Page 1 of 1

دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Mon Sep 17, 2012 6:36 pm
by فرحان اشرف
[center]دنیاکےچند ذہین ترین جانور[/center]


ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ محاورہ عام طور پر انسانوں کے لئے بولا جاتا ہے تاہم ایسے جانور بھی موجود ہیں جو کسی سے کم نہیں۔ ایسے ہی۹ ذہن جانوروں کی فہرست آپ کو یقیناً حیران کر دے گی۔
دنیا میں سب سے ذہن جانور دراصل ایک پرندہ ہے، جسے انگریزی میں گرے پیرٹ اور اردو میں خاکستری طوطا کہا جاتا ہے۔
[center]Image[/center]
اس نسل کے طوطے انتہائی ذہین اور وفادار ہوتے ہیں، خصوصاً ایک طوطا ایلکس تو 50 مختلف اشیاءمیں تمیز کرنے کی صلاحیت اور منطقی طور پران کی شناخت بھی کراسکتا ہے۔
اس کے بعد ہاتھی کا نام آتا ہے جو بہت ذہین اور جذباتی جانور ہے۔وہ اپنے مردہ رشتے داروں کو پہچاننے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اوراس کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹتے جب تک وہ گلنے نہ لگے۔
[center]Image[/center]
تیسرے نمبر پر سی لائنز یا سمندری شیر ہیں جو منطقی انداز سے سوچ سکتے ہیں۔ ایک پالتو سی لائن تو حساب کے مختلف فارمولے بھی حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
[center]Image[/center]
چیمپئنزی وہ مخلوق ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔
[center]Image[/center]
اس کے بعد کتے ہیں جنھیں انسانوں کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی انتہائی ذہین جاندار ہے جو 300 لفظ اپنے ذہن میں محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
[center]Image[/center]
چھٹے نمبر پر عقلمند کوے ہیں جو جانتے ہیں کہ کس طرح سوچنا ہے، سیکھنا ہے اور احساس کرنا ہے۔ یہ بہت منتقم مزاج اور اپنے دشمنوں کو ہر حال میں پہچان لیتے ہیں۔
[center]Image[/center]
۷ویں نمبر پر افریقی ببون ہیں جن کا رویہ بالکل انسانوں جیسا ہوتا ہے۔ ان کا اپنا پیچیدہ سماجی نظام ہے، وہ تناؤ محسوس کرتے ہیں اور ازخود تجزیہ کر سکتے ہیں۔
[center]Image[/center]
چیونٹی بھی کسی سے بھی پیچھے نہیں، یہ ننھی سی مخلوق انتہائی عیار ہوتی ہے، بڑے گروپوں میں جمع ہو کر یہ چھوٹی آبادیوں والی چیونٹیوں کو غلام بنالیتی ہیں۔ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ سورج کس وقت کہاں ہوگا۔
[center]Image[/center]
آخری نمبر پر انسان دوست ڈولفنز ہیں، یہ آئینے میں خود کو دیکھ کر پہنچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہیں اپنی ماں، گروپ لیڈر اور رشتے داروں کی پہچان بھی ہوتی ہے۔
[center]Image[/center]

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Mon Sep 17, 2012 6:48 pm
by اضواء
بہترین اور قیمتی معلومات پئیش کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Mon Sep 17, 2012 9:44 pm
by میاں محمد اشفاق
واہ کیا بات ہے جناب بہت ہی ذبردست معلومات پیش کی آپ نے

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Tue Sep 18, 2012 8:08 am
by بلال احمد
بہت ہی عمدہ معلومات ہیں، ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;


سچ کہتے ہیں ذہانت کسی کی میراث نہیں‌ہوتی

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Tue Sep 18, 2012 8:11 am
by چاند بابو
بہت خوب محترم فرحان اشرف صاحب بہترین معلومات شئیر کرنے کا شکریہ.
معلومات کے ساتھ تصاویر کی کمی محسوس ہوئی تھی جو میں نے پوری کر دی ہے اور ہر اس جانور کی تصویر جس کا آپ نے ذکر کیا ہے اس کی تصویر لگا دی ہے.

تحریر اردو ادب سے نکال کر جانوروں کی معلومات والے زمرے میں منتقل کر دی گئی ہے.

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Tue Sep 18, 2012 11:00 am
by پپو
آپ دونوں احباب کا شکریہ زبردست معلومات ہیں‌

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Tue Sep 18, 2012 11:39 am
by افتخار
zub;ar

v;g

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Wed Sep 19, 2012 2:47 pm
by اعجازالحسینی
بہت ہی عمدہ معلومات ہیں،

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Wed Sep 19, 2012 9:53 pm
by انجینئرفانی
چاند بھائی آپ کا بھی شکریہ

Re: دنیاکےچند ذہین ترین جانور

Posted: Thu Sep 20, 2012 8:10 am
by بلال احمد
پوسٹ کو "چار چاند" لگانے کیلئے شکریہ h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a