فیض رضا نیٹ ورک اور قادری رضوی فورم کی بددیانتی

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

فیض رضا نیٹ ورک اور قادری رضوی فورم کی بددیانتی

Post by مجیب منصور »

معززمنتظمین وارکان اردونامہ
السلام علیکم
شاکرالقادری بھائی کی درد بھری داستان آپ سب کے تعاون کی خواستگارہے
میں آج آپ سے ایک بڑی علمی خیانت کے خلاف اخلاقی مدد کی درخواست لیے حاضر ہوا ہوں

فیض رضا نیٹ ورک اور قادری رضوی فورم
کی جانب سے
سلیمان سبحانی نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل فیض رضا فورم کے لیے مجھ سے وی بولٹن کا اردو ترجمہ اور اردو ٹیمپلیٹ طلب کیا تھا چنانچہ القلم کی جانب سے انہیں

اردو ترجمہ از شاکرالقادری اور

اردو ٹیمپلیٹ از: محمد کاشف مجید

اس شرط پر مہیا کر دیا تھا کہ آپ اسے استعمال کریں لیکن ترجمہ سے شاکرالقادری کانام بطور مترجم اور القلم فورم کا لنک حذف نہ کریں موصوف نے کچھ عرصہ تک تو یہ لنک حذف نہیں کیا لیکن کچھ عرصہ پہلے ان کی جانب سے ای میل موصول ہوئی کہ وہ وی بولٹن سے ﴿پاورڈ بائی: وی بولٹن﴾ کے الفاظ کو حذف کرنا چاہتے ہیں لیکن اندیشہ ہے کہ وہ اگر ایسا کریں گے تو آپ کا نام اور القلم کا لنک بھی ہٹ جائے گا
چنانچہ راقم الحروف کی جانب سے
یہ الفاط حذف کرنے کے لیے انہیں مکمل با تصویر طریقہ ارسال کیا
لیکن انہوں نے ترجمہ سے راقم الحروف کا نام اور القلم کا ربط حذف کر دیا اور ساتھ ہی ایک ای میل ارسال کی کہ اگر آپ ترجمہ کا معاوضہ طلب کرنا چاہیں تو میں دے سکتا ہوں چنانچہ القلم کے مفاد میں ان سے بطور معاوضہ ایک معمولی سی رقم طلب کی گئی
لیکن وہ رقم دینے کی بجائے دائیں بائیں کی باتیں کرنے لگ گئے اور مجھے کہا کہ یہ رقم وہ مجھے اس لیے ادا کریں گے کہ آپ ہمیشہ ہمیں ترجمہ کی اپ ڈیٹس بھی دیں گے اور ہمارے فورم کے مسائل میں ہماری مدد بھی کریں گے
راقم الحروف نے جوابا انہیں لکھا کہ
مدد ہم فی سبیل اللہ فراہم کریں گے اور اگر آپ ترجمہ کا معاوضہ نہیں دینا چاہتے
تو ہمارا نام اور لنک بحال کردیں اور بدستور ترجمہ استعمال کرتے رہیں
جس پر موصوف نے لکھا کہ آپ مدد کرنے میں سستی کرتے ہیں میں معاوضہ اس لیے دینا چاہتا ہوں کہ
تم لوگوں کو دوچار گالیاں دیکر بھی اپنا کام کروا سکوں
راقم الحروف نے انہیں جوبا کہا کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر بات کریں اور اگر گالیاں دینے کا شوق ہے تو کسی رشتہ دار کو معاوضہ دے کر اسے گالیاں دے لیں
ہماری طرف سے نہ تو آپ کو ترجمہ فروخت کیا جائے گا اور نہ ہی آپ کو مفت استعمال کی اجازت ہے لہذا فورا ترجمہ و ٹیمپلیٹ کا استعمال ترک کر دیں ورنہ ہم آپ کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں
جس پر موصوف نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کی
اور ترجمہ بدستور استعمال کیا جا رہا ہے میرے پاس تمام ای میل ریکارڈ موجود ہے
اہل قلم ! مجھے اس علمی ، اخلاقی اور مذہبی بددیانتی کے خلاف آپ کی سپورٹ درکار ہے امید ہے کہ آپ یہاں بھی اور مختلف فورمز پر بھی اس غیر اخلاقی رویہ کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اس کی مذمت کریں گے ـ امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

فیض رضا نیٹ ورک اور قادری رضوی فورم کی طرف سے ہوئی نا انصافی پر میں احتجاج کرتا ہوں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم

مجیب بھیا بڑا دکھ ہوا یہ پڑھ کر کہ جو لوگ ایک مذہبی فورم کا لبادہ اوڑھ کر آئے ہیں وہی اتنی بڑی بے ضابطگیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں تو ہم جیسے لوگوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

میں شاکرالقادری صاحب کے ساتھ ہوئی زیادتی پر ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں اور جہاں تک بن پڑا اس مسئلہ پر ان کا ساتھ دوں کا اور ہر فورم پر احتجاج میں شریک ہوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی آپ سے یہی توقع تھی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی آپ سب کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے میں کل وہاں گیا تھا اور مذمتی بیانات اور اراکین کو میلز کے ذریعے تھرتھلی مچا دی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

رضی بھیا اور چاند بابو بھیا،جزاکما اللہ
اور ماجد بھائی آپ نے ذپ والا کام بہت اچھا کیا
میں نے بھی پہلے ویسے ہی شکایات شیئر کیں لیکن انھوں نے ڈلیٹ کردی،پھر میں نے بھی یہی چال چلی اور وہاں کے فعال ارکان کو ذاتی پیغامات کے ذریعے ان کے منتظمین کی حرکتوں کے بارے میں آگاہ کیا
۔
اور ماجد بھائی وہ لوگ مذہب کو تو خالی آڑ کے طور پر استعمال کررہے ہیں دراصل وہ کچھ اور ہی ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی واقعی میں نے کل ان کے فورم کو کچھ پڑھنے کی کوشش کی تھی اور جتنی بھی تحریریں نظر سے گزریں ان سے نتیجہ یہ نکالا کہ یہ لوگ دراصل مذہب کے نام پر دھبہ ہیں اور مذہب کی آڑ میں منافرت پھیلا رہے ہیں فرقہ وارانہ باتیں اور لوگوں کے دلوں میں کدورتیں اور نفرتیں بھرنا ان کا اصل کام ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Post by عاطف »

جی مجیب منصور بھائی بہت دکھ کی بات ھے یہ اور انتہائی افسوس ناک واقعہ ھے یہ کہ کسی کا انتہائی محنت طلب کام جو کہ اس نے بڑی محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو اور اس کو اس کا معاوضہ کیا کریڈٹ بھی نہ ملے - میں بھی آج کل وی بلیٹن کو اردو ترجمہ کرنے کی کوشش میں ہوں اور ناظرین یہ واقعی ایک محنت طلب اور جان جوکھوں‌والا کام ھے - مجیب منصور بھائی ہم آپ کے اس غم میں برابر کے شریک ھیں لیکن میں ایک عرض کروں شاید آپ کو میری یہ بات بری لگے وہ یہ کہ ہم لوگ شروع دن سے چوری شدہ سافٹ وئیر استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں اس لئے ہمیں ایسی حرکت بہت معمولی دیکھائی دیتی ہے اور ہم کو جہاں کوئی موقع ملتا ہے وہاں ہم اپنا نام بے دریغ استعمال کرتے ہیں اس لئے مجیب بھائی میرے خیال میں سب سے پہلے یہ ہونا چاہئیے تھا کہ آپ اس کا اردو ترجمہ ہی نہ دیتے لیکن آپ نے بھلائی کی کہ شاید اس سے اس کا بھلا ہو جائے مگر ایسا نہ ہوا بہرحال میرے خیال میں اگر کوئی ایسا کام کرے تو وہ اس کا اچھا فعل نہیں ہے لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا آپ اس کے خلاف لکھیں گے وہ کل آپ کے خلاف کوئی نہ کوئی پراپوگنڈہ شروع کر دے گا اس طرح نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا - آگے آپ کی مرضی ھے
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ارے واہ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے ترجمہ کا کام شروع کر ہی دیا۔ خیر آپ مکمل کر لیجئے آپ کا ترجمہ شدہ سافٹ وئیر میں خود ہی چوری کر لوں گا۔ :D :) :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

دیکھیئے چوری بہت بری بات ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

لیکن میں تو بتا کر چوری کرنا چاہتا ہوں۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

چاند بابو wrote:لیکن میں تو بتا کر چوری کرنا چاہتا ہوں۔ :D
یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر کوئی کسی کو قتل کرنا چاہے اور اسے اطلاع دے کر قتل کردے تو نو پرابلم ،کوئی چرچا ہی نہ ہونا چاہیے
رضی بھائی جیل کی دھلائی کروادیں جلدی سے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ارے ارے نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے میں تو صرف مذاق کر رہا تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

تو میں نے کب کہا کہ آپ نے سچ مچ کہا ہے :oops:
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Post by شازل »

آپ نے اس تھریڈ کو شروع کرکے ایک اچھا پیغام دیا ہے
میں اس فورم پر ابھی تک تو نہیں‌گیا لیکن دیکھ کر ہی کچھ تبصرہ کرسکوں گا لیکن وی بی کے لیے میں ان کی بھرپور مذمت کرتا ہوں
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

آپ کا شکریہ شازل بھیا
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

میں اس سلسلے میں اپنے بلاگ کو احتجاجی رنگ دے چکا ہوں سلیمان کا فون بھی آیا تھا وہ اسپین میں ہے اس وقت دیگر معلومات آ پ کو میرے بلاگ پر مل جائیں گی ۔

میرا بلاگ ناطقہ:
http://naatiqa.blogspot.com/
علمی اور اخلاقی بددیانتی پر احتجاج کیجیے
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

سلمان سبحانی سے میری بیسیوں ملاقاتیں ہیں وہ کیماڑی مسان روڈ کراچی کے رہائشی ہیں ان کے والد اور دیگر احباب جامع مسجد سعیدیہ میں پیش امام اور موذن ہیں، میرے ماموں بھی وہیں رہیتے ہیں، میں نے سلیمان کو فون کیا تو اس کا فون بند جارہا تھا،۔۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ آج کل اسپین میں ہے ۔ میں دیگر زرائع سے معلومات لیتا ہوں ۔ اور بہت جلد ہی کوئی خبر دیتا ہوں۔ ابھی مامو ں کو بھی فون کیا اور اس کا نمبر منگوایا ہے۔ تھوڑا سا انتظار ، بہت شکریہ
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

معلومات دینے کا بہت شکریہ م۔ م مغل بھیا۔
مغل صاحب آپ اپنے بلاگ کا لنک اپنے دستخط میں شامل کر دیجئے گا تاکہ ہم آسانی سے ناطقہ تک پہنچ جائیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”