Page 1 of 1

خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Wed Apr 18, 2012 8:43 pm
by اضواء
[center]Image
محترم “حماد رضا“ صاحب کو
اردو نامہ کے تمام اراکین کی جانب سے اردو نامہ کی
رکنیت حاصل کرنے پر اور اردو نامہ کے خاندان میں شامل
ہونے پردل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتےہیں


Image

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا وقت اردو نامہ پر
اچھا گذرے گا اور آپ اردو نامہ کے اہم رکن کے
طور پر بھر پور کردار ادا کریں گے۔


ہمیں یقین ہے کہ یہاں پر آپ کی دلچسیوں کا تمام
تر سازو سامان موجود ہے


اور آپ اپنی پسند سے نئے دھاگے کی
شروعات بھی کر سکتے ہیں۔

ہمیں آپ سے اور آپ کو یہاں سے
بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔


محترم “حماد رضا“ صاحب ایک گذارش ہے کہ
آپ اپنا تعارف نامہ جلد از جلد یہاں پیش کر دیں
تاکہ گفتگو میں آسانی ہو۔


{أضواء}[/center]

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Wed Apr 18, 2012 9:16 pm
by محمد شعیب
خوش آمدید

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Thu Apr 19, 2012 3:40 pm
by بلال احمد
خوش آمدید جناب حماد رضا صاحب

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Fri Apr 20, 2012 3:01 pm
by افتخار
خوش آمدید

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Sat Apr 21, 2012 9:59 am
by اعجازالحسینی
خوش آمدید

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Mon Sep 21, 2015 10:19 am
by سید حماد رضا بخاری
میں تمام معزز احباب کا اورخاص طور پرمحترمہ اضواء، محترم محمد شعیب، محترم بلال احمد، محترم افتخار، محترم اعجاز الحسینی اورمحترم میاں اشفاق کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھےبہت گرم جوشی سے اس شاندار فورم پر خوش آمدید کہا ہے. میں اس موقع پر آپ سب کی نظر اپنا ایک شعر کرتا ہوں:
تمہاری بزم میں آیا ہوں ڈھونڈتا خود کو
تمہی ہو آئینہ جس میں ہوں دیکھتا خود کو
احباب، میں ایک کم علم، کم فہم اور کم سخن شخص ہوں. اپنی سی سعی کروں گا کہ آپ کی توقعات پر پورا اُتر سکوں. کوئی کوتاہی ہوجائے تو درگزر فرمائیے گا.
محترمہ اضوا ء صاحبہ کی خدمت میں گزارش ہے کہ میں اپنا تعارف بہت پہلے ہی یہاں پیش کرچکا ہوں محترم میاں اشفاق صاحب کے حکم پر، شاید کہیں تعارف کے موضوع میں موجود ہوگا. کوشش کرتا ہوں کہ وہ مجھے مل جائے تو دوبارہ یہاں کاپی پیسٹ کردیتا ہوں.
والسلام و علیکم

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Mon Sep 21, 2015 10:22 am
by سید حماد رضا بخاری
میرا تعارف
(محترمہ اضواء صاحبہ کے حکم پر دوبارہ پیش کررہا ہوں)
میرانام سیّد حماد رضا بخاری ہے۔
1964 میں فیصل آباد میں پیدا ہوا۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان اور کچھ اور معروف اداروں سے پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کی۔ میرا شعبہ تعلیم تو کامرس اور بزنس ایڈمنسٹریشن ہے مگر ادب سے گہرا لگاؤ مجھے وراثت میں ملا ہے۔ یوں سمجھیے کہ میں نے اپنے گھر میں کتابوں اور رسالوں کے درمیان آنکھ کھولی تھی اور کھلونوں کی بجائے انہیں سے دل بہلاتا تھا۔
انگریزی اور اردو میں دین، ادب اور سماج پر کچھ کتابیں بھی لکھی ہیں۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ درود وسلام پر ایک کتاب(صلوا علیہ وسلمو اتسلما) اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (بلغ العلیٰ‌بکمالہ، جو یہاں سلسلہ وار پیش بھی کی جارہی ہے) لکھنا میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔
شاعری سے بھی بہت لگاؤ ہے۔ تُک بندی بھی کرتا رھتا ہوں مگر خود کو شاعر کہنے سے خوفزدہ ہوں کیونکہ میں خود کو شاعری کے معیار سے بہت دُورسمجھتا ہوں۔
کچھ پرائیویٹ اداروں میں کلیدی عہدوں پر کام کیا ہے۔ اس وقت ایک ٹیکسٹائل کے ادارے میں بطور جنرل مینجر فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔
شادی شدہ اور تین پیارے بچوں کا باپ بھی ہوں۔
آپ کی دعاؤں کا طالب: سید حماد رضا بخاری

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Mon Sep 21, 2015 3:59 pm
by nizamuddin
’’ خوش آمدید‘‘

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Wed Sep 23, 2015 9:08 pm
by چاند بابو
محترم سید حماد رضا بخاری صاحب اردونامہ فورم پر آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں.
جہاں تک یاد پڑتا ہے آپ کو خوش آمدید پہلے بھی کہہ چکا ہوں شاید آپ کے تعارف والے دھاگے میں.
مگر اب آپ کو فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور اس سے بھی زیادہ خوش آپ کی شئیرنگ دیکھ کر ہوئی ہے کہ آپ کا ادب سے لگاؤ آپ کی تحریروں سے عیاں‌ہے.

Re: خوش آمدیدمحترم“حماد رضا“صاحب!

Posted: Thu Sep 24, 2015 4:46 pm
by سید حماد رضا بخاری
گر ‌قبول ‌افتد ‌زہے ‌عزو ‌شرف. حوصلہ افزائی کا شکریہ جناب.