Page 1 of 1

پلے لسٹ بنانا

Posted: Sun Mar 18, 2012 12:25 am
by محمد شعیب
السلام علیکم
آج میں آپ کے لئے پلے لسٹ بنانے کا ٹیوٹوریل لے کر حاضر ہوا ہوں.
پلے لسٹ کا تعارف:
اگر آپ کے پاس کئی ساری آڈیو یا ویڈیو فائلز ہیں اور آپ انہیں اس طرح پلے کرنا چاہتے ہیں کہ جب پہلی ویڈیو یا آڈیو ختم ہو تو اگلی خود بخود پلے ہو جائے یعنی ایک کلپ ختم ہونے کے بعد دوسرا کلپ خود بخود پلے ہو اور ترتیب بھی آپ کی مرضی سے ہو تو اس کام کے لئے ایک پلے لسٹ‌ بنائی جا سکتی ہے.
جس کا طریقہ یہ ہے.
آپ ان تمام فائلز کو جنہیں آپ بالترتیب پلے کرنا چاہتے ہیں، ایک فولڈ میں جمع کر دیں.
اب نوٹ پیڈ اوپن کریں اور ان فائلز کے نام بمع ایکسٹنش لکھیں.
اگر آپ ایکس ٹنشن نہیں جانتے تو اس فولڈر کی مینیو بار میں Tools پر کلک کریں، پھر Folder Options پر کلک کریں.

Image

تو ایک ڈائلاگ بکس کھلے گا. اس بکس میں View کے ٹیب پر کلک کریں.

Image

اور نیچے Hide extensions for known file types کو ان چیک کر دیں. اب آپ کی آڈیو یا ویڈیو فائل کے نام کے ساتھ اس کا ایکس ٹینشن بھی نظر آئے.
ایک فائل کا نام لکھ کر انٹر پریس کریں اور اگلی فائل کا نام نیچے لکھیں. یعنی ہر فائل کا نام الگ لائن میں.

Image

اب اس نوٹ پیڈ فائل کو سیو کریں. اور سیو کرتے وقت اس کا فارمیٹ m3u رکھیں. مثلا play.m3u

Image

اور سیو بھی اسی فولڈر میں کریں جہاں آپ کی تمام آڈیو یا ویڈیو فائلز ہیں.
اب اس فائل کو پلے کریں اور ری لیکس ہو جائیں. یعنی ایک کلپ ختم ہونے کے بعد دوسرا خود چل پڑے گا.
اگر سمجھ نہیں آیا تو پوچھ لیں.
اور ہاں ! آسانی کے لئے اپنی آڈیو یا ویڈیو فائلز کا نام بھی مختصر کر دیں. مثلا 1.mp4, 2.mp4 وغیرہ. تو نام لکھنے میں دشواری بھی نہیں ہو گی.

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Sun Mar 18, 2012 12:34 pm
by رضی الدین قاضی
مفید ٹیوٹوریل پیش کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ بھائی.

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Sun Mar 18, 2012 3:21 pm
by پپو
شکریہ بڑی اچھی معلومات شئیر کی ہیں

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Sun Mar 18, 2012 3:45 pm
by اضواء
وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته
بہتترین ہے

آپ کا شکریہ

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Sun Mar 18, 2012 7:40 pm
by محمد شعیب
آپ سب کا بھی شکریہ

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Mon Mar 19, 2012 8:45 am
by بلال احمد
معلوماتی شیئرنگ کیلئے شکریہ :clap:

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Mon Mar 19, 2012 3:29 pm
by محمد شعیب
آپ کا بھی شکریہ

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Mon Mar 19, 2012 7:38 pm
by چاند بابو
بہت خوب اچھی ٹپ ہے شکریہ.
مگر جس کے پاس کوئی آڈیو ویڈیو فائل نا ہو اس کا کیا؟؟؟

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Tue Mar 27, 2012 7:25 pm
by محمد شعیب
چاند بابو !
اگر کسی کے پاس کمپیوٹر ہے اور اس میں آڈیو، ویڈیو فائلز نہیں ہیں تو اس کا کمپیوٹر کلرک کا دفتر ہو گا.

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Wed Jun 08, 2016 1:48 am
by عمرفاروق
کچھ کچھ باتوں کے درمیں "عکس" تحریر سمجھ نہیں آئی

شاید کوئی تصویر ہے .. تو پھر یہ ڈلیٹ ہوگئی ہے یہ کردی گئی ہے .

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Wed Jun 08, 2016 7:50 am
by علی خان
ان فائلوں کے نام لکھنے کا مشکل کام کرنے کی بجائے ہم یہ تمام کام جیٹ آڈیو سافٹوئیر میں باآسانی کر سکتے ہیں.
بس فائلوں کو ایڈ کر لیں اور پھر اسکو ایم 3 یو فارمیٹ میں محفوظ کر لیں.

Re: پلے لسٹ بنانا

Posted: Wed Jun 08, 2016 11:19 pm
by چاند بابو
عمرفاروق wrote:کچھ کچھ باتوں کے درمیں "عکس" تحریر سمجھ نہیں آئی

شاید کوئی تصویر ہے .. تو پھر یہ ڈلیٹ ہوگئی ہے یہ کردی گئی ہے .
جی بھیا آپ بالکل درست سمجھے. دراصل اردونامہ کے لئے ہم جو مفت امیج ہوسٹنگ سروس استعمال کر رہے تھے وہ بند ہو گئی ہے.
اور اردونامہ پر ماضی میں لگائے گئے تمام امیجز بھی ساتھ ہی حذف ہو گئے ہیں اب صرف ان کا الٹ ٹیکسٹ نظر آ رہا ہے.