Page 1 of 1

سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Sun Jul 15, 2012 2:59 am
by اسداللہ شاہ
السلام علیکم

مال میں برکت
گزشتہ دور کے صحابہ و اہل بیعت رضوان اللہ علیہم اجمعین‘ اولیا کرام رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں برکت تھی جہاں اعمال صالح تھے وہاں ان کے مال میں بھی برکت تھی۔ مفلس‘ غریب‘ نادار‘ تنگدست اور قرضوں میں ڈوبے ہوؤں کیلئے ایک انمول تحفہ اور خزانہ پیش کر رہا ہوں۔

ایک کپڑے کی تھیلی بنوالیں جیسے پہلے زمانے میں یا آج کل لوگ پان وغیرہ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
آپ تمام رقم تھوڑی ہو یا زیادہ اسی میں رکھیں اور نکالتے اور ڈالتے وقت تسمیہ کیساتھ ایک بار سورۃ کوثر پڑھ لیں کبھی برکت اور رقم ختم نہیں ہوگی۔
روزانہ 129 دفعہ صبح و شام سورۃ کوثر مع تسمیہ پڑھ کر اسی تھیلی پر دم کردیں‘ یہ عمل دن میں ایک بار بھی کرسکتے ہیں لیکن اگر دو بار کریں تونفع زیادہ ہوگا ۔ جتنا گُڑ اتنا میٹھا۔ اگر تمام عمر کا معمول بنالیں تو پھر کمال دیکھیں۔ وضو بے وضو ہر حالت میں کرسکتے ہیں لیکن باوضو برکت زیادہ ہوگی۔

اصل رمضان کا عمل

رمضان کی چاند رات یعنی پہلی تراویح کی رات، گیارہویں شب، اکیسویں شب کو اور عید کی نماز پڑھکر آکر سورۃ کوثر معہ تسمیہ 313 دفعہ اول آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھکر تھیلی پر پھونک مارنی ہے۔ اگر یہ عمل رات کو نہ کیا جاسکے تو دن میں بھی کیا جاسکتا ہے۔
ستائیسویں شب کو اول آخر 11 مرتبہ درود مبارک اور 1100 مرتبہ سورۃ کوثر پڑھکر تھیلی پر پھونکنا ہے۔ یہ عمل صرف رات ہی کو کیا جائیگا۔

Re: سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Sun Jul 15, 2012 12:24 pm
by افتخار
جزاک اللہ بھیا جی

Re: سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Sun Jul 15, 2012 2:52 pm
by چاند بابو
ارے واہ شاہ جی اتنے عرصے بعد آمد اور ایک عامل کے روپ میں۔

خیر تو ہے بھیا خود عامل بن بیٹھے ہو یا کسی عامل کی مجلس میں بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔

اور کیا یہ آزمائے ہوئے ہیں یا عامل نجومی باوا والے ٹوٹکے ہیں۔

Re: سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Sun Jul 15, 2012 3:09 pm
by اسداللہ شاہ
السلام علیکم
بس بھائی جان ایک اللہ والے کی صحبت میں بیٹھتا ہوں یہ سب وہاں سے لی ہیں. ہر عمل آزمایا ہوا ہے

Re: سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Sun Jul 15, 2012 3:12 pm
by اضواء
جزاك الله خيرا

Re: سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Wed Jul 18, 2012 8:43 am
by بلال احمد
جزاک اللہ

Re: سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Wed Jul 18, 2012 2:27 pm
by میاں محمد اشفاق
جزاک اللہ

Re: سورۃ کوثر سے مال میں برکت

Posted: Tue Dec 31, 2013 1:18 pm
by فاروق احمد شیخ
سبحان اللہ کیا بات ہے