عزت بچ گئی. پاکستان جیت گیا

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

عزت بچ گئی. پاکستان جیت گیا

Post by محمد شعیب »

آج کا میچ ہارتے ہارتے پاکستان جیت گیا.
کئی مواقع پر تو دل ڈر گیا تھا کہ اب تو گیا، اب تو گیا


ڈھاکا… ايشيا کپ کے افتتاحي ميچ ميں پاکستان نے ميزبان بنگلا ديش کو21رنز سے ہراديا.ميچ ميں کئي اتار چڑھاؤ بھي آئے تاہم پاکستان نے يہ ميچ21رنز سے جيت ليا.افتتاحي ميچ کا ٹاس بنگلہ ديش نے جيتا اور حريف پاکستان کو بيٹنگ کي دعوت دي.پاکستان کي جانب سے عمدہ اوپننگ شاندار شراکت 135رنز ديکھنے ميں آئي .محمد حفيظ 89ناصر جمشيد اور54کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ليکن بعد ميں آنے والے بيٹسمين اس شراکت کا فائدہ نہ اٹھا سکے کپتان مصباح الحق8يونس خان12اور عمر اکمل21رنز بنا کر پويلين لوٹ گئے.شاہد آفريدي بد قسمت رہے وہ اپنا کھاتا نہيں کھول سکے اور صفر پر ہي آؤٹ ہو گئے،اسد شفيق کا آج بيٹنگ آرڈر تبديل کر ديا گياوہ 4رنز بنا سکے تاہم عمر گل اور وکٹ کيپر سر فراز احمد نے پاکستان کي ڈوبتي کشتي کو سہارا ديا عمر گل39 اور سرفراز احمد 19نے53رنز کي شراکت سے پاکستان کا مجموعہ262رنز تک پہنچانے ميں اہم کر دار ادا کيا.بنگلہ ديش کي جانب سے شہادت حسين نے3اور شکيب الحسن نے2وکٹيں حاصل کيں. تميم اقبال 64، ناصر حسين47 اور شکيب الحسن نے64رنز کي اننگز کھيل کر ميچ کو دلچسپ بناديا .خاص طور پر شکيب نے آخري لمحات ميں بنگلہ ديش کي جيت کے امکانات بناديئے تھے ايک موقع پر بنگلہ ديش کو12گيندوں ميں22رنز در کار تھے جبکہ اس کي ايک وکٹ باقي تھي ليکن بد قسمتي سے وہ اننگ کے انناچاس ويں اوور کي پہلي ہي گيند پو بولڈ ہو گئے اور پاکستان21رنز سے ميچ ميں فتح ياب ہوا.پاکستان کي جانب سے سعيد اجمل،شاہد آفريدي اور محمد حفيظ نے دو،دو وکٹيں حاص کيں جبکہ عمر گل نے3وکٹيں حاصل کرکے آل راؤنڈ کارک کردگي کا اچھا مظاہرہ کيا.ہے.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: عزت بچ گئی. پاکستان جیت گیا

Post by بلال احمد »

پوری قوم کو پاکستان کی جیت مبارک ہو.

امید ہے پاکستان اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھے گا اور ایشیاء کپ اپنے نام کرلے گا (انشاءاللہ)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: عزت بچ گئی. پاکستان جیت گیا

Post by رضی الدین قاضی »

پاکستاں کی جیت مبارک ہو

لیکن کھلاڑیوں کا جو نقصاں ہوا ہے اس کی کسی کو فکر نہیں ہے.
[center]Image[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عزت بچ گئی. پاکستان جیت گیا

Post by محمد شعیب »

رضی الدین قاضی wrote:پاکستاں کی جیت مبارک ہو

لیکن کھلاڑیوں کا جو نقصاں ہوا ہے اس کی کسی کو فکر نہیں ہے.
کیا مطلب ؟
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”