گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

Post by یاسر عمران مرزا »

گوگل آن لائن ایڈورٹائزنگ کا ایک جن ہے ۔ اس کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے حاصل ہوتا ہے۔ چونکہ گوگل سرچ انجن، مجموع طور پر گوگل کمپنی کے کاروبار کا ایک مرکزی جزو ہے اس لیے اسی سرچ کو بہتر سے بہتر بناتے ہوے وہ دنیا بھر کے کاروبار مالکان کو اس پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ گوگل کے مرکزی صفحات پر ایڈورٹائزنگ کے لیے جگہ خریدیں۔ ایسا کرنے کے لیے کاروبار کے مالکان کو گوگل ایڈورڈز Google Adwords میں اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنی مرضی اور ضرورت کے حساب سے ان کی ورڈز کے لیے گوگل کے مرکزی صفحہ پر جگہ خریدتے ہیں جو کی ورڈ ان کے کاروبار سے متعلقہ ہوتے ہیں۔

مقابلہ بازی کے تناسب سے ہر کی ورڈ کےلیے گوگل کےمرکزی صفحہ پر اشتہار کا ریٹ الگ ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسی کا اشتہار گوگل سرچ کے مرکزی صفحہ پر ظاہر ہو اس لیے کاروبار کے مالکان زیادہ سے زیادہ اخراجات ادا کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ اور جو سب سے زیادہ بولی لگاتا ہے اس کا اشتہار سب سے زیادہ بار مرکزی صفحے پر ظاہر ہوتا ہے۔اور جیسے ہی کوئی انٹرنیٹ صارف اسے اشتہار پر کلک کرتا ہے گوگل اپنے ایڈورٹائزر کے اکاؤنٹ سے اتنی رقم کاٹ لیتا ہے جتنی اس نے بولی لگائی ہوتی ہے۔

چونکہ دنیا بھر میں بے شمار طرز کے کاروبار اب انٹرنیٹ پر منتقل ہو چکے ہیں اس لیے گوگل کے پاس بذریعہ اشتہارات کمانے کے مواقع اسی قدر بڑھ چکے ہیں۔ ہر طرز کے کاروبار کے لیے مختلف کی ورڈ موجود ہیں جو کہ انٹرنیٹ صارفین تلاش کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ اور ان بے شمار کی ورڈز کے وزٹر حاصل کرنے کی مانگ بھی بے پناہ بڑھ چکی ہے۔ نیچے ایک ایسی فرم کی تیار کردہ شماریات موجود ہے جو گوگل ایڈورڈز Adwords سیٹ اپ کرنے میں اور اس سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھانے میں کاروبار مالکان کی مدد کرتی ہے۔ یہ شماریات گوگل ایڈورڈز کے بیس مہنگے ترین کی ورڈز کی ہے۔ اور اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل کمپنی کے منافع کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ / تشہیر / اشتہار بازی سے حاصل ہوتا ہے۔ اور یہ رقم 2010 کی تیسری سہ ماہی سے لے کر 2011 کی دوسری سہ ماہی تک 32.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اتنی بڑی رقم کا سوچ کر مجھے کسی مشہور دانشور کا وہ فقرہ یاد آ رہا ہے کہ اگر دنیا میں تمام پراڈکٹس کی مارکیٹنگ/تشہیر پر لگنے والا پیسہ روک دیا جائے تو صارفین کو پراڈکٹس اس سے آدھی قیمت پر ملیں جس موجودہ قیمت پر وہ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

گوگل کے مرکزی صفحے پر اشتہار بازی کے علاوہ ، گوگل بیشتر کئی جگہوں پر اشتہارات کے لیے جگہ بھی فروخت کرتا ہے، جیسے جی میل ان باکس میں اشتہارات، یوٹیوب ویڈیوز پر اشتہارات اور عام صارفین کے بلاگز اور ویب سائٹ پر اشتہارات بذریعہ گوگل ایڈسینس Google Adsense۔ تاہم بذریعہ گوگل ایڈسینس ہونے والی آمدنی کا فقط 32 فیصد ہی گوگل تک پہنچ پاتا ہے کیوں کہ بقیہ 68 فیصد گوگل اس ویب سائٹ کے مالک کو ادا کرتا ہے جس نے بذریعہ ایڈسینس اشتہار لگائے ہوتے ہیں۔ اس پر پھر کبھی مزید بات ہو گی ان شاء اللہ۔



Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
عمدہ شئرنگ کا بہت بہت شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

Post by چاند بابو »

بہت خوب یاسر عمران بھیا بہت اچھی شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.

واقعی گوگل کی کمائی دھنگ کر دینے والی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

Post by اضواء »

بہترین شئیرنگ پر آپ کا شکریہ :clap: :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

Post by یاسر عمران مرزا »

پسند کرنے کا شکریہ ...........
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کیلئے شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”