Page 1 of 1

یوم پاکستان

Posted: Fri Mar 23, 2012 9:16 am
by زاہد رند
تمام اہل وطن کو یوم پاکستان مبارک ہو.

خدا کرے کہ اس ارض پاک پہ
وہ فصل گل اترے
جسے اندیشہ زوال نہ ہو

Re: یوم پاکستان

Posted: Fri Mar 23, 2012 9:56 am
by بلال احمد
[center]خدا کرےکہ میری ارضِ پاک پہ اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں سے بھی روئدگی محال نہ ہو

خدا کرے کہ وقار اس کا غیر فانی ہو
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و وصال نہ ہو

ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اُترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو[/center]

Re: یوم پاکستان

Posted: Fri Mar 23, 2012 8:35 pm
by چاند بابو
گذشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی 23 مارچ کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ نہیں ہو ئی لگتا ہے ہمارا تشخص کھو گیا۔