Page 1 of 1

دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Mon Aug 13, 2012 11:37 am
by اضواء
[center]دادى مريضہ ہے اور ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ لازم ہے

ميرى دادى تقريبا ڈيڑھ برس سے مريضہ ہے نہ تو وہ بات كرتى ہيں اور نہ ہى انہيں كچھ ہوش ہے، وہ كھانا بھى نہيں مانگتى، جب ہم ديں تو كھا ليتى ہے وگرنہ نہيں، اور بعض اوقات ( نادر ہى ايسا ہوتا ہے ) بات كرنے والے كو پہنچان بھى ليتى ہے وہ جو كرنا چاہے ہميں نہيں بتا سكتى ( يعنى ليٹرين جانے كے بارہ ميں بھى ) ايسے لگتا ہے كہ وہ چارپائى پر بے حس سو رہى ہيں، ان كى اولاد ہى انہيں ہلاتى ہے، ميں يہ دريافت كرنا چاہتى ہوں كہ روزے اور نماز كے بارہ ميں كيا ہوگا، كيا ہم ا نكى جانب سے كچھ كريں، اور كيا ماضى كے بدلے ہم پر كچھ لازم آيتا ہے ؟


الحمد للہ:

جو شخص اتنى عمر كو پہنچ جائے كہ اس كى عقل ميں تغير آ جائے اور وہ ہوش و حواس كھو بيٹھے، تو اس سے نماز روزہ ساقط ہو جائيگا اور اس پر كوئى كفارہ نہيں، كيونكہ مكلف ہونے كے ليے عقل كا صحيح ہونا شرط ہے.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" تين قسم كے اشخاص سے قلم اٹھا ليا گيا ہے سوئے ہوئے شخص سے حتى كہ وہ بيدار ہو جائے، اور بچے سے حتى كہ وہ بالغ ہو جائے، اور پاگل و مجنون شخص سے حتى كہ وہ عقل والا ہو جائے "

سنن ابو داود "":، سنن ترمذى ، سنن نسائى ، سنن ابن ماجہ ،
ابو داود رحمہ اللہ كہتے ہيں اسے ابن جريج نے
قاسم بن يزيد عن على رضى اللہ عنہ سے روايت كيا ہے
جس ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے
فرمان ميں يہ الفاظ زائد ہيں:


" الخرف "

اور اس حديث كو علامہ البانى رحمہ اللہ نے
صحيح ابو داود ميں صحيح قرار ديا ہے.

عون المعبود ميں ہے:

" الخرف " بڑھاپے كى بنا پر عقل ميں خرابى پيدا ہو جانا اس سے وہ بوڑھا شخص مراد ہے جس كى كبر سنى كى بنا پر عقل خراب ہو جائے، كيونكہ بوڑھا شخص عقل مختلط ہونے كى بنا پر تميز نہيں كر سكتا، اور يہ چيز اسے مكلف ہونے سے خارج كر ديگا، اور اسے جنون بھى نہيں كہا جاتا "

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" روزے كى ادائيگى اس وقت واجب ہوتى ہے
جب اس ميں درج ذيل شروط ہوں:

اول: عقل.

دوم: بلوغت.

سوم: اسلام.

چہارم: قدرت و استطاعت

پنجم: مقيم ہونا.

ششم: عورت كا حيض و نفاس سے پاك ہونا.


اول: عقل اس كى ضد عقل كا ختم ہونا، چاہے وہ جنون كى بنا پر ختم ہو يا پھر بڑھاپے كى بنا پر يا كسى حادثہ كى وجہ سے اس كى عقل زائل ہو جائے اور احساس و شعور جاتا رہے تو عقل چلى جانے كى بنا پر اس شخص پر كچھ نہيں.

اس بنا پر وہ بوڑھا شخص جو اس حد تك پہنچ جائے كہ عقل اور ہوش و حواس كھو بيٹھے نہ تو اس پر روزہ ہے اور نہ ہى فديہ ميں كھانا كھلانا؛ كيونكہ اس كى عقل ہى نہيں "


رہا ماضى كے عرصہ كے متعلق تو گزارش ہے كہ اگر تو وہ اسى حالت ميں تھى كہ ہوش و حواس قائم نہ تھے اور ادراك نہ ركھتى تھى تو پھر نہ تو اس پر روزہ ہے اور نہ ہى كفارہ، اور اگر اسے ہوش و حواس قائم تھے ليكن اس نے بيمارى كى وجہ سے روزے چھوڑے تو اس كى دو حالتيں ہيں:

1 ـ اگر يہ اس وقت ميں چھوڑے جب اس كى بيمارى سے شفايابى كى اميد تھى ليكن يہ بيمارى لمبى ہوتى چلى گئى تو اس پر كچھ نہيں، كيونكہ شفايابى ہونے كى صورت ميں اس پر قضاء تھى، ليكن اسے شفا ملى ہى نہيں.

ـ اور اگر اس وقت بيمارى سے شفايابى كى اميد نہ تھى تو واجب تھا كہ ہر روزے كے بدلے ايك مسكين كو كھانا بطور كفارہ ديا جاتا جو كہ علاقے كى خوراك كا نصف صاع ہے، اگر اس نے ادا نہيں كيا تو پھر آپ اب اس كے مال سے نكال ديں.


اللہ سبحانہ و تعالى سے دعا ہے كہ وہ انہيں شفايابى سے
نوازے اور آپ كو توفيق دے اور سيدھى راہ دكھائے.


واللہ اعلم .

الشيخ محمد صالح المنجد

المملكة العربية السعودية



Image[/center]

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Mon Aug 13, 2012 11:59 am
by میاں محمد اشفاق
ماشااللہ اضوا جہ بہت ہی اچھی شئیرنگ ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Mon Aug 13, 2012 12:04 pm
by اضواء
میاں محمد اشفاق wrote:ماشااللہ اضوا جہ بہت ہی اچھی شئیرنگ ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے

Image

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Mon Aug 13, 2012 12:41 pm
by رضی الدین قاضی
جزک اللہ

بہت ہی مفید شیئرنگ کے لیئے شکریہ بہنا

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Mon Aug 13, 2012 12:44 pm
by اضواء
رضی الدین قاضی wrote:جزک اللہ

بہت ہی مفید شیئرنگ کے لیئے شکریہ بہنا

Image

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Mon Aug 13, 2012 2:19 pm
by پپو
جزا ک اللہ

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Mon Aug 13, 2012 3:59 pm
by اضواء
پپو wrote:جزا ک اللہ
Image

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Tue Aug 14, 2012 6:22 am
by بلال احمد
معلوماتی شیئرنگ کیلئے شکریہ، ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Tue Aug 14, 2012 12:51 pm
by اضواء
بلال احمد wrote:معلوماتی شیئرنگ کیلئے شکریہ، ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
Image

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Tue Aug 14, 2012 3:05 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ

Re: دادى مريضہ ہےاورہوش حواس نہيں ركھتى!!!

Posted: Wed Aug 15, 2012 4:15 am
by اضواء
چاند بابو wrote:جزاک اللہ
Image