Page 1 of 1

غلام احمد بلور کا اعلان، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی

Posted: Wed Sep 26, 2012 8:51 pm
by چاند بابو
[center]غلام احمد بلور کا اعلان، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی[/center]

جمعہ کے دن پاکستان میں یوم عشق رسول منایا جارہا تھا اور پاکستان کے ہرچھوٹے بڑے شہر میں احتجاجی ریلیاں، سیمینار اور جلوس نکل رہے تھے ۔ پاکستانی مسلمان ، عیسائی ، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ اپنے اپنے انداز میں اس گستاخی پر غم و غصہ کا اظہار کررہے تھے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس ناپاک حرکت پر سراپا احتجاج تھے۔ پاکستان میں ہر سیاسی، سماجی ، مذہبی اور مختلف این جی اوز اپنے اپنے پلیٹ فارم سے احتجاج کررہی تھیں۔ اگر احتجاج نہیں کیا تو ہماری بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے نہیں کیا اور نہ ہی کسی احتجاجی جلسے یا ریلی کی قیادت کی۔ ان سیاستدانوں میں اگر احتجاجی ریلی کی قیادت کی تو اس کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جس نے بلا خوف خطر عوام کے ساتھ میدان میں آگئے۔ مسلم ملک میں مسلمان جن کا ایمان اس وقت تک نا مکمل ہے جب تک سب سے زیادہ نبی سے محبت نہ کریں ، ان کی قائم کردہ جماعت ن لیگ اور پی پی کی قیادت نے تو دہشت گردی کے ڈر سے باہر نکلنا بھی گوارا نہیں کیا۔ اور یہ نعرہ کہ اپنے رسول کی حرمت پر جان بھی قربان ہے نجانے کہاں رہ گیا؟
عمران خان بڑی بڑی سونامیاں نکالنے کے باوجود اپنانام نہ کراسکے مگر ایک ایسا شخص جس کو کل تک سارا پاکستان برا بھلا کہہ رہا تھا اس کے ایک بیان نے ایک طرف ایوان حکومت، سیاستدان اور مذہبی لیڈروں کو آئینہ دکھایا تو دوسری طرف پوری دنیا میں ہلچل مچا دی۔ جسے لوگ کہتے تھے کہ ریلوے کو لوٹ کر کھا گیا اور آج اس کے بیان کے بعد بیانات آتے ہیں کہ اس کے ذاتی سینما میں فحش فلم چلتی ہیں ۔ شاید یہی وجہ تھی یوم عشق رسول والے دن اس کے سینما گھر کو آگ لگا دی گئی مگر اس کے بیان سے اس کے تمام گنا ہ بھول کر تمام دنیا کے مسلمان اس کے مرید بن گئے۔ جی ہاں آپ درست سمجھے یہ شخصیت اے این پی کے غلام احمد بلور کی ہے جنہوں نے گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کے سر پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام کا اعلان کیا۔ یہی وجہ تھی کہ اسی دن حکمران پارٹی کی طرف سے فوراًوضاحت آگئی کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہوسکتا ہے اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔حکومتی اتحادیوں نے ان سے استعفیٰ لینے، معافی مانگنے اور بیان واپس لینے کا مطالبہ شروع کردیا ۔ مگر اس مرد میدان نے مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے علی الاعلان کہا کہ معافی تو دور کی بات وہ نہ بیان واپس لیں گے اور نہ ہی اپنے بیان سے پیچھے ہٹیں گے بلکہ اگر کوئی اور توہین رسالت کرے گا تو وہ اس کے سر پر بھی انعام رکھیں گے۔ اور اس اعلان کے جرم کی پاداش میں پھانسی کے پھندے کو چومنے کو تیار ہیں ۔ میں صدقے جاؤں اس لیڈر کے جس نے پاکستان کی عزت رکھ لی۔یہ واحد لیڈر بن گیا جس نے حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی پارٹی پالیسی یا حکومتی پالیسی سے ہٹ کر بیان دیا اور یہ سب اسکے اسلام پسندی اور مسلمانوں سے محبت ہونے کی نشانی ہے ۔ غلام احمد بلور نے پارٹی نظریات حکومتی دباؤ اور غیر ملکی خوف کے باوجود اپنے سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دے کر وہ اعلان کیا جو دین کے ٹھیکیدار مذہبی لیڈر بھی نہ کر سکے ۔ جو لیڈر آئے دن تبلیغ اور بڑی بڑی دینی پروگراموں میں جا کر میڈیا کے لیے نیوز بنتے تھے مگریوم عشق رسول کے دن بھیگی بلی بن کر اپنے گھر وں میں چھپ کر بیٹھ گئے۔
غلام احمد بلور کے بیان پر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اشتعال انگیزی پھیلانے کا بیان دیتی ہے تو برطانیہ میں بلور کے داخل ہونے پر پابندی لگانے کے بیان آرہے ہیں۔ہم کیسے مسلمان ہیں کہ غیر مسلم طاقتوں میں صرف بلو رکے بیان دینے سے آگ بھڑک اٹھی اور ہمارے نبی اکرم کی شان میں اتنی بڑی گستاخی کی اس پر ہمارے قائدین اور ملک کے خیر خواہ خاموش ہیں اور ان غیر مسلم طاقتوں کو اپنی اپنی وضاحتیں پیش کررہے ہیں۔مردان میں چرچ نذر آتش ہونے پر احتجاج کرنے والوں کو قرآن اور نبی کی شان میں گستاخی کیوں نظر نہیں آتی ۔؟کاش پاکستانی حکمران اور سیاستدان غلام احمد بلور کی آواز میں آواز ملا کر ساتھ دیتے تو غیر مسلم قوتوں کو آئندہ ایسا کرنے کا خیال بھی نہ آتا ۔


بشکریہ: عقیل خان پٹھان ایڈیٹر پاک نیوز

Re: غلام احمد بلور کا اعلان، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی

Posted: Thu Sep 27, 2012 3:18 am
by عتیق
ہمارے سیاست دان سے تو توقع کی امید .................... بھی ہنسی معلوم ہوتی ہے ............


لیکن مسٹر الطاف حسین کے بیان نے تو یہ کہنے پر مجبور کردیا جیس کہ وہ فلم الطاف حسین نے ہی بنواتی تھی .............................

Re: غلام احمد بلور کا اعلان، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی

Posted: Thu Sep 27, 2012 10:21 am
by میاں محمد اشفاق
بھائی ابھی بھی ہم مسلمان غفلت کی نیند سو رہے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ایمان کی مضبوطی اور اس پر پیرا عمل ہونے کی سعادت نصیب فرمائے کہ ابھی تک امریکہ اور عالمی برادری نے اس فلم کہ ذمہ داروں کے خلاف کچھ بھی کاروائی نہیں کی. اگر پاکستان میں کسی گاں میں کوئی لڑائی ہو جاتی ہے تو امریکہ اسے اپنا مسلہ بنا لیتا ہے اور اس معاملے میں تو وہ سوائے باتوں کے کچھ عمل نہیں کر رہا

Re: غلام احمد بلور کا اعلان، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی

Posted: Thu Sep 27, 2012 10:38 am
by افتخار
اللہ تعالی اس قوم کے باقی حکمرانوں کو بھی جگائے.

Re: غلام احمد بلور کا اعلان، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی

Posted: Thu Sep 27, 2012 9:55 pm
by ضحاک
ایک نئی خبر میں اسی حوالے آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ ٹی ٹی پی طالبان وغیرہ کہ یہ بلور صاحب ان کی کلنگ لسٹ میں شامل تھے یعنی ان کے نزدیک مرتد اور خارج عن الملۃ ہو چکے تھے جب سے یہ ہیڈ منی کا انہوں نے بیان جاری کیا تو انہوں( طالبان) نے یہ کہا کہ بلور صاحب اب آپ جو مرضی کرو ہم آپ کو کچھ نہیں کہیں گے

یعنی اب یہ بدری ہو گئے ہیں جو مرضی کریں میں بلور صاحب کو ہر گز نشانہ نہیں بنا رہا یہ خیال کسی کے ذہن مجھے تو یہ چیز حیران کرتی ہے کہ دیکھو کسی کو یہ آزادی دینا کہ بھئ اب تو جو مرضی کر اب تو مسلمان ہی رہے گا اور دوسری سائیڈ پر اس سے پہلے انہوں نے کوئی ایسی بات کی تھی جس کی وجہ سے ان لوگوں نے انہیں مسلمانوں سے نکال کر کفار کی لسٹ میں شامل کر کے کلنگ لسٹ میں لگا دیا یہ اتھارٹی ان کو کس نے دی ہے

اللہ ان تکفیری لوگوں سے مسلمانوں کی جان چھڑا دے اور مسلمانوں کو ان کے فتنے سے محفوظ و مامون رکھے. امین!

Re: غلام احمد بلور کا اعلان، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی

Posted: Fri Sep 28, 2012 9:06 am
by بلال احمد
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دین کو مذاق بنایا ہوا ہے، جو یہ کہتے ہیں اسی کو سچ سمجھتے ہیں اور اسی کو منوانے پر بضد ہورہتے ہیں n;a;n;a n;a;n;a