Page 1 of 1

انگلش سے اردو اور اردو سے انگلش ڈکشنری

Posted: Sat Apr 25, 2009 2:42 am
by عاطف
یہ اردو ڈکشنری اردو حروف کو انگلش میں ترجمہ کرنے اور انگلش کے حروف کو اردو ترجمہ کرنے کے لیئے بنائ گئ ھے-
یہ ڈکشنری طالب علموں کوانگلش اور اردو زبان پڑھنے، سیکھنے اور سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ھے-

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئیے اس لنک پر کلک کیجئے اردو ڈکشنری

Posted: Sat Apr 25, 2009 4:14 pm
by رضی الدین قاضی
بہت بہت شکریہ ماما جی۔

Posted: Sat Apr 25, 2009 7:34 pm
by مجیب منصور
اتنے اچھے سوفٹ کو متعارف کرانے کا بہت شکریہ
ماما جی۔۔۔۔ابھی ڈاؤن لوڈ کرتاہوں

Posted: Sun Apr 26, 2009 2:50 am
by عاطف
آپ کی پسند کا بہت بہت شکریہ

Posted: Sun Apr 26, 2009 11:59 pm
by چاند بابو
بہت شکریہ ماماجی میرے پاس پہلے سے کہ ڈکشنری ہے اور واقعی اس کا زخیرہ الفاظ بہت بڑا ہے ۔
ویسے تو اردو الفاظ سے انگریزی الفاظ کی حد تک ترجمہ بہت بہترین جا رہا ہے لیکن ابھی تک اردو سے انگریزی کے مشینی ترجمے یعنی پورے پیراگراف یا پوری ویب سائیٹ پر کام نہ ہونے کے برابر ہے اور جو ہوا ہے وہ بھی اتنا بے ڈھنگا ترجمہ کرتے ہیں کہ ہنسی کے ساتھ ہی رونا آتا ہے۔ لیکن جس تیزی سے اس میں ترقی ہو رہی ہے وہ دن اب بے حد قریب ہے جب ہم اردو سائیٹس کا انگریزی اور انگریزی سائیٹس کا اردوترجمہ صرف ایک کلک پر حاصل کیا کریں گے۔

ویسے میں نے ایک پیراگراف آزمائشی طور پر ترجمہ کیا ہے آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔
► Show Spoiler
ترجمہ
واشنگٹن میں امریکی عوام کا اعلان اتوار کے روز معاہدے پر ہنگامی صحت کے نئے خوک فلو بانٹنے کی طرح بہت سے حکومت کو مدنظر رکھتے ہوئے ساحل کے لیے تیار ہے. امریکی حکام کے مقدمات کی اطلاع 20 خوک پانچ ریاستوں میں برڈ فلو سے اب تک تازہ ترین اوہیو اور نیو یارک ہے. ازروۓ قانون میکسیکو میں جہاں بھی نظر ارہا بائینٹا درجنوں افراد ہلاک, امریکی مقدمات میں ملائم ہیں اور امریکی حکام اسے صحت ابھی تک واضح نہیں کیوں.
ترجمہ کار ہیں

Image


ویسے تو اس کام پر سرکاری سطح پر crulp کے پلیٹ فارم سے کوشش ہو رہی ہے لیکن اس کا حال باقی تمام پاکستانی سرکاری اداروں جیسا ہی ہے اور اس کے بجٹ کا نوے سے پچانوے فیصد حصہ صرف اس کے ملازمین اور عمارات کا پیٹ بھرنے میں لگ جاتا ہے باقی پانچ فیصد سے تحقیقاتی کام ہو رہا ہے۔ ویسے ان کی معاشی حالت کا راز ان کی سائیٹ پر موجود گوگل ایڈز سے ہی کھل جاتا ہے۔ سائیٹ یہاں ہے۔

ماموں

Posted: Sat Dec 30, 2017 2:56 pm
by abo.jaber
ماموں

Re: ماموں

Posted: Sat Dec 30, 2017 11:14 pm
by چاند بابو
abo.jaber wrote:ماموں

ہاہاہاہاہا
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں محترم۔
عاطف صاحب ہمارے حلقہ احباب میں شامل ہیں جہاں انہیں ماما جی ہی پکارا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حلقہ احباب میں ان کے بھانجے بھی شامل ہیں جو انہیں ماما جی پکارتے تھے اب انہیں ہر کوئی ماما جی پکارتا ہے۔