مقتدرہ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت

اردو زبان میں دستیاب لغات کی معلومات اور ڈاونلوڈ
Post Reply
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

مقتدرہ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت

Post by عبیداللہ عبید »

قومی انگریزی اُردو لغت ایک جامع جدید لغت کے اعتبار سے ، عہد حاضر کی کم و بیش ساری ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔

یہ لغت صرف کسی ایک پیشے یا علم سے وابستہ لوگوں کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ ہر علم ، ہر پیشے اور ہر اس شخص کی ضرورت پوری کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو کسی بھی جدید یا جدید ترین علم یا فن پر اُردو زبان میں کام کرنا چاہتا ہے۔

یہ لغت بیک وقت ہر نوع کے سائنس دانوں، انجینئروں، قانو ن دانوں، پیشہ وروں، مؤرخوں،ماہرین سیاسیات،ماہرین لسانیات و صوتیات، جدید علوم و فنون کی جدید ترین کتابو ں کے مترجمین کے لیے مدد گار ثابت ہوگی اور دفتری و انتظامی امور اور اخبارات یا شعبۂ خبریات میں کام کرنے والوں کے لیے بھی مفید ہوگی۔

یہ لغت اختصاصی نہیں بلکہ عمومی لغت ہے ۔ اس لغت میں آپ کو اُردو زبان بدلتی ، نئے شعور، نئے تصورات اور نئے مفاہیم کو سلیقے سے ادا کرتی ہوئی محسوس ہوگی۔ نئے مفاہیم اور نئے تصورات کو ادا کرنے کے لیے ایک نیا انداز اظہار اختیار کیا گیا ہے ۔ حتی الوسع ہر انگریزی لفظ یا اصطلاح کا اُردو متبادل بھی دیا گیا ہے۔

اس امکان کے پیش نظر کہ وہ لفظ یا اصطلاح ، جو ہم نے دی ہے، آپ کی ضرورت یا خواہش کو پورا نہ کرتی ہو یا آپ کو پسند نہ ہو، ہم نے اس لفظ یا اصطلاح کے اندر موجود مرکزی تصور یا مفہوم کو بھی بیان کر دیا ہے تاکہ اس تصور سے واقف ہو کر آپ اپنی قوت تخلیق سے حسبِ ضرورت خود نیا لفظ یا اصطلاح وضع کر سکیں۔ یہ عمل ساری لغت میں قریب قریب ہر لفظ کے ساتھ کیا گیا ہے۔

آپ کی ضرورت و خواہش کے مد نظر مترادفات بھی دیے گئے ہیں تاکہ آپ ان مترادفات میں سے حسب ضرورت اپنا مطلوبہ لفظ منتخب کر سکیں۔

اس لغت میں متعددنئے مرکبات اور اصطلاحات بھی وضع کی گئی ہیں جو کثرتِ استعمال سے رائج ہو جائیں گی۔


مقتدرہ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مقتدرہ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت

Post by اضواء »

احسنت وفقك الله لكل خير ... جزاك الله خير الجزاء .....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مقتدرہ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت

Post by چاند بابو »

بہت خوب بہت جامع قسم کی لغت لگتی ہے.
شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مقتدرہ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت

Post by میاں محمد اشفاق »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ. r;o;s;e
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: مقتدرہ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت

Post by عبیداللہ عبید »

“جامع“ قسم کے بھانجے جامع چیزیں ہی شیر کرتے ہیں ماموں !
Post Reply

Return to “اردو لغات”