عظیم مسلمان سائنسدان

اردونامہ کی درسگاہ جہاں پر کھیل ہی کھیل میں کچھ سیکھنے سکھانے کا اہتمام موجود ہے۔
Post Reply
User avatar
فرحان اشرف
کارکن
کارکن
Posts: 65
Joined: Thu Jun 14, 2012 10:52 am
جنس:: مرد
Location: (Punjab(Pakistan

عظیم مسلمان سائنسدان

Post by فرحان اشرف »

ابراھیم الفزاری کے نام سے معروف ان مسلم سائنسدان کا مکمل نام ابو اسحاق ابراھیم بن حبیب بن سلیمان بن سمورہ بن جندب الفزاری ہے جنکا زمانۂ تحقیقات تاریخی اندازوں کے مطابق ماہرین نے آٹھویں صدی لگایا ہے۔ دستاویزات کی تکمیل اور دائرہ المعارف کی مناسبت سے اس بات کا ذکر بھی ایک رسم کے طور پر کردینا ضروری ہے کہ انکا پس منظر خالص عرب اور یا پھر خالص فارسی ہونے کے بارے میں درست اور حتمی معلومات نہیں ہیں۔
خلافت عباسیہ کے دور میں خلیفہ ہارون الرشید کے تحقیقاتی اداروں سے وابستگی رہی۔ علم فلکیات پر تحقیق و تحریر کیں جن میں اسطرلاب اور سالنامہ کی ترتیب بھی شامل ہیں۔ ہارون
الرشید کے کہنے پر یعقوب بن طارق کی شراکت میں ہندوستانی فلکیاتی تحریروں کا عربی میں ترجمہ کیا، یہ کتاب 750ء میں بیت الحکمہ بغداد میں الزیج علی سنی العرب کے نام سے تکمیل کوپہنچی۔
انکے بیٹے کا نام بھی مماثلت کے ساتھ محمد الفزاری تھا، جو خود بھی اپنی جگہ ایک فلکیات داں تھے۔ ابراھیم الفزاری کا انتقال 777ء میں ہوا۔
نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عظیم مسلمان سائنسدان

Post by پپو »

v;g v;g
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: عظیم مسلمان سائنسدان

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: عظیم مسلمان سائنسدان

Post by بلال احمد »

معلومات شیئر کرنے کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عظیم مسلمان سائنسدان

Post by چاند بابو »

اچھی معلومات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ فرحان اشرف صاحب مگر یہ آپ نے درست جگہ پر نہیں لگائی ہے. یہ آپ نے ویڈیوز کے سیکشن میں لگائی ہیں میں اسے یہاں سے منتقل کر رہا ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “درسگاہ اردونامہ”