لال بجھکڑ از سعید لخت

بچوں کے لئے ہمہ قسم تحریریں اور بہت کچھ
Post Reply
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by سخنور »

لال بجھکڑ


لال بجھکڑ نام تھا اُن کا
ناچ اور گانا کام تھا اُن کا

اِک دن وہ شامت کے مارے
جاپہنچے اِک جھیل کنارے

سوچا، بیٹھوں، کچھ سستا لوں
تاک دِھنا دِن ٹھمری گا لوں

لمبے لمبے دانتوں والا
ایک مگرمچھ کالا کالا

بڑے بڑے سے جبڑے کھولے
پاس وہ آیا، ہولے ہولے

بولا "آؤ لال بجھکڑ
بیٹھو، کھاؤ گھی اور شکّر"

تھر تھر کانپے، تھر تھر لرزے
لال بجھکڑ خوف سے، ڈر سے

حال جب اُن کا دیکھا پتلا
ہنسا مگرمچھ اور یوں بولا

"جو تُم یوں ہی جھجکے بھائی
کی بس تُم نے خوب کمائی"

"لو اب اپنا ساز اٹھاؤ
کوئی سریلی تان اڑاؤ"

لال بجھکڑ خوف کے مارے
بھول گئے "دھا پا ما گا رے"

ڈرتے ڈرتے ساز اُٹھایا
اور اِک میٹھا راگ بجایا

آئی مگر مچھ کی اب باری
ناچ کی اُس نے کی تیّاری

دُم کو اٹھایا، سر کو جھکایا
ٹھُم مَک ٹھُم مَک ناچ دکھایا

ناچ میں یوں اس کو الجھا کر
لال بجھکڑ موقع پا کر

سَرپٹ، بگ ٹُٹ ایسے بھاگے
سانس لیا گھر پر ہی آ کے

"جان بچی سو لاکھوں پائے
خیر سے بُدّھو گھر کو آئے"
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by سخنور »

لال بجھکڑ میری آواز میں سنیے.

http://www.youtube.com/watch?v=vVskz9-Sq8M
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by بوبی »

بہت خوب فرخ میاں زبردست
میرا خیال ہے یہ مزاحیہ شاعری والے حصئے میں ہونی چاہیے
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by سخنور »

شکریہ بوبی صاحب! لیکن یہ بچوں کی نظم ہے. بچوں کا ادب ایسا ہی ہوتا ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم سخنور صاحب کیا یہ آپ کی اپنی شاعری ہے؟؟
بہترین شئرنگ کے لئے بہت شکریہ۔
بوبی بھیا میرے خیال میں یہ گوشہ نونہال مٰیں ہی بہتر ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by سخنور »

چاند صاحب یہ سعید لغت صاحب کی نظم ہے. میں نے عنوان میں‌ لکھا بھی ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by چاند بابو »

سوری میں نے دیکھا نہیں تھا۔
:D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by شازل »

واقعی بچوں کی نظمیں‌ایسی ہی ہوتی ہیں
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by رضی الدین قاضی »

سخنور wrote:لال بجھکڑ


لال بجھکڑ نام تھا اُن کا
ناچ اور گانا کام تھا اُن کا

اِک دن وہ شامت کے مارے
جاپہنچے اِک جھیل کنارے

سوچا، بیٹھوں، کچھ سستا لوں
تاک دِھنا دِن ٹھمری گا لوں

لمبے لمبے دانتوں والا
ایک مگرمچھ کالا کالا

بڑے بڑے سے جبڑے کھولے
پاس وہ آیا، ہولے ہولے

بولا "آؤ لال بجھکڑ
بیٹھو، کھاؤ گھی اور شکّر"

تھر تھر کانپے، تھر تھر لرزے
لال بجھکڑ خوف سے، ڈر سے

حال جب اُن کا دیکھا پتلا
ہنسا مگرمچھ اور یوں بولا

"جو تُم یوں ہی جھجکے بھائی
کی بس تُم نے خوب کمائی"

"لو اب اپنا ساز اٹھاؤ
کوئی سریلی تان اڑاؤ"

لال بجھکڑ خوف کے مارے
بھول گئے "دھا پا ما گا رے"

ڈرتے ڈرتے ساز اُٹھایا
اور اِک میٹھا راگ بجایا

آئی مگر مچھ کی اب باری
ناچ کی اُس نے کی تیّاری

دُم کو اٹھایا، سر کو جھکایا
ٹھُم مَک ٹھُم مَک ناچ دکھایا

ناچ میں یوں اس کو الجھا کر
لال بجھکڑ موقع پا کر

سَرپٹ، بگ ٹُٹ ایسے بھاگے
سانس لیا گھر پر ہی آ کے

"جان بچی سو لاکھوں پائے
خیر سے بُدّھو گھر کو آئے"
شاندار نظم شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by سخنور »

بہت بہت شکریہ رضی صاحب!
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لال بجھکڑ از سعید لخت

Post by محمد شعیب »

"جان بچی سو لاکھوں پائے
خیر سے بُدّھو گھر کو آئے"

یہ آخری شعر تو بہت سنا تھا لیکن مکمل نظم پہلی پرتبہ پڑھی.
شئرنگ کا شکریہ
سخنور صاحب آج کل کہاں غائب ہو گئے ؟
Post Reply

Return to “متفرقات”