پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

Post by محمد شعیب »

اس میچ میں عبدالرحمن کا جادو چل گیا.
میں نے تو میچ دیکھنا ہی چھوڑ دیا تھا. جنگ کی تازہ ترین میں دیکھا کہ پاکستان جیت گیا تو یقین نہیں آ رہا تھا


Image

ابوظہبي … پاکستان نے ابوظہبي ٹيسٹ ميں انگلينڈ کو72رنز سے ہرا کر تين ٹيسٹ ميچزپر مشتمل سيريز دو،صفر سے جيت لي. پاکستان کي جانب سے ديئے گئے ہدف145رنز کے تعاقب ميں پوري انگلش ٹيم 72رنز پر ڈھير ہوگئي جو پاکستان کے خلاف اس کا کم ترين اسکور ہے. ميچ کے چوتھے روز پاکستاني اسپنرز عبدالرحمان، سعيد اجمل اور محمد حفيظ نے انگلش بيٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے پوري ٹيم کي بساط کو 72رنز پر لپيٹ ديا. عبدالرحمن نے کيريئر کي بہترين بولنگ کرتے ہوئے 6 اور سعيد اجمل نے 3 وکٹيں حاصل کيں، محمد حفيظ ايک وکٹ لينے ميں کامياب ہوئے. آخري اننگز ميں 6 اور ميچ ميں 8 وکٹيں لينے والے پاکستاني اسپنر عبدالرحمان کو مين آف دي ميچ قرار ديا گيا. چائے کے وقفے کے بعدجب انگلش ٹيم نے 39 رنز 4 کھلاڑي آو?ٹ پر اپني اننگز کا دوبارہ آغاز کيا تو ايک بار پھرپاکستاني اسپنرز کھيل پر چھائے رہے. انگلش بيٹسمين کي 6 وکٹيں صرف 33 رنز کا ہي اضافہ کرسکيں. چائے کے وقفے سے قبل چائے کے وقفے تک انگلينڈ 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنانے ميں کامياب ہوا تھا. سعيد اجمل نے اپنے ٹيسٹ کيريئر کي 100 وکٹيں بھي مکمل کرليں. يہ ٹيسٹ بھي ايک مرتبہ پھر اسپنرز کے نام رہا اور چاليس ميں سے 31 وکٹيں اسپنرز نے ليں.شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے پاکستاني اسپنر عبدالرحمان نے ميچ ميں 8 ، سعيد اجمل نے 7 اور محمد حفيظ نے 4 وکٹيں ليں. پاکستان نے 2005ء کے بعد انگلينڈ کے خلاف ٹيسٹ سيريز ميں کاميابي حاصل کي .
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

Post by پپو »

اور یہ تو زبردست فتح ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ میچ انگلیڈ سے چھین لیا گیا ہے تو غلط نہ ہوگا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

Post by محمد شعیب »

بالکل صحیح کہا پپو بھیا
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”