پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے کا ت

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے کا ت

Post by چاند بابو »

[center]پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے کا تجربہ
صرف گاڑی ہی نہیں بلکہ بجلی کی پیداوار اور ریل انجن چلانے کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔[/center]

پاکستان اس وقت توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور اندرون ملک ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 85 فیصد تیل درآمد کیا جاتا ہے جس کی ادائیگی غیر ملکی برآمدات اور ترسیلاتِ زر سے حاصل ہونے والی آمدن سے کی جاتی ہے۔

ان حالات میں آغا وقار احمد نامی ایک پاکستانی انجینیئر نے پانی سے گاڑی چلانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے سنگین مالی مسائل کے شکار اپنے ملک کو یقیناً ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے انجینیئر وقار احمد نے ایک روز قبل اسلام آباد میں پاکستانی اراکین پارلیمان اور سائنسدانوں کے سامنے پیٹرول یا سی این جی کی بجائے پانی سے گاڑی کو چلا کر سب کو ششدر کر دیا تھا۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس پاکستانی انجینیئر نے پانی کو ایندھن میں بدلنے کی واٹر فیول کٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومی سطح پر اس منصوبے کو ترقی دے کر ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

’’بجلی گھر بھی اس سے چلائے جا سکتے ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ ہے اور سارے (جو مسائل ہیں وہ اس ایجاد سے) ختم ہو جائیں گے …. ایسی ٹیکنالوجی اس سے پہلے دنیا میں کہیں متعارف نہیں ہوئی کہ پینے والے پانی سے آپ آٹو انجن چلا سکیں۔‘‘

سرکاری ادارے ’پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ‘ کے چیئرمین ڈاکٹر شوکت پرویز نے انجینیئر وقار کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کی یہ ایجاد ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نکالنے میں مدد دے سکتی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ صرف گاڑی کی حد تک نہیں بلکہ بجلی کی پیداوار اور ریل انجن چلانے کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انجینیئر وقار اور سرکاری عہدے داروں نے باضابطہ طور پر اس حیرت انگیز فارمولے کی وضاحت کرنے سے گریز کیا ہے۔

پاکستان انجیئنرنگ کونسل کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر آغا وقار احمد کی ایجاد کردہ کٹ کی قومی سطح پر پیداوار کے امکانات جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے حتمی نتائج کا سرکاری اعلان 14 اگست کو قومی دن کے موقع پر متوقع ہے۔

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=K53zTvTYJY0[/utvid]
[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=Iz61oe-q3Jg[/utvid][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

اسلام علیکم
چاند بھائی اگر آپ آج اس مضو ع پر بات نہ کرتے تو میرا پورا ارادہ تھا اس موضو ع پر بات کرنے کا مگر آپ ہمیشہ کی طرح دوڑ میں آگے نکل گئے ویسے آپ کو اولمپکس میں جانا چاہئے تھا جو ہم سوچتے ہیں آپ اس پر عمل کر گزرتے ہیں!
چاند بھائی
بے شک اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کے اس نوجوان کی ایجاد انتہائی غیر معمولی ہے جس دن وقار صاحب حامد میر کے ساتھ انٹرویو کر رہے تھے ہم نے سارا پروگرام دیکھا اور ہم اسکی زہانت کے قائل بھی ہیں بے شک پاکستان اس سے بہت ہی فائدہ حاصل کر سکتا ہے اگر تیل کی ضرورت ہی نہ رہے تو اشیاء خردونوش بھی بلکل سستی ہو جائیں گی اس لحاظ سے پاکستان میں مہنگائی کی پرسینٹ ٹیج صرف کچھ فیصد ہی رہے گی بلکہ نا ہونے کے برابر ہو جائے گی کیونکہ ہر چیز کی مہنگائی کی وجہ صرف صرف آئل ہی ہے کیونکہ ہر چیز کی نقل و حمل ،اس کی پیداوار میں آئل کا ہاتھ سو فیصد ہوتا ہے اس لحاظ سے یہ بہت ہی اہم ایجاد ہے ۔یہ تو ہو گیا تصویر کا پہلا رخ

اب تصویر کا دوسرا رخ دیکھتے ہیں

وقار صاحب کی اس ایجاد کا جہاں فائدہ ملک و قوم کو ہو گا وہاں عالمی طاقتوں کو اس کا نقصان تو دور کی بات بلکہ ان کا دیوالیہ نکل جائے گا ہمارے جتنے بھی ہمسایہ ممالک ہیں سب کا معشیت کا انحصار صرف اور صرف تیل ہی ہے جس میں کہ سعودی عرب،دبئی،کویت،ایران اور مسقط وغیرہ بھی شامل ہیں اور ظاہری سی بات ہے کہ وقار صاحب کو کی اس ایجاد کی بھنک ان ممالک کو بھی ہو گئی ہو گی ،اور ہمارا میٹھا دشمن امریکہ تو اس خطے میں صرف اور صرف تیل کے زخائر کی وجہ سے آیا ہے اور اس صرف ایک بندے کی وجہ سے نقصان اٹھا نا پڑے اتنی محنت کا وہ تو کیا ہمارے دوست ممالک بھی اس چیز کو برداشت نہیں کریں گے کہ ان کی معشیت اور پیٹ پر کوئی لات مارے ۔ ہم سب پاکستانیوں کو اب اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ اس ایجاد پر عالمی ردعمل کیا ہو گا جو کہ میرے خیال میں اچھا نہیں ہو گا اس لحاظ سے ہمیں جناب وقار صاحب کی فکر لاحق ہو گئی ہے کہ اللہ ان کو اپنی حفاظت میں رکھے ویسے ہمارے سیاستدان تو سب کو پتہ ہے کہ پیسوں کے لئے کیا کیا نہیں کر گزرتے (ماضی کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ ہمارے پاکستانی بھائیوںکو صرف امریکہ کی خوشنودی اور پیسوں کے لئے امریکہ کے حوالے کیا گیا اور ڈاکٹر عافیہ صیدیقی بھی کسی پاکستانی کو نہیں بھولی ہو گی )
اس لئے امریکہ یا کوئی اور جناب وقار صاحب کو نقصان پہچانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔
ایک اور بات وہ یہ کہ اگر ہمارے ملک کی معشیت اس ایجاد سے اچھی ہو گئی تو ہمارے دشمن ممالک کبھی نہیں چاہیں گے کہ پاکستان کی معشیت اچھی ہو اور وہ پیسوں کے لئے لٹ مار کرنے کی بجائے اچھے شہری بن جائیں‌ (کراچی کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں پیسوں کے لئے دن میں کئی گھر اجڑتے ہیں اور کئی بیچارے اپنے مال و اسباب سے محروم ہو جاتے ہیں )
اورامریکہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان کا پیٹ بھر جائے اور ان کے سیاستدانوں کے پھیلے ہوئے ہاتھ دوبارہ ہٹ جائیں آپ دیکھتے ہیں جب بھی ہم کسی بات پر اکڑتے ہیں تو امریکہ ہماری امداد بند کر دیتا ہے ۔
میں تو جناب وقار صاحب کی اس ایجاد سےڈر گیا ہوں کہ اللہ نہ کرے اس ایجاد کی وجہ سے ایک ذہین اور قابل پاکستانی کو کوئی نقصان اٹھانا پڑے بجائے فائدے کہ۔
اللہ جناب وقار صاحب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
آمین ثم آمین
(نوٹ)

درج کئے گئے خیالات صرف اور صرف میرے ذہن کی پیداوار ہیں اردونامہ فورم کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ میاں صاحب میری کاوشوں کو سراہتے رہنا ہی مجھے اگلی کاوش پر اکساتا ہے۔
بہرحال یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے میں نے تو تین چار دن انتظار کیا اس کے بعد یہ پوسٹ لگائی آپ بھی لگا دیتے، دراصل ہم دونوں ہی سست ہیں مگر میں تھوڑا کم سست ہوں اور آپ شاید کچھ زیادہ البتہ یہ تو طے ہے کہ ہم میں پھرتی کسی میں بھی نہیں ہے۔

اس کے بعد رہی آپ کی رائے تو سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس تجربے کے بارے میں ابھی کافی ابہام موجود ہیں آغا صاحب کو چاہئے کہ وہ اپنے اس تجربے کو پیٹنٹ کروانے کے بعد کسی ادارے سے اس بات کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں کہ انہوں نے جو تجربہ کیا ہے اور جس بات کا دعویٰ کیا ہے وہ حقیقت پر مبنی بھی ہے یا نہیں کیونکہ ملک کے جید سائنسدانوں اور ماہرینِ فزکس کے حلق سے بھی یہ بات نہیں اتر رہی ہے کہ آیا پانی سے اس طریقہ سے انرجی کا حصول ممکن ہے۔

مگر اللہ کرے کہ آغا صاحب کی بات سو فیصد سچی ہو اور واقعی انہوں نے کوئی ایسا کام کر لیا ہو تو ہماری ہی نہیں بلکہ دنیا کی اٹھانوے فیصد آبادی کا بھلا ہو جائے گا اور رہ صرف وہ دو فیصد جائیں گے جو پیٹروڈالر مافیا سے تعلق رکھتے ہیں اور ساری دنیا پر تیل کی اجارہ داری چاہتے ہیں۔

ویسے تو ماضی میں بھی اس طرح کے بہت سارے تجربات ہوتے رہے ہیں لیکن ان میں سے اکثر ایسے تھے جن پر لاگت بہت زیادہ آتی تھی یا یہ تجربات دھوکہ دہی پر مشتمل اور سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ تھا۔
مگر ایک شخص ایسا بھی تھا جس کے نام کی بازگشت آج بھی سنی جاتی ہے وہ شخص تھا Stanley Meyer۔ یہ وہ شخص تھا جس نے ماضی قریب میں پانی سے گاڑی چلانے کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا۔
اور واٹر فیول سیل کے نام سے ایک کٹ تیار کی، انیس صد چھیانوے میں اس کے واٹر فیول سیل پر دھوکہ دہی کا الزام لگا اور عدالت میں یہ بات ثابت کر دی گئی کہ واٹرفیول سیل ایک دھوکہ ہے اور اس میں کچھ بھی ایسا نہیں جسے کوئی نئی دریافت کہا جا سکے۔ اس پر Stanley Meyer کو سزا ہوئی اور اسے ان کمپنیوں کا پیسا واپس کرنے کی ہدایت کی گئی جن سے اس نے معاہدہ کر رکھا تھا۔
مگر Stanley Meyer پھر بھی اپنی بات پر اڑا رہا کہ اس کا واٹرفیول سیل بالکل درست ہے اور یہ اسے ثابت کرے گا۔ مگر تھوڑے ہی عرصے بعد Stanley Meyer پرسرار موت مارا گیا، پوسٹ مارٹم سے اس کی موت طبعی ثابت کی گئی مگر اس کے چاہنے والے آج بھی اس بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ اس کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ اسے زہر دیا گیا تھا اور اس میں امریکی حکومت ملوث تھی جس کا پیٹروڈالر دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

اب رہی آغا صاحب کی بات تو اگر وہ اپنی بات میں سچے ہیں اور اپنے تجربے کو ثابت کر سکتے ہیں تو پھر کہا جا سکتا ہے کہ واقعی ان کی جان کو سخت خطرہ ہے کیونکہ وہ طاقتیں جنہوں نے تیل کی طاقت حاصل کرنے کے لئے اپنی قوموں کا لاکھوں ارب روپیہ خرچ کر ڈالا، ہماری چھوٹی سی عمر میں ہی تیل کے حصول اور تیل کی حامل قوموں پر تسلط کے لئے تین چار جنگیں ہو چکی ہیں تو وہ طاقتیں کیسے چاہیں گی کہ ان کی کئی دہائیوں کی کمائی تیل کے ذخائر اور اس صنعت میں لگے ہوئے ٹرئلین ڈالرز پانی کے بلبلے ثابت ہوں، وہ یقین انجئنیر آغاوقار کو اس کام سے باز رکھنے یا منظر سے ہٹانے کی کوشش کریں گی۔
اس کے لئے آغا صاحب کو فی الفور ثابت کرنا چاہئے کہ وہ سچے ہیں اگر وہ ثابت کر دیتے ہیں تو پھر پوری قوم ان کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑی ہو گی اور انشااللہ ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ کیونکہ ان کا یہ کارنامہ پاکستان کے ایٹمی پاور بننے سے بھی بہت بڑا کارنامہ بن جائے گا اور دنیا کی ہر ایٹمی پاور پھونکوں سے اڑ جائے گی۔
مگر شرط یہ ہے کہ وہ ہوں سچے۔


[link]http://en.wikipedia.org/wiki/Stanley_Me ... _fuel_cell[/link]

[link]https://www.facebook.com/note.php?note_ ... 5356828855[/link]

[link]http://www.waterfuelcell.org[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

جہاں تک میرا خیال ہے بات سچ ہے مگر مجھے یہ نہیں لگتا کہ پاکستان اس معاملے میں وقار صاحب یا کسی ایسے شخص کا ساتھ دے گا جس کی ایجاد اس دور کے آقاووں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو اور رہی قوم کی بات تو چاند بھائی معذرت کے ساتھ پاکستانی قوم انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر بےو قوف ہو چکی ہے جو مرضی ان کو سنہرے خواب دیکھا کر الو بنا سکتا ہے۔(موجودہ حالات آپ کے سامنے ہیں)میں نے کافی عرصہ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے لئے خاک چھانی ہے مگر بعد میں مجھے ان کے نظریات میں تضاد کی وجہ سے علیحدہ ہونا پڑا اور یہ نظریات میں تضاد کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے چئیرمین ابرار الحق نے خود پیدا کیا جس سے میں نے اختلاف کیا !
میری نظر میں اس تجربے کو غلط ثابت کرنے کے لئے کافی کوششیں شروع ہو چکی ہیں اور ان کوششوں کے پیچھے کون سی قوتیں عمل پیرا ہیں یہ سب لو گ جانتے ہیں اور ایسا کیوں ہو رہا ہے وہ بھی ہم جانتے ہیں31 جولائی کو جیو نیٹ ورک کے ایک پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر کے ساتھ جناب وقار صاحب جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب اور پاکستان کے ایک اور سائنسدان موجود تھے جن کے درمیان کافی بحث ہوئی میری سب سے بڑی تسلی کی وجہ یہ ہے کہ اس بات کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب نے ممکن قرار دیا ہے جبکہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے ۔[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=chIurbHEadw[/utvid]بہرحا ل دیکھتے ہیں پٹاری سے کیا نکلتا ہے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

|( :^)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by شازل »

اللہ کرے یہ دھوکہ نہ ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

شازل بھائی یہ دھوکہ نہیں ہے مگر ایسے دھوکا ثابت کر دیا جائے گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by بلال احمد »

معلومات کیلئے شکریہ،

اوپر اتنی سیرحاصل بحث ہوچکی ہے کہ اب مزید کچھ کہنے کی گنجائش تو نہیں‌نکلتی n;a;n;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by چاند بابو »

میاں صاحب میں نہیں سمجھتا کہ ڈاکٹر عطا الرحمان صاحب اس لابی کا حصہ ہیں جو اس بندے کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے. بلکہ ڈاکٹر صاحب نے اس روز جتنے بھی الزامات لگائے ہیں اور جتنی بھی باتیں کہی ہیں وہ سب کی سب ٹھوس سائنسی فارمولاز پر مبنی تھیں، البتہ ڈاکٹر صاحب نے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط سے کام نہیں لیا جس کا مجھے خود بھی تھوڑا دکھ ہے.

بہرحال سائنس کے حلق سے آغا صاحب کی بات نہیں اتر رہی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آغا صاحب جلد ازجلد یہ ثابت کریں کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہ بالکل درست ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

چاند بھائی
وقار صاحب کی میں اس بات سے متفق ہوں کہ پہلے پریکٹیکل ہوتا ہے تھیوری بعد میں بنتی ہے ۔یہ بات ہی دوسرے سائنسدانوں کے حلق سے نہیں اتر رہی ۔
باقی ری سچ ثابت کرنے کی بات تو بھائی جان انہوں نے تو بہت کوشش کی ہے بس کیا کریں ہماری حکومت ہی بہت ڈھیلی ہے ۔
اب یہ ہی اس بات کو سیریس لے تو کچھ ہو سکتا ہے !
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by چاند بابو »

ایک نظر یہ بھی دیکھ لیجئے.


[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=o9FUEJTGwMw[/utvid][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

میرا خیال یہ ہے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک بھی پُر امید ہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by چاند بابو »

جی نہیں بھائی ویڈیو ایک بار پھر سے دیکھئے۔
ڈاکٹر ثمرمند مبارک اس سارے منصوبے کی سائنسی بنیادوں پر دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔
ہر وہ چیز جو آغاوقار صاحب نے استعمال کی ہے اس کی سائنسی توضیح بیان کر رہے ہیں اور اس تجربے کی حقیقت کو جھٹلا رہے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

میں نہیں سمجھتا آپ ویڈیو کو آخر سے دیکھیں تو کچھ اور ہی لگے گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by محمد شعیب »

بات کہاں تک پہنچی ؟
کچھ ثابت یا رد ہوا یا نہیں ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

بات تو اس کی ٹھیک ہے اگر اس نے پہلے ہی بتا دیا تو اسکی اس محنت کا اسکو کوئی فائدہ نہیں ہو گا !
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by بلال احمد »

میاں محمد اشفاق wrote:بات تو اس کی ٹھیک ہے اگر اس نے پہلے ہی بتا دیا تو اسکی اس محنت کا اسکو کوئی فائدہ نہیں ہو گا !
اشفاق بھائی یہ تو ایسے ہے کہ پاکستان میں کسی چیز کی وباء چل پڑی ہو، ہر بندہ یہی دعوہ کرتا نظرآتا ہے n;a;n;a n;a;n;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by میاں محمد اشفاق »

اگر یہ جھوٹ ہوتا تو وہ اتنی بڑی سوسائٹی میں اس بات پر اڑا ہو نہ ہوتا میں تو اس کو ماننے لگا ہوں اگے اللہ ہی بہتر جانے ÷
بھائی پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر یہاں ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاتا یہ بس ایک ان پڑھ اور جاہل قوم بنانا چاہ رہے ہیں نہ کہ ایک پڑھی لکھی اور حیرت انگیز ایجادات کرتی ہوئی قوم۔(معذرت کے ساتھ)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیٹرول کا متبادل پاکستانی انجئنیر کا پانی سے گاڑی چلانے

Post by محمد شعیب »

آخری اطلاعات کیا ہیں ؟
کیا نتیجہ نکلا ؟
Post Reply

Return to “پاک وطن”