تصویر ارسال کرنے کا طریقہ
Posted: Mon Feb 25, 2008 8:00 pm
تصاویر ارسال کرنے کے لئے سب سے پہلے تو آپ کو ایک عدد تصویر کی ضرورت ہو گی، مگر جو تصویر آپ ارسال کرنا چاہتے ہیں اس میں تکنیکی طور پر دو اقسام ہو سکتی ہیں۔
1- جو تصویر آپکے کمپیوٹر پر ہے۔
2- جو تصویر ویب پر ہے اور آپ اسے فورم میں لگانا چاہتے ہیں۔
دونوں طرح کی تصاویر ارسال کرنے کا طریقہ تو ایک ہی ہے، مگر اگر آپ اپنے کمپیوٹر سے تصویر ارسال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اسے ویب پر منتقل یا اپ لوڈ کرنا پڑے گا جس کے لئے مختلف ویب سائٹ موجود ہیں جہاں آپ مفت تصاویر اپلوڈ کر سکتے ہیں زیادہ مشہور ویب سائٹ مندرجہ ذیل ہیں۔
1- http://www.photobucket.com
2-http://www.imageshack.us
پہلی ویب سائٹ پر تصویر اپ لوڈ کرنے کے لئے آپ کو ایک عدد اکاؤنٹ بنانا پڑے گا جبکہ دوسری ویب سائٹ پر بغیر اکاؤنٹ بنائے آپ تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
اب اگر آپ ویب سے تصویر ارسال کر رہے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا وہ ویب ڈائریکٹ لنکنگ کی اجازت دیتی ہے؟ اگر ہاں تو آپ تصویر کو براہ راست یہاں ارسال کر سکتے ہیں اور اگر نہیں تو اس کو پہلے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر لیں اسکے بعد اس طریقہ کا استعمال کریں۔ میںPhotobucket سے تصاویر کو پوسٹ کروں گا مگر سب سائٹ سے ایک ہی طریقہ کار ہے۔۔
سب سے پہلے آپ http://www.photobucket.com کو کھولیں اور یہاں اپنا اکاونٹ بنا لیں۔
پھر My Albumمیں جائیں اور جو تصویر اپلوڈ کرنی ہے یہاں سلکٹ کریں اور Upload کا بٹن دبادیں،
آپکی تصویر اپلوڈ ہو چکی ہے۔ اب اپنی تصویر کے نیچے دیا گیا ڈائریکٹ لنک کاپی کریں۔
اب اس لنک کو کاپی کرلیں، اور واپس فورم میں آ جائیں۔ جب آپ فورم میں اس تصویر کو ارسال کرنے لگیں تو جہاں پیغام کا متن لکھا ہوا ہے اس کے بالکل اوپر علامات آپ کو نظر آتی ہیں ان میں سے img کا بٹن دبادیں۔اور باکس کھلنے پر اپنا تصویر والا لنک وہاں پیسٹ کردیں۔
ارسال کا بٹن دبادیں۔آپ کی تصویر پوسٹ میں ظاہر ہو جائی گی۔