Page 1 of 1

مذبحہ خانوں میں جھٹکا قربانی سکینڈل کا انکشاف

Posted: Wed Oct 24, 2012 11:36 am
by رضی الدین قاضی
[center]لندن: برطانیہ 80 فی صد سے زائد قربانیاں بجلی کا جھٹکا (سٹننگ) کے ذریعے کئے
جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال اندازاً پانچ سے
سات لاکھ مسلمان قربانی کرتے ہیں اور یہ قربانی مختلف سلاٹر ہاؤسز میں جاتی ہے۔
برطانیہ میں 80 فی صد سلاٹر ہاؤسز جانوروں کو سن کر کے ذبح کرتے ہیں جس کے
نتیجے میں ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنے سے قبل ان کی موت واقع ہو
جاتی ہو۔ اس طرح برطانیہ میں ہونے والی یہ قربانیاں مشکوک ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا
ہے کہ صرف 20 فی صد سلاٹر ہاؤسز میں جعلی قربانی نہیں ہوتی اور ان میں جانوروں
کو جھٹکا دیئے بغیر ذبح کیا جاتا ہے۔ برطانیہ کے مسلمان مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ
معاملے پر کمیونٹی کے اندر تفصیلی بحث ہونا ضروری ہے آیا جھٹکا دے کر ذبحہ کرنے
سے قربانی ہوجاتی ہے یا نہیں۔[/center]

Re: مذبحہ خانوں میں جھٹکا قربانی سکینڈل کا انکشاف

Posted: Wed Oct 24, 2012 12:45 pm
by پپو
یہ تو بہت بری بات ہوگئی ہے اب اس کا حل کیا قصائی تو ملتا نہیں ہوگا وہاں

Re: مذبحہ خانوں میں جھٹکا قربانی سکینڈل کا انکشاف

Posted: Wed Oct 24, 2012 4:37 pm
by اضواء
معلوماتی خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ

جزاك الله كل خير