Page 1 of 1

Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Wed Feb 29, 2012 1:09 pm
by ھما
[center] اسپیشل کیک

اجزا

* میدہ ایک سو پچھتر گرام

* دودھ ایک کھانے کا چمچ

* مارجرین سو گرام

* کیسٹر شوگر سو گرام

* انڈے دو عدد

* بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

* نمک چٹکی بھر

* (چیریز ایک سو پچاس گرام (ٹِن

* مکھن گریس کے لئے حسبِ ضرورت

تر کیب

1.اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

2.پندرہ سینٹی میٹر (چھ انچ) کا کیک ٹِن مکھن سے گریس کرلیں۔

3.ٹِن کے بَیس کے سائز کے مطابق دو گریس پروف پیپر دائروں میں کاٹ لیں۔

4.ایک پیپر ٹِن میں بچھا کر مکھن سے گریس کرلیں۔

5.ٹِن کے اطراف میں بھی پیپر لگا دیں۔

6.پیالے میں مارجرین ڈال کر بیٹر سے پھینٹ لیں۔

7.کریم جیسا ٹیکسچر بن جائے تو کیسٹر شوگر ملا کر مزید بیٹ کریں۔

8.انڈوں کو علیحدہ پھینٹ کر آہستہ آہستہ اس مکسچر میں شامل کرلیں۔

9.میدہ، نمک اور بیکنگ پاؤڈر چھان لیں۔

10.چیریز کو درمیان سے کاٹ لیں پھر انہیں میدہ میں ملا دیں اور احتیاط سے اس مکسچر کو دودھ اور مارجرین والے مکسچر میں شامل کریں۔

11.کیک کے مکسچر کو کیک ٹِن میں ڈال دیں، اوپر کی سطح سے برابر کرکے پہلے سے گرم اوون میں تقریباً ایک گھنٹہ بیک کریں۔

12.خصوصی چیری کیک کو عید کے موقع پر چائے کے ساتھ پیش کریں۔

نوٹ: چیری کیک کا ذائقہ بڑھانے کےلئے فریش کریم اور چیریز سے ٹوپنگ کی جاسکتی ہے۔[/center]

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Thu Mar 01, 2012 8:24 pm
by چاند بابو
سپیشل کیک کی ترکیب شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ محترمہ۔

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Thu Mar 01, 2012 9:47 pm
by بلال احمد
ریسپی شیئرکرنے کا شکریہ

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Fri Mar 02, 2012 11:56 am
by افتخار
بہت شکریہ

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Fri Mar 02, 2012 5:11 pm
by اضواء
آپ کا بہت بہت شکریہ

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Mon Mar 05, 2012 12:53 pm
by بلال احمد
اگر یہ کیک بن گیا تو کیا کھانے والا ہی بنے گا نہ :lol: :lol: :lol: :lol:

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Mon Apr 02, 2012 3:02 pm
by ھما
بلال احمد wrote:اگر یہ کیک بن گیا تو کیا کھانے والا ہی بنے گا نہ :lol: :lol: :lol: :lol:
بھائی آپ کیا کہنا چا رہے ہیں be;at;in;g; be;at;in;g;

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Mon Apr 02, 2012 4:38 pm
by رضی الدین قاضی
ھما wrote:[center] اسپیشل کیک

اجزا

* میدہ ایک سو پچھتر گرام

* دودھ ایک کھانے کا چمچ

* مارجرین سو گرام

* کیسٹر شوگر سو گرام

* انڈے دو عدد

* بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

* نمک چٹکی بھر

* (چیریز ایک سو پچاس گرام (ٹِن

* مکھن گریس کے لئے حسبِ ضرورت

تر کیب

1.اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

2.پندرہ سینٹی میٹر (چھ انچ) کا کیک ٹِن مکھن سے گریس کرلیں۔

3.ٹِن کے بَیس کے سائز کے مطابق دو گریس پروف پیپر دائروں میں کاٹ لیں۔

4.ایک پیپر ٹِن میں بچھا کر مکھن سے گریس کرلیں۔

5.ٹِن کے اطراف میں بھی پیپر لگا دیں۔

6.پیالے میں مارجرین ڈال کر بیٹر سے پھینٹ لیں۔

7.کریم جیسا ٹیکسچر بن جائے تو کیسٹر شوگر ملا کر مزید بیٹ کریں۔

8.انڈوں کو علیحدہ پھینٹ کر آہستہ آہستہ اس مکسچر میں شامل کرلیں۔

9.میدہ، نمک اور بیکنگ پاؤڈر چھان لیں۔

10.چیریز کو درمیان سے کاٹ لیں پھر انہیں میدہ میں ملا دیں اور احتیاط سے اس مکسچر کو دودھ اور مارجرین والے مکسچر میں شامل کریں۔

11.کیک کے مکسچر کو کیک ٹِن میں ڈال دیں، اوپر کی سطح سے برابر کرکے پہلے سے گرم اوون میں تقریباً ایک گھنٹہ بیک کریں۔

12.خصوصی چیری کیک کو عید کے موقع پر چائے کے ساتھ پیش کریں۔

نوٹ: چیری کیک کا ذائقہ بڑھانے کےلئے فریش کریم اور چیریز سے ٹوپنگ کی جاسکتی ہے۔[/center]

شکریہ بہنا

کیا ہی اچھا ہوتا آپ بنا بنایا کیک لے آتی.

Re: Special Cake اسپیشل کیک

Posted: Sat May 12, 2012 3:30 pm
by ھما
;fl;ow;er;
اب اس وقت تو نہیں لے کر آسکتی ہوں بناؤں گی تولے کر آؤں گی.
شکریہ