Page 1 of 1

کالعدم تحریک طالبان کا ترجمان مولوی عمر گرفتار

Posted: Tue Aug 18, 2009 1:05 pm
by شازل
پشاور…تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر کو مہمند ایجنسی سے گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر کو پیر کی شام مہمند ایجنسی کے علاقہ خویزئی سے گرفتار کیا گیا ۔ ان کی گرفتاری فرنٹیئر کور نے کی ہے۔ ان کے ساتھ تین اور ساتھی بھی گرفتار کئے گئے ہیں،جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ فرنٹیئر کور ذرائع کے مطابق مولوی عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اورکزئی میں اہم اجلاس میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔2007 میں تحریک طالبان کے قیام کے بعد مولوی عمر تحریک کے ترجمان مقرر کئے گئے جو تاحال اس عہدے پر فائز ہیں۔ مولوی عمر کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے۔ تاہم باجوڑ ایجنسی میں فوجی آپریشن کے بعد وہ مہمند ایجنسی میں روپوش ہوگئے تھے۔ مولوی عمر میڈیا میں خاصے مقبول تھے اور تحریک کی طرف سے تمام بیانات میڈیا کو فراہم کرتے تھے، جبکہ تحریک کی طرف سے حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کیا کرتے تھے۔ مولوی عمر 2007 میں ڈمہ ڈولہ پر ڈرون حملے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ مولوی عمر کو ایک ماہ قبل بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر تحریک طالبان نے گرفتار کرکے نجی جیل میں قید کیا تھا ،تاہم بعد میں انہیں رہا کیا گیا۔ تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی عمر کی گرفتاری سب سے بڑی پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

Re: کالعدم تحریک طالبان کا ترجمان مولوی عمر گرفتار

Posted: Tue Aug 18, 2009 6:34 pm
by چاند بابو
شازل بھیا خبر شئیر کرنے پر بہت بہت شکریہ۔

Re: کالعدم تحریک طالبان کا ترجمان مولوی عمر گرفتار

Posted: Tue Aug 18, 2009 9:11 pm
by شازل
Image