سڑک بند ہے

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
Post Reply
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

سڑک بند ہے

Post by بوبی »

سڑک کی مرمت ہو رہی ہو تو سڑک کے درمیان میں ایک بورڈ لگا دیا جاتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے "سڑک بند ہے"۔ مگر اس کا مطلب کبھی یہ نہیں ہوتا کہ سرے سے راستہ بند ہو گیا ہے اور اب آنے جانے والے اپنی گاڑی روک کرکھڑے ہوجائیں ۔ اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ "یہ سامنے کی سڑک بند ہے"۔

ہرشخص کواس قسم کے بورڈ کے معنی معلوم ہیں۔ چنانچہ سواریاں جب وہاں پہنچ کر بورڈ کو دیکھتی ہیں تو وہ ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں رکتیں۔ وہ دائیں بائیں گھوم کر اپنا راستہ نکال لیتی ہیں اور آگے جا کر دوبارہ سڑک پکڑ لیتی ہیں۔ اور اگر کسی وجہ سے دائیں بائیں راستہ نہ ہو تب بھی سواریوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ اطراف کی سڑکوں سے اپنا سفر جاری رکھتی ہیں۔ کچھ دور آگے جا کر دوبارہ انہیں اصل سڑک مل جاتی ہے اور اس پر اپنا سفرجاری رکھتے ہوئے وہ منزل پر پہنچ جاتی ہیں۔ اس طرح کچھ منٹوں کی تاخیر تو ضرور ہو سکتی ہے۔ مگر ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ ان کا سفر رک جائے یا وہ منزل پر پہنچنے میں ناکام رہیں۔
یہی صورت زندگی کے سفر کی بھی ہے۔ زندگی کی جدوجہد میں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آدمی محسوس کرتاہے کہ اس کا راستہ بند ہے۔ مگر اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ سامنے کا راستہ بند ہے نہ کہ ہر طرف کا راستہ۔ جب بھی ایک راستہ بند ہو تو دوسرے بہت سے راستے کھلے ہوئے ہوں گے۔ عقل مند شخص وہ ہے جو اپنے سامنے "سڑک بند ہے" کا بورڈ دیکھ کر رک نہ جائے بلکہ دوسرے راستے تلاش کر کے اپنا سفر جاری رکھے۔
ایک میدان میں مواقع نہ ہوں تو دوسرے میدان میں اپنے لیے مواقع کار تلاش کر لیجیے۔ حریف سے براہ راست مقابلہ ممکن نہ ہو تو بالواسطہ مقابلہ کا طریقہ اختیار کیجیے۔ آگے کی صف میں آپ کو جگہ نہ مل رہی ہو تو پیچھے کی صف میں اپنے لیے جگہ حاصل کر لیجیے۔ ٹکراؤ کے ذریعے مسئلہ حل ہوتا نظر نہ آتا ہو تو مصالحت کے ذریعے مسئلہ کے حل کی صورت نکال لیجیے۔
دوسروں کا ساتھ حاصل نہ ہو رہا ہو تو تنہا اپنے کام کا آغاز کر دیجیے۔ چھت کی تعمیر کا سامان نہ ہو تو بنیاد کی تعمیر میں اپنے کو لگا دیجیے۔ بندوں سے ملتا ہوا نظر نہ آتا ہو تو خدا سے پانے کی کوشش کیجیے۔ ہر بند سڑک کے پاس ایک کھلی سڑک بھی ہوتی ہے۔ مگر اس کو وہی لوگ پاتے ہیں جوآنکھ والے ہوں۔
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سڑک بند ہے

Post by چاند بابو »

بہت خوب بوبی بھیا آپ کے خیالات کی قدر کرتا ہوں۔ واقعی ہمیں ہمت سے کام لینا چاہئے اور کبھی بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ آپ کی بات بالکل درست ہے کہ ہر بند سڑک کے آگے ایک کھلی سڑک ہوتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: سڑک بند ہے

Post by بوبی »

چلیں‌تو کٹ ہی جائے گا سفر ...
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سڑک بند ہے

Post by شازل »

یار اگر میرے بس میں ہوتا تو آپکو ایک عدد ایوارڈ ضرور دے دیتا
آپنے زندگی کی اتنی بڑی حقیقت اس خوبصورتی سے بیان کی ہے کہ بس مزا آگیا
شکریہ
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: سڑک بند ہے

Post by عاطف »

شازل wrote:یار اگر میرے بس میں ہوتا تو آپکو ایک عدد ایوارڈ ضرور دے دیتا
آپنے زندگی کی اتنی بڑی حقیقت اس خوبصورتی سے بیان کی ہے کہ بس مزا آگیا
شکریہ
ارے شازل بھیا کیوں بس میں نہیں اب تو آپ ناظم اعلی ھے اس فورم کے اب کیا مشکل ھے آپ کو ایوارڈ دینے میں :wink:
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سڑک بند ہے

Post by شازل »

ایوارڈ کا کوئی آپشن ہی نہیں‌ہے :roll:
کم از کم پنجابی فورم کا موڈ تو بنایا ہی جاسکتا ہے
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: سڑک بند ہے

Post by بوبی »

شازل بھائی یہ تو ہر بندے کی حقیقت ہے
تحریر پسند کرنے کا شکریہ
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: سڑک بند ہے

Post by رضی الدین قاضی »

بوبی بھائی ہے خوب تحریر ہے آپ کی ۔
آپ روز مرہ کی زندگی کا بڑی باریکی سے مشاہدہ کرتے ہیں آپ۔
شیئرنگ کے لیئے شکریہ۔‌
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: سڑک بند ہے

Post by بوبی »

شکریہ تحریر پسند کرنے کا
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
Post Reply

Return to “نثر”