اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Post by اضواء »

[center]اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Image

بيت اللہ كا حج اركان اسلام ميں سے ايك ركن
اور اسلام كى عظيم بنيادوں ميں سے كيونكہ
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:


" اسلام كى بنياد پانچ اشياء پر ہے:
گواہى دينا كہ اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں،
اور يقينا محمد صلى اللہ عليہ وسلم اللہ تعالى كے رسول ہيں،
اور نماز كى پابندى كرنا،
اور زكاۃ ادا كرنا،
اور رمضان المبارك كے روزے ركھنا،
اور بيت اللہ كا حج كرنا "


بيت اللہ كا حج كتاب و سنت كے دلائل اور اجماع
مسلمين كے اعتبار سے فرض ہے.


اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

﴿اور لوگوں پر اللہ تعالى كے ليے بيت اللہ كا
حج كرنا فرض ہے، جو اس كى طاقت ركھے،
اور جو كوئى كفر كرے اللہ تعالى جہان والوں سے بے پرواہ ہے﴾
آل عمران ( 97 ).


اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" يقينا اللہ تعالى نے تم پر حج فرض كيا ہے
اس ليے تم حج كرو "


اور مسلمانوں كا اس كى فرضيت پر اجماع ہے،
اور يہ دين ميں ضرورى معلوم ہونے والى اشياء ميں سے
اس ليے جو كوئى بھى اس كى فرضيت كا انكار كرے
اور وہ مسلمانوں كے مابين رہائش پذير ہو تو وہ كافر ہو گا،
ليكن اگر كوئ شخص سستى و كاہلى كے ساتھ اسے
ترك كرتا ہے تو وہ بھى عظيم خطرہ سے دوچار ہونے والا ہے.


كيونكہ بعض علماء كرام كا كہنا ہے:

وہ كفر كا مرتكب ہو گا،
يہ قول امام احمد كى ايك روايت ہے،
ليكن راجح يہى ہے كہ نماز كے علاوہ كوئى اور عمل ترك
كرنے والا كافر نہيں ہو گا تابعين ميں سے
عبد اللہ بن شقيق رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:


( نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے صحابہ كرام نماز
كے علاوہ كسى اور عمل كو ترك كرنا كفر نہيں سمجھتے تھے )


اس ليے جو كوئى بھى حج كرنے ميں سستى
اور كاہلى كا مظاہرہ كرے حتى كہ اسے موت
آجائے تو وہ راجح قول كے مطابق كافر نہيں،
ليكن يہ بہت بڑے اور خطرناك معاملہ ميں ہے.


اس ليے مسلمان شخص كو اللہ تعالى كا تقوى
اختيار كرتے ہوئے جب حج كى شروط پورى ہو جائيں
تو فورى اور جتنى جلدى ہو سكے حج كر لينا چاہيے
كيونكہ جتنى بھى فرض اشياء ہيں وہ فورى طور پر
سرانجام دينى چاہيں ليكن اگر اس كى تاخير ميں
كوئى دليل ہو تو كوئى حرج نہيں.


ايك مسلمان شخص اس پر كيسے راضى
ہو سكتا ہے كہ استطاعت كے باوجود وہ بيت اللہ كا حج نہ كرے
اور وہاں تك آسانى سے پہنچنے كى سہولت ہونے كے
باوجود ترك كردے؟ !


اور وہ اس ميں تاخير كيسے كر رہا ہے
حالانكہ اسے علم ہى نہيں كہ ہو سكتا ہے اس سال كے
بعد آئندہ برس وہ وہاں نہ پہنچ سكے؟ !


ہو سكتا ہے قدرت اور طاقت ہونے كے بعد
وہ اس سے عاجز ہو جائے، اور مالدار ہونے كے بعد
وہ فقر اور تنگ دستى كا شكار ہو جائے، اور ہو سكتا ہے
آئندہ برس اسے موت آ جائے اور وہ حج كے وقت زندہ ہى
نہ ہو حالانكہ اس پر حج فرض ہو چكا تھا، اور پھر وہ اپنے
ورثاء كو حج كى قضاء سونپ كر چلتا بنے.


فتاوى اللجنة
المملكة العربية السعودية


“““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
rohaani_babaa
دوست
Posts: 220
Joined: Fri Jun 11, 2010 5:04 pm
جنس:: مرد
Location: House#05,Gulberg# 1, Peshawar Cantt

Re: اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Post by rohaani_babaa »

ماشاء اللہ بہت عمدہ دھاگہ ہے ۔۔۔
قال را بہ گزار مرد حال شو
پیش مرد کامل پامال شو (روم)
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote:جزاک اللہ




جزاك الرحمن فردوس الآعلى
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Post by اضواء »

rohaani_babaa wrote:ماشاء اللہ بہت عمدہ دھاگہ ہے ۔۔۔


أحسنت و جزاك الرحمن الجنة الفردوس....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اسلام ميں حج كا مقام كيا ہے ؟

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:جزاک اللہ


الله يجزاك كل خير و بار الله فيك ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”