Page 1 of 1

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ تبلیغ

Posted: Fri Oct 12, 2012 12:36 am
by محمد اشرف يوسف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ تبلیغ

ارشادِ الٰہی ہے :
اے رسول ! اللہ کی طرف سے جو تم پر نازل ہوا ہے ، اس کی اشاعت و تبلیغ کرو۔
( المائدۃ : 67 )۔
اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا کہ :
اگر تم نے کسی حکم کی تبلیغ نہ کی اور اسے دوسروں تک نہ پہنچایا ، تو گویا تم نے حقِ رسالت ادا نہ کیا۔
( المائدۃ : 67 )۔

جس طرح اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مبلغ بنایا ۔ اسی طرح حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے ہر فرد بشر کو مبلغ قرار دیا اور فرمایا :
مجھ سے جو کچھ سنو اس کی تبلیغ کرتے رہو۔
( بخاری : 3461 )۔

تبلیغ صرف علماء و مولویوں کا کام نہیں ہے بلکہ اپنے اپنے علم کے مطابق ہم میں سے ہر شخص کو تبلیغ کا حق حاصل ہے اور ہر شخص کو تبلیغ کا حکم ملا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان سے بھی تبلیغ فرمائی مگر عمل سے ، اس سے بھی بڑھ کر تبلیغ فرمائی ۔ عمل تبلیغ کا خاموش ذریعہ ہے ۔
حکمت و موعظت ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تبلیغ کا طرہ امتیاز رہی ہے ۔ آپ کی تبلیغ درج ذیل آیت کی جیتی جاگتی تصویر تھی۔

(اے نبی) آپ (لوگوں کو ) اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ دعوت دیجئے اور ان سے ایسے طریقے سے گفتگو کیجئے جو بہترین ہو۔
( النحل : 125 )۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ میں آسان اور پرکشش انداز اختیار فرماتے۔ جنت کی خوش خبریاں سناتے۔ لوگوں کو بھگانے اور نفرت دلانے کے انداز کو ناپسند فرماتے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے کہ : لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرو ، انھیں دین سے نفرت نہ دلاؤ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم عوام کو ہر صورت میں اسلام کے قریب لانے کی کوشش کرتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں ، تمام شعبوں اور تمام شاخوں میں تبلیغی حیثیت ہی کو ترجیح دی اور تبلیغ پر سب سے زیادہ زور دیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر و فکر تبلیغ تھا ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت و ریاضت تبلیغ تھی ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سراپا تبلیغ تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم مبلغ پیدا ہوئے ، مبلغ بن کر جئے اور تبلیغ کی راہ میں نثار ہو گئے ۔
(صلی اللہ علیہ وسلم )۔

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ تبلیغ

Posted: Sun Oct 14, 2012 4:23 am
by اضواء
Image

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ تبلیغ

Posted: Sun Oct 14, 2012 2:56 pm
by میاں محمد اشفاق
جزاک اللہ ;fl;ow;er;

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ تبلیغ

Posted: Mon Oct 15, 2012 1:36 pm
by اعجازالحسینی
جزاك الله