Page 1 of 1

میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Thu Aug 11, 2011 6:04 am
by عرفان حیدر
سلام،

میں کافی دنوں سے فورم سے غائب ہوں اور اسکی ایک وجہ تو میری اپنی خراب طبعیت ہے اور دوسری گھر کے کچھ حالات (بہانہ کہہ لیں).

والدہ محترمہ کا ہاتھ کل ٹوٹھ گیا ہے وہ پھسل گئی تھیں جسکی وجہ سے انکے بائیں ہاتھ کی کلائی سے ہاتھ ٹوٹھ گیا ہے دو ہڈیوں میں سے ایک نکل گئی تھی اور دوسری تین جگہ سے ٹوٹھ گئی ہے. پلستر ہوا ہے اور ڈاکٹر کے بقول دو مہینے میں پٹی کھلے گی اور اسکے بعد ہاتھ کی ورزش ہوگی.

میں پرسوں سے بیمار ہوں اور اس سے ایک دن پہلے شدید تھکاوٹ کی وجہ سے فورم پر کام نہیں کرسکا. یہ ہے وہ روداد جسکی وجہ سے میں پچھلے کچھ دنوں سے فورم پر کام نہیں کرسکا ہوں. جسکے لیے میں ایک تو معذرت چاہتا ہوں کہ یہاں بہت دیر سے بتا رہا ہوں دوسرا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ میری ان مجبوریوں کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے درگزر فرمائیں.

فورم پر کام کا جہاں تک تعلق ہے تو وہ میں اسکے اپنے دھاگے میں ہی لکھ دیا کروں گا.
دعاوں میں یاد رکھیں،

وسلام

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Thu Aug 11, 2011 10:43 am
by پپو
آجایا کریں جناب بے شک اپنے دھاگے لکھیں اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو شفاکاملہ دے آمین

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Thu Aug 11, 2011 11:18 am
by افتخار
اللہ تعالی آپکی والدہ کو صحت عطا کرے اور آپکی پریشانی ہو

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Thu Aug 11, 2011 3:03 pm
by اضواء
الله سبحانه آپ کی والدہ کو صحت و تندرستی عطاء کرے

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Thu Aug 11, 2011 5:02 pm
by اعجازالحسینی
اللہ تعالی آپ کی والدہ محترمہ کو شفاکاملہ عطا فرمائے اور آپکی پریشانیوں کو دور کرے ۔ آمین

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Thu Aug 11, 2011 10:13 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

محترم عرفان حیدر بھیا،
آپ کی والدہ محترمہ کے ساتھ ہوئے حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا اللہ تعالٰی انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے، اور آپ کی اپنی طبیعت کی بحالی کے لئے بھی اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں۔
کوئی بات نہیں آپ مکمل طبیعت بحال ہونے کے بعد فورم پر کام شروع کیجئے گا۔
اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Fri Aug 12, 2011 9:02 am
by نورمحمد
آمین

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Fri Aug 12, 2011 10:29 am
by علی عامر
اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد صحت کالملہ نصیب فرمائے۔ آمین،

Re: میری زندگی کی مصروفیت

Posted: Sat Aug 13, 2011 3:59 pm
by بلال احمد
عرفان بھائی اللہ رب العزت سے دعا گوں ہوں‌کہ آپ کی والدہ محترمہ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے
اور آپ کو بھی مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے (آمین)