حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سب سے بہترفیصلہ کرنےوالے

صحابہ اکرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے حالات و واقعات
Forum rules
کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ اور کسی خاص جماعت سے وابستہ تحریریں سختی سے منع ہیں۔
انتظامیہ اردونامہ
Post Reply
بہرام
کارکن
کارکن
Posts: 100
Joined: Wed Oct 14, 2009 1:33 am

حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سب سے بہترفیصلہ کرنےوالے

Post by بہرام »

[center]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم[/center]
امیرالمومنین حضرت عمررضی اللہ عنہ کے دربار میں ایک ایسی خاتون کا مقدمہ پش کیا گیا جس نے شادی کے چھ ماہ بعد بچے کو جنم دیا آپ نے ایسے رجم کرنے کا حکم صادر کردیا
جب حضرت مولا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کو اس فصیلے کا پتہ چلا تو آپ تشریف لائے اورحضرت عمررضی اللہ عنہ سے کہا امیرالمومنین کیا آپ نے اللہ تعالٰی کا یہ فرمان نہیں سنا
[center]"اس کا حمل اور اس کے دودھ چھڑانے کی مدت تیس ماہ ہے" )یعنی دوسال چھ ماہ(الاحقاف:15:[/center]
اور اللہ سبحانہ و تعالٰی کا یہ ارشاد
[center]"اوراس کے دودھ چھڑوانے کی مدت دوسال ہے" لقمان:14[/center]
ان ارشادات الہی کو پش نظررکھا جائےتو چھ ماہ حمل کے بنتے ہیں اور دوسال دودھ پینے کی مدت بنتی ہے لہذا شرعا اس خاتون پر رجم کی حد جاری نہیں کی جاسکتی
حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی یہ مدلل گفتگو سن کر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا

[center]لولا علی لھلک عمر[/center]
[center]اگر علی نہ ہوتے تو عمر ھلاک ہوجاتا[/center]
بلاشبہ یہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی جانب سے حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے علم فضل کا برملا اعتراف ہے

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے علم وفضل کا اعتراف کرتے ہوئے فرمایا
[center]"

ہم میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور سب سے بڑے قاری ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں"
[/center]
سیدعباس حسین
کارکن
کارکن
Posts: 86
Joined: Mon Aug 10, 2009 12:31 am

Re: حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سب سے بہترفیصلہ کرنےو

Post by سیدعباس حسین »

ماشااللہ سبحان اللہ
اللہ آپ کو جزاء خیر دے
رسول اللہ sw: نے بھی فرمایا جس نے حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے محبت کی اس نے مھ سے محبت کی اور جس نے حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے بغض یا نفرت کی اس نے مجھ سے بھی کی

بے شک اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے

اللہ تمام سملمانوں کو اہل بیت سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
کیا تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ
قتلِِِِِِ شبیر ra: ہوا نعرہ تکبیر کے ساتھ
Post Reply

Return to “حیاتہ الصحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین)”