Page 1 of 1

اعمال رمضان المبارک

Posted: Fri Jul 20, 2012 12:04 am
by اسداللہ شاہ
السلام علیکم
تمام مسلمانوں کے لئے ان اعمال کا یہاں ذکر کررہا ہوں جو رمضان میں کرنے ہیں۔

چاند رات کو مغرب کی نماز کے بعد سورۃ القدر 21 مرتبہ پڑھیں۔ پورا سال رزق آپکے پیچھے اس طرح سے دوڑے گا جیسے پانی نشیب کی طرف دوڑتا ہے۔

تہجد کے نوافل

2 تا 12 نوافل جتنے چاہے خلوص اور چاہت سے پڑھیں اور اللہ پاک سے مانگیں۔
اللہ پاک سے باتیں: تہجد کے نوافل کے بعد اور سحری کھانے تک اللہ تعالیٰ سے باتیں کریں کیونکہ سحری کے وقت نوری لقمے ہوتے ہیں اور اللہ پاک پہلے آسمان پر نزول فرماتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خیرو عافیت بانٹ رہے ہوتے ہیں اور صدا آتی ہے کہ ہے کوئی جس کو بخشا جائے اس لیے اللہ پاک سے مانگیں اور ایسے مانگیں جیسے بھکاری مانگتا ہے اور لے کر ہی چھوڑتا ہے‘ ویسا بھکاری بن کر اور یقین سے مانگیں اور رب کعبہ ضرور عطا فرمائیں گے۔

صلوٰۃ التوبہ: 2رکعت نفل توبہ کے پڑھیں اور اس کےبعد 40 مرتبہ یا121 مرتبہ یا 303 مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھیں اور یہ دعا مانگیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ
(ترجمہ): اے اللہ اے ہمارے پروردگار بے شک ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا پس تو ہمیں بخش دے۔ اور یہ تصور کرنا ہے کہ میں دنیا کا سب سے بڑا گناہ گار ہوں اور میں اللہ کے سامنے بیٹھا ہوں گناہ گار بن کر تن و من سے اللہ سے مانگنا ہے اور صرف اسی سے مانگنا ہے‘ توجہ سے مانگنا ہے‘ دھیان سے مانگنا ہے اور اپنے گناہوں پر ندامت کرنا ہے اور اپنے گناہ بخشوانے ہیں۔
افطاری سے پہلے کی دعا
اللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ ﴿المائدہ۱۱۴﴾
(ترجمہ): اے اللہ اے ہمارے پرودرگار ہم پر آسمان سے کھانا نازل فرمائیے کہ وہ ہمارے لیے یعنی ہم میں جو اول ہے اور جو بعد ہیں سب کیلئے ایک خوشی کی بات ہو جاوے اور آپ کی طرف سے ایک نشان ہوجاوے اور آپ ہم کو عطا فرمائیے اور آپ سب عطا کرنے والوں سے اچھے ہیں۔ (سورۃ المائدہ آیت نمبر 114)11 مرتبہ اول و آخر طاق درود شریف پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کریں اور اللہ پاک سے مانگیں‘ اللہ تعالیٰ خیروعافیت عطا فرمائیں گے‘ گھر کا ہرفرد پڑھے اور انشاء اللہ دسترخوان وسیع فرمائے گا اور نسلوں کو بھی نوازے گا۔
رمضان المبارک کی ایک ایک گھڑی انمول ہے اور اللہ پاک کا تحفہ ہے اپنی مخلوق کیلئے لہٰذا خاص طور پر رمضان کی پہلی رات اور آخری رات اور عید والی رات کو گڑگڑا کر اللہ سے مانگیں اور قرآن پاک سے تعلق قائم کریں اور روزانہ کھولیں اور پڑھیں اور عطر لگائیں۔ عید کی رات بڑی مبارک اور نہایت حساس بھی ہے اپنے اعمال کی حفاظت بھی کرنی ہے اور اپنے اعمال کو ضائع ہونے سے بچانا ہے‘ اللہ پاک قبول کرنے اور اجر عطا فرمانے والا ہے۔

Re: اعمال رمضان المبارک

Posted: Fri Jul 20, 2012 7:08 am
by بلال احمد
انمول شیئرنگ کیلئے شکریہ اسد بھائی، ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: اعمال رمضان المبارک

Posted: Fri Jul 20, 2012 7:12 am
by رضی الدین قاضی
شیئرنگ کے لیئے شکریہ اسد بھائی

اللہ رب العزت ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے. آمین

Re: اعمال رمضان المبارک

Posted: Sat Jul 21, 2012 8:05 am
by اضواء
اللھم آمین .....

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ

Re: اعمال رمضان المبارک

Posted: Sat Jul 21, 2012 9:33 am
by اعجازالحسینی
شیئرنگ کیلئے بہت بہت شکریہ