٹ میں کشیدہ کی سہولت بہرحال موجود ہے جس کی جھلکیاں آپ نے القلم تاج نستعلیق کے مختلف نمونوں میں دیکھی ہونگی فی الحال کشیدہ کی سہولت کو مزید بہتر بنائے جانے پر کا ہو رہا ہے اس لیے کشیدہ کی سہولت فراہم نہیں کی جا سکی۔

Image

[center]Image[/center]
[center]ڈاون لوڈ کے لئے کلک کریں![/center]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;gمعلومات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

Post by شازل »

میں نے ورڈ میں اسے استعمال کیا ہے جمیل نوری نستعلیق کے مقابلے میں کچھ کٹا پھٹا سا لگ رہا تھا.
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

Post by علی خان »

جی شازل بھائی. بجہ فرمایا، اصل میں یہ فانٹ ابھی ابھی ریلیز کیا گیا ہے. اسمیں ابھی بہت کام باقی ہے. مطلب ابھی اسکی ٹیسٹینگ ہو رہی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

Post by چاند بابو »

بہت خوب شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ اشفاق بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

Post by اضواء »

بہت ہی شاندار شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
انجینئرفانی
کارکن
کارکن
Posts: 17
Joined: Wed Sep 19, 2012 7:16 am
جنس:: مرد
Location: پاکستان

Re: القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

Post by انجینئرفانی »

شاندار شئیرنگ پر آپ کا شکریہ....
ایمان،اتحاد،تنظیم
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”