Page 1 of 3

ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Tue May 15, 2012 12:57 am
by محمد شعیب
دوستو!
میرا ایک پروجیکٹ ہے. میں نے دنیا کے کئی شہروں کے اوقات نماز کی ڈیٹا انٹری کروانی ہے.
تفصیل کچھ یوں ہے کہ میں آپ کو ایک ایکسل فائل دونگا جس میں اوقات نماز کا ڈیٹا انٹر کرنا ہو گا. یہ فقہ حنفی کے اعتبار سے اوقات نماز کا ڈیٹا ہے. اور ڈیٹا اسکین کی ہوئی تصویر کی شکل میں ہو گا. وہاں سے دیکھ دیکھ کر ایکسل میں ڈالنا ہو گا.
اس کام میں ایک شہر کا ڈیٹا انٹر کرنے کے پاکستانی 300 روپے دئے جائیں گے. آپ جتنے شہروں کا ڈیٹا انٹر کر سکتے ہیں اتنے پیسے کمائیں.
اگر کوئی ساتھی یہ کام کرنا چاہے تو مجھے پی ایم کر دے.
مزید تفصیلات پی ایم کے جواب میں مل جائیں گی.
شکریہ

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Tue May 15, 2012 12:13 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا کیا یہ آپ کا اپنا پراجیکٹ ہے؟
اور کیا ڈیٹاانٹری آپ خود کروا رہےہیں یا کوئی تھرڈ پارٹی ہے.
ویسے اگر کام کا نمونہ پیش کر دیں تو فیصلہ کرنے میں زیادہ آسانی رہے گی.

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Tue May 15, 2012 2:04 pm
by محمد شعیب
یہ میرا ذاتی پروجیکٹ ہے.
دراصل انٹرنیٹ پر اوقات نماز کے لئے islamicfinder.org سب سے زیادہ چل رہی ہے. لیکن اس میں عصر کا وقت فقہ شافعی کے اعتبار سے ہے. اور باقی اوقات میں بھی فلکیات کے اصولوں کی بنیاد پر آٹو میٹک ٹائم کا کا طریقہ ہے. جو شہر آپ سلیکٹ کرتے ہیں وہاں کی GPS Reading کے اعتبار سے وقت معلوم کیا جاتا ہے.
میں چاہتا ہوں ہر علاقے میں وہاں کے علماء کا مستند نقشہ اوقات نشر کروں.
کچھ ویب سائٹس پر فقہ حنفی کے اعتبار سے بھی ملا لیکن وہاں نقشہ اوقات کو اسکین کر کے تصویری شکل میں لگایا گیا ہے.
میں نے جوملہ کا ایک ایکسٹنشن تلاش کیا جس میں اپنی مرضی سے اوقات نماز کا اندراج ہو سکتا ہے. لیکن اس میں مساجد کے اعتبار سے ڈیٹا انٹری کا آپشن تھا. یہ ایکس ٹنشن khawaib.co.uk والوں نے بنایا ہے. میں نے انہیں ای میل کی کہ مجھے پوری دنیا کے لئے ایسا ایکس ٹنشن بنوانا ہے. ابھی ان کا جواب نہیں آیا. اگر ایکس ٹنش تیار ہو گیا تو انشاء اللہ جلد کام شروع کر دونگا.
میرا ارادہ ہے کہ یہ کام کر کے میری بنائی ہوئی ہر اسلامی ویب سائٹ پر یہی اوقات نماز ڈال دوں. تاکہ تلاش کرنے والوں کو آسانی رہے.

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Tue May 15, 2012 8:48 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ.
اگر آپ کے ایکسٹنشن کا مسئلہ حل ہو جائے تو میں یہ کام جتنا مجھ سے ہو سکا ضرور کروں گا.

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Wed May 16, 2012 7:16 am
by بلال احمد
شعیب بھائی میرا ذاتی پیغام آپ کو مل گیا ہوگا.

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Wed May 16, 2012 4:06 pm
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ چاند بابو
اور بلال بھائی !
آپ کا میسیج مل گیا تھا. انشاءاللہ جلد آپ سے رابطہ کرونگا.
جزاک اللہ خیرا

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Thu May 17, 2012 7:46 am
by بلال احمد
محمد شعیب wrote:بہت بہت شکریہ چاند بابو
اور بلابل بھائی !
آپ کا میسیج مل گیا تھا. انشاءاللہ جلد آپ سے رابطہ کرونگا.
جزاک اللہ خیرا
ارے یار پیغام میں‌دے رہا ہوں اور شکریہ آپ بلابل بھائی کا ادا کر رہے ہیں b:e:a:t be;at;in;g; be;a

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Thu May 17, 2012 12:54 pm
by محمد شعیب
ٹائپنگ مسٹیک ہو گئی تھی.
معذرت

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Thu May 17, 2012 7:42 pm
by بلال احمد
محمد شعیب wrote:ٹائپنگ مسٹیک ہو گئی تھی.
معذرت
چلیں آپ بھی کیا سوچیں گے کس سخی سے پالا پڑا تھا

جائیں معاف کیا h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Sat May 19, 2012 9:42 am
by میاں محمد اشفاق
h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a v;e;r;y;happ;y h;a;h;a b:e:a:t

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Sat May 19, 2012 8:05 pm
by محمد شعیب
کل khawaib.co.uk والوں کی ای میل آئی تھی. وہ خود بھی ایسا ایکس ٹنشن بنارہے ہیں.
ابھی ان سے مشورہ جاری ہے. انشاءاللہ جلد کچھ نہ کچھ تیار ہو جائے گا.
درحقیقت اس کی اشد ضرورت ہے. انٹرنیٹ پر اوقات نماز کے لئے احناف کی کوئی ویب سائٹ نہیں ہے.
اور پاکستان میں اکثریت احناف کی ہے. میں خود ابھی تک islamicfinder.org کی فراہم کردہ معلومات پر گزارہ کر رہا ہوں. جبکہ اس ویب سائٹ کیا انتظامیہ کا کوئی علم نہیں کہ یہ کون ہیں.
دعا کریں یہ پروجیکٹ جلد شروع ہو جائے اور آسانی سے مکمل بھی ہو جائے.

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Sun May 20, 2012 12:26 am
by چاند بابو
جی انشااللہ اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائیں گے

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Sun May 20, 2012 8:28 am
by میاں محمد اشفاق
انشااللہ r;o;s;e

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Sun May 20, 2012 8:48 am
by بلال احمد
انشاءاللہ

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Sun May 20, 2012 6:13 pm
by علی عامر
اللہ تعالیٰ ، آپ کے اس کام میں‌برکت فرمائے. آمین.

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Sun May 20, 2012 11:07 pm
by عبیداللہ عبید
ابھی فارغ نہیں چند دن بعد اس معاملے میں آپ کو ایک ٹپ فراہم کرتا ہوں فی الحال اس پر رقم ضائع نہ کریں ، میں نے ایک مصری انجنیر کی بنائی سافٹ ویر میں احناف کے لیے اوقاتِ نماز کا نقشہ ایک سیکنڈ میں بنتے دیکھا ہے ۔(تفصیل بعد میں )

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Mon May 21, 2012 1:35 am
by محمد شعیب
عبیداللہ عبید wrote:ابھی فارغ نہیں چند دن بعد اس معاملے میں آپ کو ایک ٹپ فراہم کرتا ہوں فی الحال اس پر رقم ضائع نہ کریں ، میں نے ایک مصری انجنیر کی بنائی سافٹ ویر میں احناف کے لیے اوقاتِ نماز کا نقشہ ایک سیکنڈ میں بنتے دیکھا ہے ۔(تفصیل بعد میں )

بھائی وہ سوفٹ وئر میرے پاس بھی ہے.
لیکن وہ ایک ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن ہے. جس میں GPS Reading کے اعتبار سے اوقات آٹو میٹک بنتے ہیں. جبکہ ہم ایک ویب اپلی کیشن کی بات کر رہے ہیں.
اور ہم مجرب نقشہ اوقات کو اس نقشہ اوقات پر ترجیح دیتے ہیں جو کسی سوفٹ وئر کے ذریعے آٹو میٹک طریقے سے بنے.
پاکستان کے بشیر بگوی صاحب نے بھی ایسا سوفٹ وئر بنایا ہے. اور بگوی صاحب نے میراث کا سوفٹ وئر بھی بنایا ہے. جس میں آپ میت کا ترکہ اور ورثاء کے کوڈ ڈالیں تو وہ سوفٹ وئر آٹو میٹک ہر وارث کا حصہ بتلا دیگا.
لیکن یہ سب ڈیسک ٹاپ اپلی کیشنز ہیں. جبکہ ہم ویب اپلی کیشن بنا رہے ہیں.

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Mon May 21, 2012 1:45 am
by عبیداللہ عبید
محمد شعیب wrote:

میرے بھائی ! میں جس سافٹ ویر کی بات کر رہا ہوں اسے میں نے آزمایا ہے تبھی تو میں آپ کو اس کا مشورہ یا تجویز دے رہا ہوں ۔

اس میں کسی بھی علاقے کے طول بلد اور عرض بلد داخل کردو تو وہ آپ کے لیے پورے سال کے اوقات کا نقشہ ایک سیکنڈ میں بنادے گا۔

اور آزمانے سے مراد یہ ہے کہ میں اس کے اوقات کا اپنے علاقے میں مروج نقشوں کے اوقات سے موازنہ کرچکا ہوں ایک منٹ کا فرق کبھی کبھی نکل آتا ہے ورنہ بالکل درست ہے ۔

اب وہ ڈیسک ٹا پ ایپلی کیشن ہے تو کسی سے اس کا توڑ معلوم کرکے ویب ایپلی کیشن میں تبدیل کرلو کیوں اتنے لمبے چوڑے بکھیڑے میں پڑ کر اپنا وقت اور سرمایہ صرف کررہے ہو جبکہ نتیجہ ایک ہی نکلنا ہے ۔

آپ کو میرا مشورہ پسند نہ ہو تو اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک سکتے ہیں ۔

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Mon May 21, 2012 3:07 pm
by محمد شعیب
اچھا عبید صاحب !
یہ بتلائیں کہ آپ جس اپلی کیشن کی بات کر رہے ہیں، اس کا انٹرفیس کونسا ہے ؟ وہ gui interface میں ہے یا command line میں ؟ اگر وہ command line میں ہے تو اس کی رپورٹس بھی کمانڈ لائن میں ہونگی. اور کمانڈ لائن سے کاپی، پیسٹ کا بہت مسئلہ ہوتا ہے. اس میں ٹیبل وغیرہ کی ترتیب نہیں ہوتی.
البتہ اگر آپ کوئی gui interface اپلی کیشن دے سکیں جس میں فقہ حنفی کے مطابق اوقات نماز معلوم کئے جا سکیں، تو انشاء اللہ اس سے کچھ نہ کچھ جگاڑ بنا لیں گے.
امید ہے آپ جلد اس بارے میں تفصیلات دینگے.
جزاک اللہ خیرا ...

Re: ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والے متوجہ ہوں

Posted: Mon May 21, 2012 6:03 pm
by میاں محمد اشفاق