اردو نامہ کیلئے میرا پہلا کالم "" کاٹھ کے اُلـو ‘‘ (م۔م۔مغل)

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

اردو نامہ کیلئے میرا پہلا کالم "" کاٹھ کے اُلـو ‘‘ (م۔م۔مغل)

Post by م۔م۔مغل »


“ کاٹھ کے اُلّو “

گزشتہ کئی ماہ سے شادمان نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آبا د کے سنگم پر واقع ایک چائے خانے میں اہلِ ادب کا چوپال سجتاہے۔جس میں شہر بھر کے نامور شعرا اور ادباء دن بھر کے اعصاب شکن کام کاج کے بعد اور مصروفیات میں سے وقت نکال کر تشریف لاتے ہیں۔۔اسی چائے خانے میں گزشتہ رات میں اور میرے بزرگ و محترم شاعر جناب لیاقت علی عاصم بیٹھے تھے۔گفتگو کاسلسلہ جاریتھاہماری نشستوں کے قریب چند منچلے بیٹھے قہقہے لگا رہے تھے ۔۔ان کے قہقہوں میں عجیب سی چیخ کی بازگشت بھی شامل تھی جس سے وہ قطعاً بے خبر تھے ایسے میں یکسوئی تو خیر کیا ممکن ہوتی ،خود اپنی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ۔۔ہم کبھی کبھار سر اٹھا کر ان کی طرف دیکھتے اور پھر سے گفتگو کا سلسلہ وہیں سے جوڑنے کی کوشش کرتے جہاں سے ٹوٹاتھا۔۔اسی اثنا میں رات کے مہیب سناٹے میں ایک زوردار آواز کے ساتھ چیخ بلند ہوئی ۔۔ہائے۔۔۔عاصم صاحب اور میں ہڑبڑا اٹھے۔۔۔۔دل جیسے اچھل کر حلق میں آن اٹکا تھا۔۔۔ہم سے کوئی دو سو گز کے فاصلے پر ایک موٹر سائیکل سوار اپنی ٹانگ پکڑے دوہرا ہورہاتھا۔۔سڑک کے کنارے لگے برقی قمقے تاریکی کا ہاتھ بٹا رہے تھے۔۔ قریب بیٹھے منچلوں نے پہلے تو یہ منظر دیکھ کر’’ ایک اور گیا‘‘ کہہ کر بھرپور قہقہہ لگا یا۔۔اورپھر خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے۔۔میں واضح کرتاچلوں کہ اسی جگہ چار دن پہلے ایک نوجوان مخالف سمت اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایک کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔۔۔ٹائون انتظامیہ نے ’’نیکی ‘‘کرتے ہوئے یہاں کوئی چھ انچ اونچا اور دس انچ چوڑا خطرنا ک ’اسپیڈ بریکر ‘‘ بنوادیا ۔۔۔جس سے ہمار ے دیکھتے دیکھتے چار پانچ افراد ٹکراکر گرتے گرتے بچے ۔۔(نوجوانوں کی ٹولی اسی بات پر بار بار قہقہے لگارہی تھی )نوجوانوں کو جب معاملے کی سنگینی کا احسا س ہوا۔۔تو وہ ادھر بڑھنے لگے جہاں وہ شخص گرا پڑا تھا قریب ہی اسکی موٹر سائیکل پڑی تھی۔۔۔میں بھی ایک گلاس میں پانی بھر کے لے گیا۔۔اس بھیڑ میں مضروب کا ایک شناسا بھی نکل آیا جو اسے ساتھ لے گیا۔۔۔۔ہم بھی اپنی نشستوں پر آ بیٹھے ۔۔ نوجوان بھی۔۔۔چیخ سناٹا مکمل کرچکی تھی۔۔۔فضا اب پہلے کی طرح ’’ہموار‘‘ہوگئی ۔۔تھوڑی تھوڑی دیر میں نوجوانوں کے حلق سے قہقہے ابلتے ۔۔ ’’ ابے بچ گیا ‘‘۔۔ ’’یہ بھی گرا‘‘۔۔۔’’اندھا ہے کیا؟‘‘۔۔۔مجھ سے رہا نہ گیا ۔۔میں ان لڑکو ں کے پاس گیا اور کہا بھائی اگرکوئی چیز مل جاتی ہے تو آئیں ۔۔ اس ’’اسپیڈبریکر‘‘ کو توڑ دیتے ہیں۔۔گرنے والا ہم میں سے بھی کسی کا عزیزہوسکتاہے۔۔تو لڑکو ں نے کہا ۔۔صبح توڑ دیںگے ابھی ناظم صاحب بیٹھے ہیں ۔۔ یہ سن کر میری حیرت کی انتہا نہ رہی۔۔کہ ناظم بھی یہاں موجود ہے ۔۔۔بہر حال میں چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے ناظم صاحب کے پاس گیا سلام ومصافحہ کے بعد میں نے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ حضور ایک مسئلے کی طر ف آپکی توجہ مبذول کرانامقصود ہے۔۔یہ کہتے ہوئے میں نے اس سمت اشارہ کیا جہاں یہ واقع ہواتھا۔۔یہ سنتے ہی ’’ناظم‘‘ صاحب کے لب ہائے مبارک سے پھولوں کی جھڑی برآمد ہوئی۔۔’’ اڑے جائو یار ۔۔۔ہوشیار نہیںبنو‘‘ صبح دیکھیں گے۔۔۔ میں نے ایک نظر پچاس پچپن برس کے اس سفیدریش ناظم کی طرف دیکھا جس نے چہرے پر بڑی گھنی داڑھی جما رکھی تھی۔۔۔۔ اور واپس اپنی نشت پر آبیٹھا۔۔قارئین اس کے بعدمیرے ہونٹوں پر جو کچھ آیا ۔۔ وہ آپ بھی سمجھ سکتے ہیں۔۔۔اُسے تحریر کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔۔مزے کی بات یہ حادثہ ہونے کے بعد سڑک کے کنارے لگے برقی قمقے روشن کر دئےے گئے۔۔خیر میں بڑبڑا تا ہوا اور عاصم صاحب یہ شعر پڑھتے ہوئے وہاں سے چل پڑے۔
اس قدر مایوس کیوںہو اس اندھیرے موڑ پر
روشنی ہوگی ، مگر اک حادثہ ہونے کے بعد
بہر حال ہم وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے ۔۔۔ مجھے اس موقع پر ایک واقعہ یاد آگیا۔۔۔ایک بادشاہ انتہائی ظالم و جابر تھا آئے دن رعایا پر کوئی نہ کوئی محصول ( ٹیکس) لگادیتا تھا۔۔مگررعایا تھی کی بس چپ چاپ مظالم سہے جا رہی تھی۔۔۔ایک دن بادشاہ نے سوچا کہ کیوں نہ رعایا کو آزمایا جائے ۔۔ آخران کے ضبط کی کوئی انتہا تو ہوگی۔۔ اس نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔۔۔ روٹی مہنگی کردی گئی۔۔ دیگر اجناس کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔۔۔۔۔۔ مگر عوام کی طرف سے کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں ہوئی۔۔۔ بادشاہ نے مزید محصول ( ٹیکس) لگا دیا ۔۔۔ عوام پھر بھی کچھ نہ بولے ۔۔۔۔ تو بادشاہ نے نیا حکم جاری کیا۔۔۔ اور راستوں پر ہرکارے کھڑے کردیئے جو ہر آنے جانے والے سے رہ گزر استعمال کرنے کا ٹیکس وصولتے ۔۔۔
عوام بھر بھی کچھ نہ بولے ۔۔۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ اب راستوں سے گزرنے والوں سے نہ صرف ٹیکس وصول کیا جائے بلکہ ایک ایک کوڑہ بھی مارا جائے ۔۔۔۔عوام تو جیسے کچھ نہ بولنے کی قسم کھا چکے تھے۔۔۔۔ بادشاہ بڑا غضبناک ہوا ۔۔۔ اس نے ایک اور حکم دیا کہ اب ایک کی بجائے دس دس کوڑے رسید کئے جائیں۔۔۔کچھ دن گزرے تو بادشاہ کو خبر ملی کی بیس پچیس افراد محل کی طرف آرہے ہیں ۔۔ ۔۔۔ لوگ جب دربار میں پہنچے تو بادشاہ نے پوچھا ۔۔۔۔۔۔ کہو کس لیے آئے ہو۔۔ایک نے آگے بڑھ کے کہا۔۔۔۔ حضور آپ نے راہ میں ہرکارے کھڑے کر دیئے ہیں جو محصول کے ساتھ ساتھ کوڑے بھی مارتے ہیں۔۔۔۔۔تو کیا تم احتجاج کرنے آئے ہو بادشاہ بات کاٹتے ہوئے بولا۔۔ ۔۔۔ لوگوں نے کہا نہیں حضور۔۔۔۔۔ بلکہ ایک گزارش کرنے حاضر ہوئے ہیں۔۔۔۔ کہ آپ ان ہرکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیں قطار میں لگ کر دس دس کوڑ ے کھانے میں ہمارا کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے۔۔ اگرہرکاروں کی تعداد بڑھادی جائے تویہ کام کم وقت میں پورا ہوسکتا ہے۔

قارئین میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا
۔۔نیاز مشرب :
م۔م۔مغل



(ایک گزارش بھی کہ اردو نثر اور کالم وغیرہ کیلئے الگ سے تھریڈ بنایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میری تحریر اس قابل ہو تو اسے وہاں منتقل کردیا جائے،)
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

مغل صاحب بہت اچھا کالم ہے، اللہ آپ کے زورِ قلم کو مزید بڑھائے، بے حسی کا عالم ہے کہ اپنے بھی ساتھ نہیں ہیں، یورپ میں زخمی آوارہ کتے کو بچانے کی تگ و دو دیکھیئے اور یہاں انسان سڑکوں کے کنارے بے یارومددگار تڑپ رہے ہیں، ڈاکٹر ہیں کہ اپنے ہاتھ اور کپڑے بچاتے پھر رہے ہیں، یا پھر درد سے تڑپتے لوگوں کو چھوڑ کر چائے پینے اور خوشگپیاں لگانے میں مصروف ملتے ہیں، ہائے کے نجانے انسانیت کا درد رکھنے والے کہاں کھو گئے ، کوئی تو سمجھے مری بات کو۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جناب مغل صاحب ، دل کو چھو جانے ولا منظر بیان کیا ہے آپ نے۔ انسانیت جیسے دنیا سے اٹھ گئی ہو۔ آپ کی تحریر پُر اثر ہے۔ جاری رکھئے گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اس قدر مایوس کیوںہو اس اندھیرے موڑ پر
روشنی ہوگی ، مگر اک حادثہ ہونے کے بعد
محترم م۔م مغل صاحب آپ کی صلاحیتوں کا میں تو قائل ہو گیا ہوں جس موضوع اور جس صنف پر بھی ہاتھ ڈالا ہے خوب ڈالا ہے۔ بہت خوبصورت انداز میں ایک حساس نقطے پر روشنی ڈالی ہے آپ نے۔

اردو نثر کے لئے الگ سے تھریڈ بنا دیا گیا ہے اور آپ کاکالم وہاں منتقل ہو چکا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
امکانات
کارکن
کارکن
Posts: 40
Joined: Mon Sep 08, 2008 9:24 pm

Post by امکانات »

آپ نے ایک عام مسئلے کو بڑی خوصورتی سے بیان کیاہے
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

شکریہ شکریہ ۔۔
یعنی مجھ میں کالم نگاری کے “ امکانات “ موجود ہیں ؟؟

:oops:
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی نہیں‌ایسے نہیں بلکہ ایسے

مجھے قوی امکان ہے کہ آپ ایک بہت اچھے کالم نگار واقع ہوئے ہیں۔ :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

آپ کا حسن ظن ہے وگرنہ بندہ کس قابل جناب
شومئی ستم یہ کہ آپ ناظم ہیں اور میں ایک
ادنیٰ سا کارکن ۔۔ انکار بھی تو نہیں‌کرسکتا۔۔

سخت مشکل میں جان ہے پیارے
زیست اک :oops: :o امتحان ہے پیارے
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ارے بھیا ایسی کوئی بات نہیں میری طرف سے آپ ناظم بن جایئے لیکن سچ تو پھر بھی سچ ہی رہے گا۔ ویسے محترم آپ بس 19 پوسٹس اور لگائیں تو کارکن سے تو باہر آہی جائیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

[center]میرے دوست ۔۔ میرے بھائی ۔۔
مجھے خدمت گار ہی کیوں نہیں رہنے دیتے۔۔
آپ کا یہ شکوہ بھی بجا کہ میں حاضر نہیں ہوتا۔۔
اوّل بجلی کی عدم دستیابی جان نہیں چھوڑتی دوم یہ کہ
کچھ مجھے آپ کے فورم کا بنیادی ڈھانچہ ہی سمجھ نہیں آیا
1024 سے بھی زیادہ پھیل رہا ہوتا ہے۔۔۔ پھر یہ کہ کوئی ایسی
لڑی فعال نہیں کہ مباحث سے ہی سہی زندگی کٹ جائے !
آپ اور رضی وغیرہ بھی عموماَ کم کم ہی نظر آتے ہیں !
بہر کیف پوری کوشش کروں گا ۔۔
کہ آئندہ باقائدگی سے حاضر ہوتا رہوں !
والسلام
ایک جہل مرتبت
م۔م۔مغل[/center]
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

مغل بھیا پہلی بات تو یہ کہ میں اور رضی بھیا بڑی باقاعدگی سے حاضر ہوتے ہیں بس آپ کی نظر نہیں پڑی ہو گی۔ اور دوسری بات کہ ایسے سلسلے جو آپ کی پسند کے ہیں انہیں شروع کیجئے ہم آپ کا پورا پورا ساتھ دیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

م۔م۔مغل wrote:[center]میرے دوست ۔۔ میرے بھائی ۔۔
مجھے خدمت گار ہی کیوں نہیں رہنے دیتے۔۔
آپ کا یہ شکوہ بھی بجا کہ میں حاضر نہیں ہوتا۔۔
اوّل بجلی کی عدم دستیابی جان نہیں چھوڑتی دوم یہ کہ
کچھ مجھے آپ کے فورم کا بنیادی ڈھانچہ ہی سمجھ نہیں آیا
1024 سے بھی زیادہ پھیل رہا ہوتا ہے۔۔۔ پھر یہ کہ کوئی ایسی
لڑی فعال نہیں کہ مباحث سے ہی سہی زندگی کٹ جائے !
آپ اور رضی وغیرہ بھی عموماَ کم کم ہی نظر آتے ہیں !
بہر کیف پوری کوشش کروں گا ۔۔
کہ آئندہ باقائدگی سے حاضر ہوتا رہوں !
والسلام
ایک جہل مرتبت
م۔م۔مغل[/center]
السلام علیکم مغل بھائی۔ اردو نامہ آپ کا اپنا فورم ہے۔ آپ فعال لڑیاں لگاتے جایئے۔ ہم پوری ایمانداری سے آپ کا ساتھ دیں گے۔ ان شاء اللہ !
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

چاند بابو wrote:مغل بھیا پہلی بات تو یہ کہ میں اور رضی بھیا بڑی باقاعدگی سے حاضر ہوتے ہیں بس آپ کی نظر نہیں پڑی ہو گی۔ اور دوسری بات کہ ایسے سلسلے جو آپ کی پسند کے ہیں انہیں شروع کیجئے ہم آپ کا پورا پورا ساتھ دیں گے۔
ہمم ۔۔ انشا اللہ عید کی چھٹیوں یا پھر بعد میں ۔۔
بس آپ کی مدد درکار رہے گی۔۔
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

مغل بھیا ہم لوگ آپ کی کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آپ بس ابتدا کیجئے انشااللہ ہمیں پیچھے ہٹتے نہیں دیکھیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

معافی چاہتا ہوں چندا ماموں‌خاصی تاخیر کے بعد آیا ہوں۔ :lol:
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

کوئی بات نہیں اس کی معافی آپ کے آنے سے پہلے دی جا چکی ہے خیر اب اگر کوئی فعال سلسلہ شروع کرنا چاہیں تو بسم اللہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

بہت شکریہ چندا ماموں ۔، میں حاضر ہوتا ہوں۔
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: اردو نامہ کیلئے میرا پہلا کالم "" کاٹھ کے اُلـو ‘‘ (م۔م۔مغل)

Post by بوبی »

بہت ہی عمدہ کالم ہے پیارے م م مغل بھائی

اللہ سے دعا ہے اللہ آپ کا زورِ قلم مزید بڑھے آمین
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ کیلئے میرا پہلا کالم "" کاٹھ کے اُلـو ‘‘ (م۔م۔مغل)

Post by م۔م۔مغل »

بہت بہت شکریہ بوبی صاحب
سدا سلامت رہیں حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں
بہت بہت شکریہ
والسلام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ کیلئے میرا پہلا کالم "" کاٹھ کے اُلـو ‘‘ (م۔م۔مغل)

Post by چاند بابو »

ارے بہت خوب مغل بھیا آپ اردونامہ پر تشریف لائے مجھے بہت خوشی ہوئی۔

کیا خیال ہے اب تو اردونامہ آپ کے قابل ہو چکا ہے کہ ابھی بھی نہیں؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “نثر”