Page 1 of 2

یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Thu Jul 09, 2009 9:35 pm
by چاند بابو
کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ بغیر کسی سافٹ استعمال کیئے یوایس بی ڈرائیو کو بلاک کیا جا سکے تاکہ کوئی بھی آپ کے کمپیوٹر کی یو ایس بی پورٹ استعمال نہ کر سکے؟؟؟

چلئے شازل بھیا آپ کا امتحان شروع ہو چکا ہے۔

Posted: Thu Jul 09, 2009 10:04 pm
by شازل
کیا سارا پول یہیں کھولنا ہے :P
بایوس سے یوایس بی کی پورٹ کوڈس ایبل کردیں
نوٹ : دیکھیں آئیندہ ایسی غلطی مت کرنا۔ :lol:

Posted: Thu Jul 09, 2009 10:36 pm
by چاند بابو
ارے بھیا جی یہاں کوئی بھی کسی کا امتحان نہیں لیتا ہے بس میں تو ایسے کہ بیٹھا تھا۔ اصل میں یہ میری آپ کے سیکشن کو فعال بنانے کی پہلی کاوش تھی۔
چلئے میں بتا دیتا ہوں۔لیکن اگلی بار ایسا نہیں چلے گا۔

اپنے کمپیوٹر کی ونڈوز میں سے یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

1۔ Run میں جا کر Regedit لکھیں اور انٹر دبا دیں۔
2- رجسٹری ایڈیٹر کھلنے کے بعد مندرجہ ذیل لوکیشن پر جائیں۔
Hkey_Local_Machine\System\CurrentControlset\Services\USBStor
3- اس کے بعد دائیں طرف واقع Start کی ویلیو تلاش کریں۔
4- سٹارٹ ویلیو کو ڈبل کلک کریں اور اس کا ویلیو ڈیٹا جو اس وقت 3 پر سیٹ ہے اسے تبدیل کر کے 4 کر دیں۔
5- آپ کی یوایس بی ڈرائیو بلاک ہو چکی ہے۔
6- اسے دوبارہ سے فعال کرنے کے لئے یہی عمل دہرائیں اور ویلیو ڈیٹا کو پھر سے 3 پر سیٹ کر دیں۔

تو سنایئے شازل بھی کیسا ہے۔ اب ہمارا یہاں روز مقابلہ ہوا کرے گا۔

Posted: Thu Jul 09, 2009 11:37 pm
by شازل
بھائی سمجھنے میں گڑ بڑ ہو گئی
ورنہ اپنا گوگل بھائی زندہ باد
رجسٹری کی دو کاپیاں کیوں نہ بنا لیں ایک پر ڈبل کلک کرکے ڈس ایبل کردیں اور دوسری پر کلک کرکے ان ایبل کردیں

Re:

Posted: Sun Dec 20, 2009 10:32 pm
by محمدعمر
چاند بابو wrote:ارے بھیا جی یہاں کوئی بھی کسی کا امتحان نہیں لیتا ہے بس میں تو ایسے کہ بیٹھا تھا۔ اصل میں یہ میری آپ کے سیکشن کو فعال بنانے کی پہلی کاوش تھی۔
چلئے میں بتا دیتا ہوں۔لیکن اگلی بار ایسا نہیں چلے گا۔

اپنے کمپیوٹر کی ونڈوز میں سے یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

1۔ Run میں جا کر Regedit لکھیں اور انٹر دبا دیں۔
2- رجسٹری ایڈیٹر کھلنے کے بعد مندرجہ ذیل لوکیشن پر جائیں۔
Hkey_Local_Machine\System\CurrentControlset\Services\USBStor
3- اس کے بعد دائیں طرف واقع Start کی ویلیو تلاش کریں۔
4- سٹارٹ ویلیو کو ڈبل کلک کریں اور اس کا ویلیو ڈیٹا جو اس وقت 3 پر سیٹ ہے اسے تبدیل کر کے 4 کر دیں۔
5- آپ کی یوایس بی ڈرائیو بلاک ہو چکی ہے۔
6- اسے دوبارہ سے فعال کرنے کے لئے یہی عمل دہرائیں اور ویلیو ڈیٹا کو پھر سے 3 پر سیٹ کر دیں۔

تو سنایئے شازل بھی کیسا ہے۔ اب ہمارا یہاں روز مقابلہ ہوا کرے گا۔
کیا ونڈوز وسٹا کی بات ہو رہی ہے یا ایکس پی کی اگر ایکس پی کی تو اس میںUSBStorکی تو موجود ہی نہیں ہے

Re: Re:

Posted: Sun Dec 20, 2009 11:40 pm
by ذیشان
[quote‌‌کیا ونڈوز وسٹا کی بات ہو رہی ہے یا ایکس پی کی اگر ایکس پی کی تو اس میںUSBStorکی تو موجود ہی نہیں ہے[/quote]
نہیں نہیں !یہ کی ونڈو ایکس پی میں بھی موجود ہے اور میں نے کر کے دیکھا ہے واقعی یوا یس بی کام کرنا بند کر دیتی ہے۔
چاند بابو زندہ باد!

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Mon Dec 21, 2009 11:38 am
by علی خان
اسکی 2 فائلیں خاضر خدمت ہے. اس میں ایک فائل سے اپ یو ایس پورٹ کو بند اور دوسرے سے کھول سکتے ہیں.

http://rapidshare.com/files/323790183/U ... k.rar.html
اسمیں دونوں فائلیں موجود ہیں.
OR
Enable
کرنے کے لئے
http://www.4shared.com/file/177835042/1 ... leusb.html
Disable
کرنے کے لئے
http://www.4shared.com/file/177834851/2 ... leusb.html
شکریہ

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Mon Dec 21, 2009 7:25 pm
by چاند بابو
بہت بہت شکریہ محترم آفاق صاحب یہ تو آپ نے بہت اچھا کام کیا اب یوزرز کو رجسٹری کھولے بغیر ہی یہ سہولت حاصل ہو جائے گی۔

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Tue Dec 22, 2009 1:23 pm
by اسداللہ شاہ
ایک طریقہ یو ایس بی پورٹ ہی خراب کردیں
:twisted: :twisted: :twisted: :twisted:

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Tue Dec 22, 2009 5:56 pm
by علی خان
چاند بابو wrote:بہت بہت شکریہ محترم آفاق صاحب یہ تو آپ نے بہت اچھا کام کیا اب یوزرز کو رجسٹری کھولے بغیر ہی یہ سہولت حاصل ہو جائے گی۔
جناب میرا نام اشفاق علی ہے. ناکہ افاق.... :D :lol:

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Tue Dec 22, 2009 7:06 pm
by چاند بابو
ارے یار یہ کیا۔

کبھی میں اشفاق کو آفاق اور کبھی آفاق کو اشفاق لکھ جاتا ہوں۔

ابھی پرسوں ہی میں آفاق کو اشفاق کہہ رہا تھا کہ میرے ایک دوست نے میری توجہ اس جانب مبذول کروائی اور آج یہ ہو گیا۔

بہرحال سوری آئندہ کوشش کروں گا کہ ایسی نوبت نہ آئے۔

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Tue Dec 22, 2009 7:19 pm
by اعجازالحسینی
چابد بابو بھیا ذرا حاضر ہو کے بیھٹا کریں

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Tue Dec 22, 2009 7:31 pm
by شازل
یہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے
کہیں پہ نگاہیں کہیں‌پہ نشانہ :wink:

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Wed Dec 30, 2009 10:20 pm
by علی خان
[quote="شازل"]یہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے
کہیں پہ ن

شازل بھائی اج پھر چاند بھائی نے اس لنک میں اپنی پوسٹ میں مجھے اشفاق سے آفاق بنا دیاہے.
لنک: https://urdunama.org/oldforum/viewtopic ... %A7#p19328

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Wed Dec 30, 2009 10:55 pm
by ذیشان
شازل بھائی اج پھر چاند بھائی نے اس لنک میں اپنی پوسٹ میں مجھے اشفاق سے آفاق بنا دیاہے.
اب تو لازما جرمانہ ہونا چاہیے وہ بھی بڑا :D

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Fri Jan 01, 2010 1:26 pm
by محمدعمر
اشفاق علی wrote:اسکی 2 فائلیں خاضر خدمت ہے. اس میں ایک فائل سے اپ یو ایس پورٹ کو بند اور دوسرے سے کھول سکتے ہیں.

http://rapidshare.com/files/323790183/U ... k.rar.html
اسمیں دونوں فائلیں موجود ہیں.
OR
Enable
کرنے کے لئے
http://www.4shared.com/file/177835042/1 ... leusb.html
Disable
کرنے کے لئے
http://www.4shared.com/file/177834851/2 ... leusb.html
شکریہ
میں نے استعمال کر کے دیکھیں لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا یو ایس بی ڈرائیو بلاک نہیں ہوئی

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Fri Jan 01, 2010 5:23 pm
by چاند بابو
ونڈوز کونسی ہے آپ کے پاس اگر ایکس پی ہے تو بالکل کام کرتے ہیں لیکن اگر ایکس پی نہیں ہے تو شاید والی بات ہے۔

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Fri Jan 01, 2010 10:24 pm
by محمدعمر
چاند بابو wrote:ونڈوز کونسی ہے آپ کے پاس اگر ایکس پی ہے تو بالکل کام کرتے ہیں لیکن اگر ایکس پی نہیں ہے تو شاید والی بات ہے۔
یہ لیں جناب بتائیں یہ کی کہاں موجود ہے. پورا پاتھ ٹاسک بار میں ظاہرہو رہا ہے
Image

آج پھر وہی مسئلہ "فائل کا حجم بہت زیادہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ حجم 250 بائٹ ہے" آ رہا ہے

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Thu Jul 22, 2010 7:31 pm
by عتیق
جناب چاند بھائی ؟
کیا ایسا ممکن نہیں کہ ہم اپنے کمپیوٹر کے bios سے ‌usb کا options کو ڈیسیبل کردیں؟

Re: یو ایس بی ڈرائیو بلاک کرنا

Posted: Thu Jul 22, 2010 9:07 pm
by چاند بابو
لیکن ذرا چیک کیجئے کیا آپ کی Bios میں ایسا آپشن موجود ہے؟؟؟