Page 1 of 1

زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو .........

Posted: Sat Oct 01, 2011 1:15 pm
by نورمحمد
زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو
بھلے چھین لو ہم سے یوسف گیلانی
مگر ہم کو لوٹا دو قیمت پرانی
وہ آٹا وہ چینی وہ بجلی وہ پانی

وہ وعدوں کے چنگل وہ نعروں کا گھیرا
میرے دیس میں چار سُو ہے اندھیرا
وصیت میں لکھا ہے تو بادشاہ ہے
ہمارے لئے بھی کیا کچھ کہا ہے

تجھے مل گئی راحت جادوانی
ہمارے لئے ہے نہ روٹی نہ پانی
جمہوری حکومت کی ہے یہ نشانی
نہ آٹا نہ چینی نہ بجلی نہ پانی

مقتل بنا راستہ زندگی کا
ملتا نہیں نقشِ پا روشنی کا
مسرت کے جگنو کہاں کھو گئے ہیں
امیدوں کے مہتاب بھی سو گئے ہیں

دکھوں کی ہے بس ایک لبی کہانی
نہ آٹا نہ چینی نہ بجلی نہ پانی
بھلے چھین لو ہم سے یوسف گیلانی
نہ آٹا نہ چینی نہ بجلی نہ پانی



بشکریہ : http://apnadera.blogspot.com/

Re: زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو .........

Posted: Sat Oct 01, 2011 9:24 pm
by علی عامر
:clap: بہت خوب

Re: زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو .........

Posted: Mon Oct 03, 2011 5:29 am
by اضواء
:clap: :clap:

Re: زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو .........

Posted: Tue Oct 04, 2011 12:12 pm
by افتخار
ان دونوں کو اگر دے دیا جائے تو پھر بھی کم ھے

Re: زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو .........

Posted: Tue Oct 04, 2011 10:51 pm
by محمد شعیب
v_v_f

بس ایک مصرعے میں غلطی ہوئی ہے

تجھے مل گئی راحت جادوانی

اس میں آخری لفظ جاودانی ہے. "دال" کو "واؤ" کے بعد لکھیں

Re: زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو .........

Posted: Thu Oct 06, 2011 12:20 pm
by اعجازالحسینی
:clap: :clap:

Re: زرداری بھی لے لو، نواز بھی لے لو .........

Posted: Wed Oct 26, 2011 4:59 pm
by ابوعلی
بھلے چھین لو ہم سے یوسف گیلانی
نہ آٹا نہ چینی نہ بجلی نہ پانی
نہ زرداری نہ گیلانی نہ ملک چاہئے
ہمیں صرف قائد کا ملک چاہئے
انہیں ملے قید کالے پانی کی یارو
ہمیں تو یہاں امن کی جھلک چاہئے
b;x

بہت زبردست نظم تھی اسپہ ہم نے بھی طبع آزمائی کی ہے معزرت قبول