Page 1 of 1

حج قرعہ اندازی کے نتائج

Posted: Mon Aug 10, 2009 4:02 pm
by چاند بابو
پاکستان میں سرکاری طور پر جمع کی جانے والی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج مورخہ 10 اگست 2009 بوقت شام ساڑھے تین بجے ہونا قرار پائی ہے۔ جس کے کچھ دیر بعد (جلد سے جلد) اس قرعہ اندازی کے نتائج حکومت پاکستان کی حج انفو پورٹل کی سرکاری سائیٹ پر شائع کر دیئے جائیں گے۔
سائیٹ کا ایڈریس یہ ہے۔
http://www.hajjinfo.org/
جن دوستوں نے حج کے لئے دوخواستیں دے رکھی ہیں ان کے لئے اللہ تعالٰی کے حضور دعا ہے کہ انہیں کامرانی عطا فرمائے اپنے اور اپنے محبوب کے در پر حاضری کی توفیق عطا فرمائے۔
جو دوست اس مرحلے میں کامران ہوجائیں انہیں میری طرف سے پیشگی مبارکباد اور ساتھ ساتھ ہی ان سے درخواست ہے کہ جب بیت اللہ شریف کی زیارت کریں اور درِ حبیب پر حاضری دیں تو اس ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھئے گا کہ سب سے پہلی مبارکباد کا شرف شاید بندہ کو حاصل ہوا ہے۔

Re: حج قرعہ اندازی کے نتائج

Posted: Mon Aug 10, 2009 4:59 pm
by شازل
یقینا
میں نے بھی درخواست دے رکھی تھی مگر دوسرے زریعے سے
اب اللہ ہی کی مرضی ہے

Re: حج قرعہ اندازی کے نتائج

Posted: Mon Aug 10, 2009 7:37 pm
by چاند بابو
شازل بھیا انشااللہ، اللہ تعالٰی آپ کے من کی مراد بھی پوری کریں گے۔
میرے بہنوئی اور بہن نے درخواست دے رکھی تھی الحمداللہ ان کا نام اس بار اللہ تعالٰی کے چنے ہوئے انسانوں میں آ چکا ہے۔

Re: حج قرعہ اندازی کے نتائج

Posted: Tue Aug 11, 2009 8:19 am
by رضی الدین قاضی
شازل wrote:یقینا
میں نے بھی درخواست دے رکھی تھی مگر دوسرے زریعے سے
اب اللہ ہی کی مرضی ہے
اللہ رب العزت آپ کی مراد پوری ۔آمین !