Page 1 of 1

سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Sun Jul 15, 2012 3:02 am
by اسداللہ شاہ
السلام علیکم
یہ تحریر ایک مسلمان عالم و عامل اور جنات کی گفتگو ہے۔

ایک جن باپ کی جن بیٹے کو آخری وقت میں نصیحت۔

دو رکعت نماز نفل حاجت کی نیت سے پڑھ اور اس میں ثناء کے بعد سورۃ فاتحہ شروع کر جب اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر پہنچ اور اس کو بار بار دوہرا اور اتنا دوہرا اتنا دوہرا کہ تین سو چار سو دو ہزار تین ہزار کی تعداد میں اس کو دوہرا اگر تو کھڑا ہوکر نفل پڑھ لے تو سعادت اگر کھڑا نہیں ہوسکتا تو بیٹھ کر پڑھ لے اور اس عمل کو دہراتا رہ اور مسلسل دہراتا رہ اور اپنے مقصد کا تصور کر اتنا اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کو دہرا کہ تیرے اندر ایک وجدان کی کیفیت پیدا ہوجائے اور تو اللہ کی محبت میں غرق ہوجائے… اللہ کے نام میں ڈوب جائے اور مسلسل اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کو دہراتا رہ …چاہے جتنی دیر لگ جائے …پھر کوئی سورۃ ملا کر رکعت پوری کر۔ سجدہ کر پھر دوسری رکعت میں جب اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر پہنچ تو پھر دہراتا رہ اور بہت زیادہ دہرا اپنے مطلوب اور اپنے مقصد کا بہت زیادہ تصور کر اور اپنے تصور کو مضبوط کرتا رہ …کرتا رہ… کرتا رہ… حتیٰ کہ تیرے دل کی اندر کی کیفیت متوجہ ہوجائے اور تیرا دل مان جائے کہ اللہ پاک نے میری چاہت کو پورا کردیا اور پھر سلام کرکے خشوع و خضوع سے دعا کر۔

شیخ حفیظ برمی رحمۃ اللہ علیہ جو دہلی کی جامع مسجد کے قریب حجرے میں رہتے تھے بہت صاحب کمال اور صاحب مراقبہ درویش تھے وہ اس عمل کے عامل تھے۔ شیخ کے پاس جو کوئی مصیبت زدہ آتا حضرت اس سے یہ عمل کرواتے۔ یہ عمل دنیا میں کسی بھی جگہ کیا جاسکتا ہے لیکن شیخ فرماتے کہ لاہور کے شاہی قلعہ کی کسی بھی شاہی دور کی بنی ہوئی مسجد لیکن شرط یہ ہے کہ پرانی ہو اس میں مراد پوری ہوگی۔

ایک دفعہ ایک شخص دہلی سے دو خواتین سمیت لاہور شاہی قلعہ آیا وہ لوگوں سے پوچھ رہا تھا کہ یہاں کوئی مغلیہ دور کی مسجد ہے۔ ایک جن نے انسانی صورت میں اس کو موتی مسجد دکھائی اور کہا کہ یہ سب سے پرانی مسجد ہے اور انھیں مسجد پہنچایا۔ انھوں نے یہ عمل کیا چند دن بعد وہ جن ان کے گھر گیا اور وہاں خیروبرکت کو پایا وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے یہ موتی مسجد کے عمل کا نتیجہ ہے۔ انھیں شیخ برمی نے بھیجا تھا۔ ( شیخ کا انتقال پاکستان و ہندوستان کے وجود میں آنے سے بھی کافی عرصہ پہلے ہوچکا ہے )

سوال: یہ عمل موتی مسجد میں ہی کیوں اثر کرتا ہے؟
جواب: اس عمل کو دنیا میں جہاں بھی کیا جائیگا فائدہ دے گا لیکن لاہور کے شاہی قلعہ کی موتی مسجد کی اصل حقیقت یہ ہے کہ اس میں نیک صالح بونے جنات مسلسل یہ عمل کررہے ہیں اور آنیوالوں پر خوشبو چھڑکتے ہیں لیکن ہر شخص خوشبو محسوس نہیں کرپاتا ہے۔ یہ جنات لوگوں کو تکلیف نہیں دیتے بلکہ انکے دکھ بانٹتے ہیں غموں اور تکلیفوں میں انکے ساتھی بن جاتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ
اے اللہ تیرا یہ بندہ اس مسجد میں آیا ہے اسکو خالی نہ بھیج اور واقعتاََ وہ بندہ خالی نہیں جاتا ہے۔

نوٹ: آپ دنیا میں جہاں بھی یہ نفل پڑھیں خادم کو اور میرے والدین مرحومین کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Sun Jul 15, 2012 8:02 am
by علی خان
اسد صاحب. اسکا ماحذ کیا ہے، کسی کتاب یا لنک کا حوالہ

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Sun Jul 15, 2012 12:15 pm
by افتخار
اللہ پاک ہر انسان کو نیک کام کرنے، نماز پڑھنے کی توفیق دے

آمین

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Sun Jul 15, 2012 2:42 pm
by میاں محمد اشفاق
شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ بہت ہی اہم معلومات ہیں

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Sun Jul 15, 2012 2:52 pm
by چاند بابو
بہت خوب شئیر کرنے کا شکریہ۔

بونے جنات والی بات تو موتی مسجد کی حد تک ہو گی مگر یہ دعا ایسی ہے جو اللہ تعالٰی نے خود انسان کو عطا فرمائی ہے۔
اور جب بار بار بندہ اپنے معبود سے کہے گا کہ اے رب میں تیرا ہوں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تیری ہی مدد چاہتا ہوں تو رب کی رحمت یقینا جوش میں آئے گی۔
ماخذ معلوم کرنا ضروری نہیں ہے بس یہ دیکھنا ضروری ہے کہ خلافِ اسلام تو نہیں ہے اور وہ ہرگز نہیں ہے۔

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Sun Jul 15, 2012 3:10 pm
by اسداللہ شاہ
اشفاق علی wrote:اسد صاحب. اسکا ماحذ کیا ہے، کسی کتاب یا لنک کا حوالہ
اشفاق بھائی ایک اللہ والے کی صحبت اسکا ماخذ ہے

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Sun Jul 15, 2012 3:14 pm
by اضواء
جزاك الله خيرا

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Wed Jul 18, 2012 7:37 am
by بلال احمد
جزاک اللہ

Re: سورۃ فاتحہ کا عمل اور شاہی قلعہ لاہور کی موتی مسجد

Posted: Wed Jul 18, 2012 2:28 pm
by میاں محمد اشفاق
جزاک اللہ