Page 1 of 9

غزل در غزل

Posted: Sat Aug 18, 2012 2:58 pm
by میاں محمد اشفاق
بات کرتے ہی یہ کہہ اُٹھتے ہو منشا کیا ہے؟
بات کرنے کا تمہارے یہ طریقہ کیا ہے؟

ضد پر آجاؤں تو جی بھر کے ستا کر چھوڑوں
تو نے اے چھیڑنے والے مجھے سمجھا کیا ہے؟

اس نے عرضِ تمنا کی اجازت دے دی
میں ہوں اس سوچ میں‌ یارب کہ تمنا کیا ہے؟

درد تو بخش دیا خیر کوئی بات نہیں
اب ذرا یہ تو کہو اس کا مداوا کیا ہے؟

تم سے کرتا ہے شکایت جو کوئی کرنے دو
اس میں سچ پوچھو تو نقصان تمہارا کیا ہے؟

ایک اظہارِ محبت پہ یہ غصہ؟ توبہ!
جانے بھی دیجئے ان باتوں میں‌ رکھا کیا ہے

میں‌ کبھی یہ نہ کہونگا کہ کرم کیجئے آپ
آپ خود سوچئے الفت کا تقاضہ کیا ہے

رنج اٹھاتے ہیں ستم سہتے ہیں‌ چُپ رہتے ہیں
جانتے ہیں کہ شکایات سے ہوتا کیا ہے

رنج دن رات کا دیکھا نہیں‌ جاتا اختر
نہیں معلوم کہ اس عشق میں‌ ہونا کیا ہے

نظارہ تھا اک اور ہی منظر سے نکل کر

Posted: Sat Aug 18, 2012 3:05 pm
by میاں محمد اشفاق
نظارہ تھا اک اور ہی منظر سے نکل کر
دیکھا جو سمندر کو سمندر سے نکل کر

پھرتا تھا کہیں خواب خلاؤں میں اکیلا
میں گردشِ افلاک کے محور سے نکل کر

اب یاد نہیں رہتی مجھے وقت کی گنتی
نسیاں میں پڑا رہتا ہوں ازبر سے نکل کر

کھو جاؤں گا اِک روز کسی خوابِ ابد میں
لیٹوں گا کفِ خاک پہ بستر سے نکل کر

لذّت کشِ خمیازہ ہوں اے حسرتِ نایافت
نایاب میں رہتا ہوں میّسر سے نکل کر

پھر رقص میں ہے حرفِ برہنہ سرِ محفل
پابندیِ آداب کی چادر سے نکل کر

گونجا ہے ندیم اب کے بڑے زور سے سر میں
اِک شورِ تمنّا دلِ خود سر سے نکل کر

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 18, 2012 7:44 pm
by چاند بابو
zub;ar v;g v;g :clap: :clap: :clap:

Re: غزل در غزل

Posted: Sun Aug 19, 2012 1:17 am
by شاہین اعوان
بہت اعلیٰ r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e

Re: غزل در غزل

Posted: Sun Aug 19, 2012 6:58 pm
by زین
[center]ضد پر آجاؤں تو جی بھر کے ستا کر چھوڑوں
تو نے اے چھیڑنے والے مجھے سمجھا کیا ہے؟[/center]


خوبصورت اور بہت ہی عمدہ
بہت شکریہ

Re: غزل در غزل

Posted: Tue Aug 21, 2012 2:25 pm
by اضواء
:clap: بہت خوب zub;ar v;g

Re: غزل در غزل

Posted: Wed Aug 22, 2012 1:31 pm
by بلال احمد
خوب ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

نقاب اُٹھائے تو دُشمن سلام کر دے گا

Posted: Wed Aug 22, 2012 10:04 pm
by میاں محمد اشفاق
نقاب اُٹھائے تو دُشمن سلام کر دے گا
جمالِ یار محبت کو عام کر دے گا

یہ دُھوپ ، چھاؤں کے موسم ہیں اُس کی مٹھی میں
اَگر ضَروری لگا ، دِن میں شام کر دے گا

نہ چھوڑ اِس قَدَر آزاد اَپنی آنکھوں کو
یہ کام تجھ کو کسی کا غلام کر دے گا

صنم کدہ وُہ دُعاؤں کے بعد کھولے گا
نماز پڑھ لے تو ’’مرنا‘‘ حرام کر دے گا

مجھے یقین ہے واعظ کو بھی یقین نہیں
کہ خطبہ پیار کی کچھ روک تھام کر دے گا

طلسمِ مصر ہے اُس کے حسین ہاتھوں میں
جو وُہ بنائے تو چائے کو جام کر دے گا

خدا کے واسطے ، اُمید کی حفاظت کر
خدا نے چاہا تو دُشمن بھی کام کر دے گا

غزل ، صنم پہ سبھی لکھتے ہیں مگر مجنوں
کتاب لکھے گا ، لیلیٰ کے نام کر دے گا

تمام رات فقط چاند دیکھتے رہنا
تمہارا کام کسی دِن تمام کر دے گا

اُداس ہو تو غزل اَور بھی سناؤں حُضور؟
جو مسکراؤ تو قیس اِختتام کر دے گا

میری چاہت کی بہت لمبی سزا دو مجھ کو

Posted: Wed Aug 22, 2012 10:19 pm
by میاں محمد اشفاق
میری چاہت کی بہت لمبی سزا دو مجھ کو
کرب تنہائی میں جینے کی دعا دو مجھ کو
خود کو رکھ کر میں کہیں بھول گئی ہوں شاید
تم میری ذات سے اک بار ملا دو مجھ کو

فن تمہارا تو کسی اور سے منسوب ہوا
کوئی میری ہی غزل آکے سنا دو مجھ کو

حال بے حال ہے تاریک ہے مستقبل بھی
بن پڑے تم سے تو ماضی مرا لادو مجھ کو

آخری شمع ہوں میں بزم وفا کی لوگو
چاہے جلنے دو مجھے چاہے بجھادو مجھ کو

Re: غزل در غزل

Posted: Fri Aug 24, 2012 4:25 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

Re: غزل در غزل

Posted: Fri Aug 24, 2012 10:39 pm
by زین
واہ بہت ہی لاجواب شاعری آپ نے ارسال کی
شکریہ

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 12:55 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 12:55 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 12:56 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 12:57 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 1:05 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 1:12 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 6:06 pm
by شاہین اعوان
v;g zub;ar zub;ar
اس قدر بہترین ابتخاب پیش کرنے پر آپ کا شکریہ

Re: غزل در غزل

Posted: Sat Aug 25, 2012 6:06 pm
by شاہین اعوان
v;g zub;ar zub;ar
اس قدر بہترین انتخاب پیش کرنے پر آپ کا شکریہ

Re: غزل در غزل

Posted: Sun Aug 26, 2012 2:16 am
by اضواء
بہترین انتخاب ہے

آپ کا شکریہ ...