Page 1 of 1

کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Tue Jun 26, 2012 5:42 pm
by میاں محمد اشفاق
کس کمینے کی ہے سازش، کس چوَل کی چال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

لوڈشیڈنگ نے دئیے ہیں اس طرح کے رتجگے
کوئی دوزخ میں بھی جائے گر تو گرمی نہ لگے
میرے پیارے واپڈا کی بس یہی اوقات ہے
چار گھنٹے لائٹ ہے اور پھر اندھیری رات ہے
بددعا دے دے کر تالو خشک اور منہ لال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

بند سی این جی سٹیشن نہ ملے پٹرول ہی
پڑ گیا ڈاکہ جہاں ناکہ تھا خاصا کول ہی
دیکھ کر منظر سارا ہاتھ کیا ان کے ہلیں
جن کہ پیٹی میں سے پسٹل کی جگہ سگریٹ ملیں
ڈاکوؤں کو علم ہے سرکار اپنے نال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

کس قدر پہنچے ہوئے کہ بس زباں ان کی ہلے
چائے پینے کے لئے دو چار ارب قرضہ ملے
کون کہتا ہے سارا معاف کرواتے ہیں یہ
جو کہیں تو چار پانچ سو واپس بھی لوٹاتے ہیں یہ
اور پھر یہ بولتے ہیں گورنمنٹ کنگال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

گالیاں نکلیں زباں سے ہاتھ سے پتھر چلا
نہ چلا تو ملک کا قانون نہ ان پر چلا
چل گئے گھونسے، چپیڑیں اور اینٹیں چل گئیں
کرسیاں تو چھوڑئیے، میک اپ کی کٹیں چل گئیں
یہ اسمبلی ہے جہاں لوٹا بنا فٹبال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

جیب میں دھیلا نہیں اور چانپ کھانے کی لگن
دوڑ جا تیرا یہاں کیا کام ہے، بولا مٹن
چھوڑ دے میری طلب کہنے لگا مرغ چمن
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
تیرے حصے میں فقط چٹنی ہے یا پھر دال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

حال پتلے ہو چکے ہیں اب سبھی کے کیا کریں
قیمتیں سن کر پڑیں دورے غشی کے کیا کریں
ریٹ ڈیلی چینج ہونے لگ گئے ہر چیز کے
صرف گاڑی ہی نہیں اب ہیں چکن بھی لیز پہ
ہر بجٹ کا سلسلہ سمجھو کہ سارا سال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

باپ کا بچوں کے دل میں اب کہاں وہ ڈر رہا
اور باتیں چھوڑئیے، شوہر نہ اب شوہر رہا
ہاؤس وائف تھی کبھی قصہ پرانا ہے جناب
اب یہاں پر ہاؤس ہسبنڈ کا زمانہ ہے جناب
گھر گرہستی بیویوں کے واسطے جنجال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

یا ہوں پونی بال اس کے یا نِرا گنجا ملے
اب مفکّر وہ ہے جس کے ہاتھ میں سوٹا ملے
شاعری کے نام پر بھی کیا نیا جذبہ ملے
اب کہیں مُنّی ملے، بےبو ملے، شِیلا ملے
اب یہاں فیض ہے، غالب ہے نہ اقبال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

ڈنگ ٹپاؤ سوچ ہے اور چل چلاؤ کام ہے
جس قدر عہدہ بڑا ہے اس قدر بدنام ہے
تھا انگوٹھا چھاپ، لیکن اک بڑا افسر رہا
کام جس کا جو نہیں ہے وہ وہی ہے کر رہا
محکمہ اس واسطے ہر ایک ہی بے حال ہے
کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Wed Jun 27, 2012 8:44 am
by میاں محمد اشفاق
v;e;r;y;happ;y

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Wed Jun 27, 2012 9:23 am
by بلال احمد
بڑی سچی شاعری ہے :clap: :clap:

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Wed Jun 27, 2012 12:38 pm
by افتخار
اب صرف عورتوں نے ہڑتال نہیں کی ورنہ کھانا بھی نہ ملتا.

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Wed Jun 27, 2012 12:54 pm
by بلال احمد
ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Wed Jun 27, 2012 5:34 pm
by پپو
v;g v;g

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Thu Jun 28, 2012 2:24 pm
by میاں محمد اشفاق
بلال احمد wrote:ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
شکر کریں ہڑتال میں چائے نہیں ملی ورنہ شائد چائے کے بعد چپیڑیں ملتی وہ کراری کراری b:e:a:t b:e:a:t

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Fri May 22, 2015 2:51 pm
by محمد شعیب
h.a.h.a
v;g zub;ar

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Sat May 23, 2015 3:38 am
by اضواء
بلال احمد wrote:ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
چائے کا ذکر اب کیوں شروع ہورہا ہے :P

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Sat May 23, 2015 2:42 pm
by میاں محمد اشفاق
کیونکہ بلال بھائی کو تب سے اب تک کسی نے بھی چائے کا نہیں‌پوچھا وچارے............. n;a;n;a

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Sun May 24, 2015 12:59 am
by اضواء
میاں محمد اشفاق wrote:کیونکہ بلال بھائی کو تب سے اب تک کسی نے بھی چائے کا نہیں‌پوچھا وچارے............. n;a;n;a

;p;p;g; ;p;p;g;
افتخار بھیا کے ذمہ ہے چائے کا پروگرام ...

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Mon May 25, 2015 2:49 am
by چاند بابو
ہاہاہاہاہا
میاں صاحب بھئی بہت خوب.
بہت بہترین شاعری ہے.
یہ بات حقیقت مگر مزاح کے لبادے میں لپٹی ہوئی.

بہترین.

اور یہ اضواء نے کہاں چار سال پہلے والی بات اب دوبارہ یاد کروا دی.
ارے افتخار صاحب اب تو اس چائے سے ویسے ہی مکر گئے ہوں گے.

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Wed May 27, 2015 11:29 am
by میاں محمد اشفاق
تو آپ نے انہیں مکرنے کیوں دیا محترم be;a

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Fri May 29, 2015 3:54 pm
by nizamuddin
ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ جناب

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Fri May 29, 2015 6:07 pm
by بلال احمد
میاں محمد اشفاق wrote:
بلال احمد wrote:ہمارے لیے تو ہڑتال ہی ہے ، ہمیں کونسا چائے ملی h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
شکر کریں ہڑتال میں چائے نہیں ملی ورنہ شائد چائے کے بعد چپیڑیں ملتی وہ کراری کراری b:e:a:t b:e:a:t
میاں صاحب اپنی آپ بیتی ہمیں نہ سنائیں. :P :P :P

Re: کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Posted: Fri May 29, 2015 6:08 pm
by بلال احمد
چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
میاں صاحب بھئی بہت خوب.
بہت بہترین شاعری ہے.
یہ بات حقیقت مگر مزاح کے لبادے میں لپٹی ہوئی.

بہترین.

اور یہ اضواء نے کہاں چار سال پہلے والی بات اب دوبارہ یاد کروا دی.
ارے افتخار صاحب اب تو اس چائے سے ویسے ہی مکر گئے ہوں گے.
چاند بھائی افتخار کو مکرنے نہیں دیں گے، be;a