Page 1 of 1

جادو کا توڑ

Posted: Wed Jul 18, 2012 2:26 am
by اسداللہ شاہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موجودہ دور میں امت مسلمہ جادو اور شیطانی اثرات سے محفوظ نہیں ہے جس وجہ سے ہر شخص اپنی جگہ پریشان ہے۔ کسی عامل کے پاس جائیں تو نذر نیاز میں ہی بکروں کے چڑھاوے لئے جاتے ہیں۔

آج میں آپ کو اس کا سادہ اور آسان علاج بتاتا ہوں۔
ہر نماز کے بعد اول آخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھکر 121 مرتبہ ( یا قہار ) پڑھیں۔ اسکے علاوہ اول آخر 3 دفعہ درود پڑھکر ( یاقہار ) کو لاتعداد پڑھیں۔


فائدہ: اس عمل کا فائدہ یہ ہوگا کہ جادو جنات سے حفاظت ہوگی۔ پڑھنے والے پر سے جادو ٹوٹے گا اور جس نے کیا ہوگا اس پر پلٹ جائے گا۔

ایک تاریخی واقعہ:

محمدشاہ رنگیلے کا دور تھا ایک پنڈت اپنے علوم اور کمالات میں ایسا ماہر تھا کہ محمدشاہ رنگیلا بادشاہ بھی اس کی ایسی قدر کرتا تھا کہ شاید ماں کی بھی کم کرتا ہو۔
ہندو پنڈت جن کا نام پنڈت بھوگا رام تھا سے ایک دفعہ سوال کربیٹھا کہ ماہراج کوئی ایسی چیز بتائیں کہ جو جنات اور جادو کا آخری ہتھیار ہو‘ ننگی تلوار ہو اور جب بھی اس کو پڑھا جائے تو جادو جنات ایسے ٹوٹے جیسے میرے ہاتھ سے جام پتھر کے فرش پر ٹوٹ کر چکنا چور ہوجاتا تھا۔ پنڈت بھوگا رام اپنی جاپ میں تھا سر اٹھایا ان کی سرخ آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے تو پنڈت نے کہا آپ کو ایک چیز بتاتا ہوں کیونکہ آپ مسلمان ہیں تو آپ کو ایک ایسی اسلامی چیز دیتا ہوں جو یقینا آپ کو زندگی کے وہ کمالات دے جو آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا اور صدیوں یاد رہے محمد شاہ رنگیلا بادشاہ ایک دم چوکنا ہوکر بیٹھ گیا۔ اپنے تاج کو اتار کر ایک طرف رکھ دیا اور کانوں کو قریب لے گیا تو پنڈت بھوگا رام بولا شہنشاہ اعظم آپ کے قرآن میں ایک لفظ ہے قہار یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کو آپ یَاقَہَّارُ جب بھی پڑھیں گے یہ شریر جادوگر‘ بدکار‘ جنات اور جادوگروں پر ایک ننگی تلوار ثابت ہوگی۔ آپ کے اوپر جادو کسی نے کردیا آپ اس کو توڑنے پر تیار ہیں کوئی جن آپ کا گھر‘ در اور دولت کا دشمن ہے اور آپ چاہتے ہیں اس جن سے چھٹکارا مل جائے تو ہرگز ہرگز پریشان نہ ہوں آپ فوراً اس اسم یَاقَہَّارُ کو اپنی زندگی کا ساتھ بنالیں‘ پاک ناپاک ہروقت اس کو وجد کی حالت میں پڑھیں‘ یعنی ڈوب کر پڑھیں اور بے قراری‘ بے چینی سے پڑھیں۔ بس جب بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا کمال ملے گا تھوڑے عرصے میں یا زیادہ عرصے میں لیکن کمال ضرور ملے گا۔ محمد شاہ رنگیلے نے اپنے دربار میں یہ واقعہ سب کو سنا دیا۔ رنگیلے کے دور میں جنات پر اس اسم کی وجہ سے جو قہر برسا وہ شاید پھر زندگی میں کبھی کسی پر نہ برسا۔

Re: جادو کا توڑ

Posted: Wed Jul 18, 2012 7:24 am
by بلال احمد
شیئرنگ کیلئے بصد شکریہ

Re: جادو کا توڑ

Posted: Wed Jul 18, 2012 2:32 pm
by میاں محمد اشفاق
جزاک اللہ

Re: جادو کا توڑ

Posted: Wed Jul 18, 2012 5:59 pm
by اعجازالحسینی
بہت ہی کامیاب نسخہ ہے اسد بھیا

آپکا بہت بہت شکریہ

Re: جادو کا توڑ

Posted: Tue Dec 31, 2013 1:11 pm
by فاروق احمد شیخ
بیشک قرآن مجید میں شفا ہے

Re: جادو کا توڑ

Posted: Tue Dec 31, 2013 2:35 pm
by افتخار
جزاک اللہ