پاکستان کی زمین برائے فروخت

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

پاکستان کی زمین برائے فروخت

Post by عاطف »

حکومتِ پاکستان نےملک کی دس لاکھ ایکڑ زمین ایسے ممالک کو فروخت کرنے یا پٹے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اسے اپنے ملک کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زرعی اجناس اور اشیائے خوردونوش درآمد کرنے والے متعدد عرب ممالک ترقی پذیر ممالک میں زرعی زمین کی تلاش میں ہیں اور انہوں نے اس پاکستانی پیشکش میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری وقار احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ’ہم پاکستان بھر سے دس لاکھ ایکڑ زمین ایسے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو اسے خریدنا چاہیں یا پھر طویل مدت کے لیے پٹے پر لینے کے خواہشمند ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ریاستوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

وقار احمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلد ہی اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’ ہم پاکستان کو ایک کاروباری شکل دینا چاہتے ہیں اوریہ بھی چاہتے ہیں کہ ہم سرمایہ کاروں کو سیاسی تبدیلیوں کے نتیجے میں بدلنے والے حالات سے بھی تحفظ دے سکیں جو کہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا‘۔ وفاقی وزیر نے دعوٰی کیا کہ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے اور پارلیمان ایسے منصوبوں کی منظوری تین ماہ میں دے دے گی۔

اس سوال پر کہ اگر ایسے معاہدے طے پاتے ہیں تو مقامی کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں وقار احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ تمام زمین جسے فروخت یا پٹے پر دیا جا رہا ہے اس وقت زیرِ استعمال نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں کسانوں کو اپنی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی تکنیکوں سے آگاہی ہو گی اور اس ڈیل میں’فائدہ ہی فائدہ ہے‘۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اجی ایسی کوئی بات نہیں تھی ہم زمین ہر گز نہ بیچتے دراصل بات یہ ہے کہ ہم نے اپنی ہر چیز جو کچھ بھی فائدہ دیتی تھی وہ بیچ دی ہے اور اب لے دے کر ہمارے پاس اپنا گھر ہی تو بچا تھا سو اب وہ بھی بیچ دیتے ہیں کیا ہو گا کچھ بھی نہیں ہمارے پاس بھی تو یہ ساری زمین فارغ ہی پڑی ہے وہ ہم کسی کو بیچ دیں گے اس سے کم ازکم کسی “ایک دو“ کو تو فائدہ ہو گا ہی۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

مسٹر ٹین پرسینٹ کو
ہنڈڈریڈ پرسینٹٹ فائدہ ہوگا۔ :lol:
راشد احمد
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Sat Jan 10, 2009 7:55 pm

Post by راشد احمد »

شکر کریں زمین برائے فروخت ہے پاکستان برائے فروخت نہیں :lol:
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: پاکستان کی زمین برائے فروخت

Post by اسداللہ شاہ »

آج صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ ہم پنجبا کی بنجر زمین برادر اسلامی ملک کو دے رہے ہیں اس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاکستان کی زمین برائے فروخت

Post by شازل »

ہاں یہ خبر میں نے بھی ملاحظہ کی ہے
کیوں نہ ہم پورا پاکستان ہی ٹھیکے پر دے دیں (کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کام پہلے نہیں‌ہوچکا)
Post Reply

Return to “پاک وطن”