’’خواب سفر‘‘ میری پہلی نظم آپ کی ادبی بصارتوں کی نذر

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

’’خواب سفر‘‘ میری پہلی نظم آپ کی ادبی بصارتوں کی نذر

Post by م۔م۔مغل »

محترم احباب
آداب و سلام ِ مسنون
میں آج تک صرف عروسِ غزل کی زلفوں سے کھیلتا رہا، موصوفہ کبھی ناراض ہوجاتی ہیں تو کبھی ملتفت، خیر۔۔ “کلپنا دیوی “ پچھلے کئی دنوں سے مفقود الخبر تھیں اسی فرقت میں ایک نظم سرزد ہوگئی، جسے آپ کی اعلیٰ ادبی بصارتوں کی نذر کررہا ہوں، اس امید کہ ساتھ کہ آپ احباب اپنی گراں قدر رائے سے سرفراز فرمائیںگے۔
منتظر: محمد محمود مغل (م۔م۔مغل )

’’ خوا ب سفر‘‘

میں کسی گود میں زیرِخوابیدگی
جانے کب تک رہا
دفعتاً اک صدا
العطش العطش، الاماں الاماں
میری نیندوں کے خیمے اڑا لے گئی
و ہ صدا جیسے نقّارے پرچوٹ تھی
میں نے آنکھیں ملیں
دھند چھٹنے لگی
چار جانب سفر ، ابتدا، ابتلا
گردنوں کو جھکائے کھڑے با ادب
میری جانب کنکھیوں سے دیکھا کیے
ابتلا مجھ سے آکر ملی اور میں
ابتدا سے ملا ،پھر سفر سے ملا
حکم سا کچھ ہُوا،اب چلو !
میں نے پوچھا، کہاں؟
زادِ راہ ساتھ لوں؟
حکم صادر ہو ا ،بس چلو!
خیر میں چل پڑا
کچھ قدم ہی چلا تھا کہ اک آئینہ
راہ میں مل گیا
تھا شباہت گزیدہ ، تحیّر فروش
ایک بے چہرگی کے سفر میں مگن
ہم قدم ہوگیا
راستے میں کئی مقبرے بھی ملے
نارسائی کسی روح کے بھیس میں
بے یقینی، گماں بھی ملے راہ میں
میں ، کہ چلتا رہا۔ وہ بھی چلتے رہے
پھول ، قوسِ قزح،تتلیاں بھی ملیں
ایک ظلمت کدہ بھی سرِ رہ ملا
میرے قدموں پہ سر رکھ کے رونے لگا
اس سے پہلے کہ میں اس سے کچھ پوچھتا
مجھ سے کہنے لگا ،مجھ کو بھی لے چلو
خیر! ہم چل پڑے اور چلتے رہے
تین ہمجولیاں ایک برگد کی ڈالی پہ پینگیں بڑھاتی ملیں
کچھ شکستہ حروف اور لہجے ملے
پارسائی ، تعرض ، وفا ، تمکنت
رتجگے، نیم خوابی، فغاںدر فغاں
اک ادھوری خوشی ،وصل بھی ، ہجر بھی
ایک سونی کلائی ، حنا بھی ملی
دسترس بھی ملی اور اماں بھی ملی
ایک سہما ہوا لمس بھی مل گیا
بھوک ، غربت کی اٹھکیلیاں بھی ملیں
راستے میں مجھے ریگزار ِجنوں بھی ملا
ایک دمساز اور اک خرد آشنا
فہم و دانش ملے اور پندار بھی
چاکِ دامن کا موسم،رفو کے ببول
اک چمن بھی ملا ، باغباں بھی ملا
راہبر ، راہزن، نقدِ جاں اور نشاط
سیم و زر بھی ملے ، بے دلی سے ملے
ساتھ دینے کو بس ساتھ چلتے رہے
میں بھی چلتا رہا
دفعتاً ایک جانب سے آئی صدا
زندگی آگئی زندگی آگئی
زندگی کیا تھی جیسے ہو کوئی دلہن
جیسے رنگین موسم کی کوئی پھبن
جانے کیوں میرے سینے میں اٹھی چبھن
میری قسمت میں چلنا لکھا تھا میں چلتا رہا
دن ڈھلا رات کروٹ بدلنے لگی
سب تھکے ہارے ، پژمردہ چہروں کے ساتھ
اپنی اپنی تھکن اوڑھے چلتے رہے
میں بھی چلتا رہا
چاند بدلی کی چلمن میں تاروں کے ساتھ
رات بھر منہمک گفتگو میں رہا
میں بھی سرگوشیاں ان کی سنتا رہا
رات ڈھلنے لگی،’’ہم‘‘ بھی تھکنے لگے
تارے سونے لگے
ایک تارہ میرا ہمسفر رہ گیا
دور افق سے کوئی آ رہا تھا ادھر (وہ کدھر رہ گیا)
اک کرن اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے
میں بھی جلدی سے آگے بڑھا اس طرف
اس طرف روشنی تھی ۔۔ مگر روشنی
صرف خوش خواب آنکھوں کی زینت بنی
(م۔م۔مغل)
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

واہ ، بہت خوب جناب !
کافی دنوں بعد ایک اچھی نظم نظروں سے گذری ۔
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

رضی الدین wrote:واہ ، بہت خوب جناب !
کافی دنوں بعد ایک اچھی نظم نظروں سے گذری ۔
برادرم رضی صاحب۔
آداب
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کیلئے۔۔ میں انتہائی ممنون و متشکر ہوں کہ آپ نے مجھ ناچیز کی نظم کو شرفِ پزیرائی عطا کیا۔
نیاز مند
م۔م۔مغل
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

محترم جناب مغل صاحب آپ کے اور کلام کا انتظار رہے گا۔
دنیا کے تمام مسلمانوں کے حالات سے آپ بھی واقیف ہیں۔ ایسے حالات کی وجوہات اور اس پر تجاویز پر مبنی ایک دھاگہ
“اقدامِ امّت“ شروع کیا گیا ہے۔ ممکن ہو سکے تو آپ بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمائے۔ شکریہ !
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

مغل صاحب بہت خوبصورت نظم ہے، امید ہیکہ انتظار کروائے بغیر مزید نگارشات بھی روانہ کریں گے۔ شکریہ۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

محترم مغل صاحب اور محترم ساگر صاحب ،
ہمیں آپ کے کلام کا انتظار رہے گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رات ڈھلنے لگی،’’ہم‘‘ بھی تھکنے لگے
تارے سونے لگے
ایک تارہ میرا ہمسفر رہ گیا
دور افق سے کوئی آ رہا تھا ادھر (وہ کدھر رہ گیا)
اک کرن اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے
میں بھی جلدی سے آگے بڑھا اس طرف
اس طرف روشنی تھی ۔۔ مگر روشنی
صرف خوش خواب آنکھوں کی زنت بنی
بہت ہی خوبصورت نظم ہے جناب م۔م مغل صاحب غزل کے ساتھ ساتھ نظم کی دیوی بھی آپ پر مہربان ہے امید ہے کہ آئندہ بھی اس کے ساتھ تعلق نبھاتے رہیں گے اور ہمیں اپنی خوبصورت نظموں، غزلوں سے ادبی پیاس بجھانے کا موقع دیتے رہیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Post by خرم ابن شبیر »

السلام علیکم جناب م م مغل صاحب آپ کی یہ نظم میں نے پہلے بھی پڑھی ہے بہت خوب بہت اچھا لکھا ہے آپ نے میں نے جب پہلی دفعہ یہ نظم دیکھی تو سوچھا اتنی لمبی ہیں پڑھوں گا کیسے لیکن جب پڑھنی شروع کی تو پر دل میں یہی خیال آتا رہا کہ اللہ کرے یہ ختم نا ہو اتنی اچھی لگی بہت خوب
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

رضی الدین wrote:محترم جناب مغل صاحب آپ کے اور کلام کا انتظار رہے گا۔
دنیا کے تمام مسلمانوں کے حالات سے آپ بھی واقیف ہیں۔ ایسے حالات کی وجوہات اور اس پر تجاویز پر مبنی ایک دھاگہ
“اقدامِ امّت“ شروع کیا گیا ہے۔ ممکن ہو سکے تو آپ بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمائے۔ شکریہ !
جناب جناب ۔۔۔
رضی صاحب ضرور میں اپنی نگارشات روانہ کرتا رہوں گا
فی الوقت ایک کالم پیش کیا ہے آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

اقدامِ امّت کے گوشے میں بھی انشا اللہ حاضری رہے گی۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

ایم اے ساگر wrote:مغل صاحب بہت خوبصورت نظم ہے، امید ہیکہ انتظار کروائے بغیر مزید نگارشات بھی روانہ کریں گے۔ شکریہ۔
ساگر صاحب
آداب
آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔۔ آپ کہیئے طبیعت کیسی ہے؟ معذرت خواہ ہوں آپ سے دوبارہ رابطہ نہ ہو سکا ۔۔ دراصل میرا موبائل ایک ضرورت مند نے مجھ سے اسلحے کے زور پر ہتھیا لیا تھا سبھی رابطہ شمار (نمبر) ضائع ہوگئے تھے۔

نظم کی پسندیدگی کیلئے بے پناہ ممنون ہوں۔

یہاں میں نے ایک کالم پیش کیا ہے جو شاید آپ نے پہلے بھی پڑھا ہوگا۔

تازہ کالم بہت ہیں مگر ایک ایک کر کے سبھی پیش کردوں گا۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

چاند بابو wrote:
رات ڈھلنے لگی،’’ہم‘‘ بھی تھکنے لگے
تارے سونے لگے
ایک تارہ میرا ہمسفر رہ گیا
دور افق سے کوئی آ رہا تھا ادھر (وہ کدھر رہ گیا)
اک کرن اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے
میں بھی جلدی سے آگے بڑھا اس طرف
اس طرف روشنی تھی ۔۔ مگر روشنی
صرف خوش خواب آنکھوں کی زنت بنی
بہت ہی خوبصورت نظم ہے جناب م۔م مغل صاحب غزل کے ساتھ ساتھ نظم کی دیوی بھی آپ پر مہربان ہے امید ہے کہ آئندہ بھی اس کے ساتھ تعلق نبھاتے رہیں گے اور ہمیں اپنی خوبصورت نظموں، غزلوں سے ادبی پیاس بجھانے کا موقع دیتے رہیں گے۔
بہت شکریہ چندا ماموں ۔۔۔ اوہ چاند بابو بھائی
اس قدر خلوص اور نظم کی پزیرائی کیلئے ممنون ہوں۔۔
مزید نگارشات وقتا فوقتا پیش کرتا رہوں گا۔

نیاز مشرب
م۔م۔مغل
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

خرم شہزاد خرم wrote:السلام علیکم جناب م م مغل صاحب آپ کی یہ نظم میں نے پہلے بھی پڑھی ہے بہت خوب بہت اچھا لکھا ہے آپ نے میں نے جب پہلی دفعہ یہ نظم دیکھی تو سوچھا اتنی لمبی ہیں پڑھوں گا کیسے لیکن جب پڑھنی شروع کی تو پر دل میں یہی خیال آتا رہا کہ اللہ کرے یہ ختم نا ہو اتنی اچھی لگی بہت خوب
پیارے خرّم

بہت شکریہ اس درجہ پزیرائی کیلئے ۔۔ اور بے پناہ خلوص سے لبریز مکتوب کیلئے ۔۔۔ تمہارا اندز ِ تخاطب بھی بہت سوں میں ایک ہے۔۔ جُگ جُگ جیو پیار ے۔۔جُگ جُگ جیو۔۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

م۔م۔مغل wrote:
ایم اے ساگر wrote:مغل صاحب بہت خوبصورت نظم ہے، امید ہیکہ انتظار کروائے بغیر مزید نگارشات بھی روانہ کریں گے۔ شکریہ۔
ساگر صاحب
آداب
آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔۔ آپ کہیئے طبیعت کیسی ہے؟ معذرت خواہ ہوں آپ سے دوبارہ رابطہ نہ ہو سکا ۔۔ دراصل میرا موبائل ایک ضرورت مند نے مجھ سے اسلحے کے زور پر ہتھیا لیا تھا سبھی رابطہ شمار (نمبر) ضائع ہوگئے تھے۔

مغل صاحب السلام علیکم۔
میں آپ کا بیحد ممنوں ہوں کہ آپ نے ناچیز کو یاد رکھا، میں آپ کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں اور آپکی عافیت کے لیئے دعاگو ہوں۔
بہت افسوس ہوا یہ سن کر کہ آپ کا موبائیل کسی نے چھین لیا اللہ ایسے لوگوں کو سیدھی راہ دکھائے۔
میرا موبائیل نمبر ہے۔ 03332970618 ، اگر کبھ میرپورخاص آنا ہو تو خدمت کا موقع ضرور دیجیئے گا مجھے بیحد مسرت ہو گی، مگر پہلے اطلاع ( دو تین دن) ضرور دیجیئے گا کیونکہ میری پوسٹنگ آجکل میرپورخاص سے باہر عمرکوٹ میں ہے اور ویک اینڈ کی شام کو ہی گھر آنا ہوتا ہے۔ شکریہ۔ آپکی رہنمائی اور محبتوں کا طلبگار ہوں۔

نظم کی پسندیدگی کیلئے بے پناہ ممنون ہوں۔

یہاں میں نے ایک کالم پیش کیا ہے جو شاید آپ نے پہلے بھی پڑھا ہوگا۔

تازہ کالم بہت ہیں مگر ایک ایک کر کے سبھی پیش کردوں گا۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
Last edited by ایم اے راجا on Mon Apr 14, 2008 10:02 pm, edited 1 time in total.
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

رضی الدین wrote:محترم مغل صاحب اور محترم ساگر صاحب ،
ہمیں آپ کے کلام کا انتظار رہے گا۔
رضی صاحب بہت شکریہ آپکی محبتوں کا، میں انشاءاللہ کوشش کرتا رہوں گا گو کہ ابھی طفلِ مکتب ہوں۔
ایم اے راجا
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Fri Mar 21, 2008 9:11 pm
جنس:: مرد
Location: Mirpurkhas, Sindh
Contact:

Post by ایم اے راجا »

م۔م۔مغل wrote:
ایم اے ساگر wrote:مغل صاحب بہت خوبصورت نظم ہے، امید ہیکہ انتظار کروائے بغیر مزید نگارشات بھی روانہ کریں گے۔ شکریہ۔
ساگر صاحب
آداب
آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔۔ آپ کہیئے طبیعت کیسی ہے؟ معذرت خواہ ہوں آپ سے دوبارہ رابطہ نہ ہو سکا ۔۔ دراصل میرا موبائل ایک ضرورت مند نے مجھ سے اسلحے کے زور پر ہتھیا لیا تھا سبھی رابطہ شمار (نمبر) ضائع ہوگئے تھے۔

نظم کی پسندیدگی کیلئے بے پناہ ممنون ہوں۔

یہاں میں نے ایک کالم پیش کیا ہے جو شاید آپ نے پہلے بھی پڑھا ہوگا۔

تازہ کالم بہت ہیں مگر ایک ایک کر کے سبھی پیش کردوں گا۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
میں آپ کا بیحد ممنوں ہوں کہ آپ نے ناچیز کو یاد رکھا، میں آپ کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں اور آپکی عافیت کے لیئے دعاگو ہوں۔
بہت افسوس ہوا یہ سن کر کہ آپ کا موبائیل کسی نے چھین لیا اللہ ایسے لوگوں کو سیدھی راہ دکھائے۔
میرا موبائیل نمبر ہے۔ 03332970618 ، اگر کبھ میرپورخاص آنا ہو تو خدمت کا موقع ضرور دیجیئے گا مجھے بیحد مسرت ہو گی، مگر پہلے اطلاع ( دو تین دن) ضرور دیجیئے گا کیونکہ میری پوسٹنگ آجکل میرپورخاص سے باہر عمرکوٹ میں ہے اور ویک اینڈ کی شام کو ہی گھر آنا ہوتا ہے۔ شکریہ۔ آپکی رہنمائی اور محبتوں کا طلبگار ہوں۔
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Post by خرم ابن شبیر »

م۔م۔مغل wrote:
خرم شہزاد خرم wrote:السلام علیکم جناب م م مغل صاحب آپ کی یہ نظم میں نے پہلے بھی پڑھی ہے بہت خوب بہت اچھا لکھا ہے آپ نے میں نے جب پہلی دفعہ یہ نظم دیکھی تو سوچھا اتنی لمبی ہیں پڑھوں گا کیسے لیکن جب پڑھنی شروع کی تو پر دل میں یہی خیال آتا رہا کہ اللہ کرے یہ ختم نا ہو اتنی اچھی لگی بہت خوب
پیارے خرّم

بہت شکریہ اس درجہ پزیرائی کیلئے ۔۔ اور بے پناہ خلوص سے لبریز مکتوب کیلئے ۔۔۔ تمہارا اندز ِ تخاطب بھی بہت سوں میں ایک ہے۔۔ جُگ جُگ جیو پیار ے۔۔جُگ جُگ جیو۔۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
بہت شکریہ م م مغل صاحب آپ کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

دراصل میرا موبائل ایک ضرورت مند نے مجھ سے اسلحے کے زور پر ہتھیا لیا تھا سبھی رابطہ شمار (نمبر) ضائع ہوگئے تھے۔
م۔م مغل بھائی آپ کے موبائل کی واردات سن کا بہت افسوس ہوا۔ کب ہوا یہ واقعہ۔
اس موضوع پر بھی لکھئے اس پر تو بہت سارا لکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ہمارے معاشرے میں یہ لعنت بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

کیا ہوگیا ہے ہمارے معاشرے کو ۔ ان حالات کی وجہ کیا ہے ؟ کیا اسے روزگار کا مسلہ سمجھا جائے ؟ اس پر واقعی بحث ہونی چاہئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اس کی ایک وجہ تو معاشی ہے اور دوسری بڑی وجہ معاشرتی طبقات کے درمیان بڑہتا ہوا فاصلہ ہے جس کی بہت اچھی مثال کبھی کبھی پپو بیان کیا کرتا ہے کہ اگر کہیں آپ دیکھیں کہ کسی جلوس میں گاڑیاں جلائی جا رہیں کیں تو کبھی نوٹ کیجئے گا کہ کوئی گاڑی والا دوسرے کی گاڑی نہیں جلا رہا ہوں گا اگر کوئی ہو گا تو یہ وہ محروم طبقہ ہو گا جس کو گاڑی میں بیٹھنا بھی نصیب نہیں ہوتا اصل میں یہ ایک طبقہ کی دوسرے کے خلاف چھپی ہوئی نفرت ہوتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بالکل درست فرمایا آپ نے۔
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”