شوہر برائے فروخت!!

اردو کے بہترین ناول، افسانے پر ایک نظر، تبصرے، تجزیئے، تنقید
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

شوہر برائے فروخت!!

Post by میاں محمد اشفاق »

شوہر برائے فروخت

بازار میں اک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کیے جاتے تھے۔ اس دکان کے کھلتے ہی لڑکیوں اور عورتوں کا اژدہام بازار کی طرف چل پڑا ۔ سبھی دکان میں داخل ہونے کے لیے بے چین تھیں۔ دکان کے داخلہ پر ایک بورڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا ۔
“اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک وقت ہی داخل ہو سکتی ہے “
پھر نیچے ھدایات دی گئی تھیں ۔۔۔
” اس دکان کی چھ منزلیں ہیں ہر منزل پر اس منزل کے شوہروں کے بارے میں لکھا ہو گا ، جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی شوہر کے اوصاف میں اضافہ ہوتا جائے گا خریدار لڑکی یا عورت کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے اور اگر اسمنزل پر کوئی پسند نہ آے تو اوپر کی منزل کو جا سکتی ہے ۔مگر ایک بار اوپر جانےکے بعد پھر سے نیچے نہیں آ سکتی سواے باھر نکل جانے کے “
ایک خوبصورت لڑکی کو سب سے پہلے دکان میں داخل ہونے کا موقع ملا، پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا ۔
” اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں اور الله والے ہیں”
لڑکی آگے بڑھ گئی۔دوسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا۔
” اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ‘ الله والے ہیں اور بچوں کو پسند کرتے ہیں “
لڑکی پھر آگے بڑھ گئی۔تیسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا ۔
” اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ‘ الله والے ہیں بچوں کو پسند کرتے ہیں اور خوبصورت بھی ہیں “
یہ پڑھ کر لڑکی کچھ دیر کے لئے رک گئی ‘ مگر پھریہ سونچ کر کہ چلو ایک منزل اور جا کر دیکھتے ہیں
وہ اوپر چلی گئی۔چوتھی منزل کے دروازہ پر لکھا تھا -
” اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ‘ الله والے ہیں بچوں کو پسند کرتے ہیں ‘ خوبصورت ہیں اور گھر کےکاموں میں مدد بھی کرتے ہیں “
یہ پڑھ کر اس کو غش سا آنے لگا ‘ کیا ایسے بھی مردہیں دنیا میں ؟ وہ سونچنے لگی کہ شوہرخرید لے اور
گھر چلی جائے ، مگر دل نہ مانا وہ ایک منزل اوراوپر چلی دی۔وہاں دروازہ پر لکھا تھا ۔
” اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ‘ الله والے ہیں بچوں کو پسند کرتے ہیں ‘ بیحد خوبصورت ہیں ‘ گھر کےکاموں میں مدد کرتے ہیں اور رومانٹک بھی ہیں “
اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے – وہ خیال کرنے لگی کہ ایسے مرد سے بہتر بھلا اور کیا ہو سکتاہے مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا وہ اگلی منزل پر چلی آئی۔یہاں بورڈ پر لکھا تھا
” آپ اس منزل پر آنے والی ٣٤٤٨ ویں خاتوں ہیں – اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے – یہ منزل صرف اس لئے بنائی گئی ہے تا کہ اس بات کا ثبوت دیا جا سکے کہ”عورت کو مطمئن کرنا نا ممکن ہے”
ہمارے سٹور پر آنے کا شکریہ، سیڑھیاں باھر کی طرف جاتی ہیں۔
[link]https://www.facebook.com/urdunama[/link]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شوہر برائے فروخت!!

Post by اضواء »

آپ کا شکریہ ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شوہر برائے فروخت!!

Post by بلال احمد »

میاں صاحب یہ بھی پہلے شیئر ہوچکی ہے l:a:r:a:i l:a:r:a:i
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: شوہر برائے فروخت!!

Post by میاں محمد اشفاق »

بلال احمد wrote:میاں صاحب یہ بھی پہلے شیئر ہوچکی ہے l:a:r:a:i l:a:r:a:i
میرے ذہن میں ایک کہاوت آئی ہے اب پتہ نہیں آپ نے سنی یا پڑھی ہو گی یا نہیں.

کہتے ہیں کہ اگر ایک گلاس پانی میں اور پانی ڈالا جائے تو وہ ذیادہ ہی ہو گا کم نہیں ہو گا.
مثلا
کہ ایک بات اگر آپ نے پہلے بھی کہیں سنی ہے اور دوبارہ بھی آپ کو کوئی سنا رہا ہے تو اس کو دھیان سے سنو کیونکہ اسی بات کو دوبارہ سننے سے یا جان لینے سے آپ کا علم کم نہیں ہو گا بلکہ بڑھے گا.
سمجھے یا be;at;in;g; be;at;in;g;
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: شوہر برائے فروخت!!

Post by پپو »

zub;ar zub;ar zub;ar
فورٹعباس
کارکن
کارکن
Posts: 94
Joined: Sun Feb 24, 2013 7:27 pm
جنس:: مرد

Re: شوہر برائے فروخت!!

Post by فورٹعباس »

ھاھاھاھاھاھھاھاھاھاھاھاھا زبردست j;a;t;d;a;an;c;e v;e;r;y;happ;y
I am Straggler
Post Reply

Return to “نقدونظر”