ایل سی ڈی‎ vs ‎ایل ای ڈی مانیٹر

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
Post Reply
m aslam oad
دوست
Posts: 259
Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی
Contact:

ایل سی ڈی‎ vs ‎ایل ای ڈی مانیٹر

Post by m aslam oad »

ایل سی ڈی/ایل ای ڈی مانیٹر
میں واضح فرق کیا ہے... اور ان میں سے خارج ھونے والی روشنی آنکھوں پر کتنا اثر ڈالتی ہے....
جسکی قریب کی نظر کچھ حد تک کمزور ہو اسکے لئے LCD MONITER مذید کتنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے.....
ایسر کا یہLED مانیٹر
Acer
Model.s201hl
Warranty 3 year
Hdmi port
vga
dvi
Black
کیسا ہے...
کیا اسکی HDMI PORT کی خوبی کسی اور برانڈ میں بھی ہے کیا؟..
اسکی قیمت بیس انچ مانیٹر ... 12200 ہے شاید..
میڈ ان چائنا کے علاوہ اور کس ملک کے نئے مانیٹر کراچی کی مارکیٹ میں موجود ہیں جو بہتر ہو.. 100
السلام علیکم نوٹ فرمائیں سابقہ نک نیم ali-oad کو m aslam oadمیں تبدیل کردیا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایل سی ڈی‎ vs ‎ایل ای ڈی مانیٹر

Post by چاند بابو »

محترم علی بھیا ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی مانیٹر میں سب سے بڑا فرق تو ان کی قیمتوں کا ہے،
ایل ای ڈی مانیٹر ایل سی ڈی مانیٹر سے خاصہ مہنگا ہے، لیکن اگر اس کے قیمتوں کے فرق کو مدنظر نا رکھا جائے تو
ایل ای ڈی مانیٹر اپنی رزلٹ میں ایل سی ڈی مانیٹر سے حد درجہ بہتر ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ ایل سی ڈی مانیٹر سے بہت کم بجلی استعمال کرتا ہے۔
یوں ایک چھوٹے عرصے بعد اس مانیٹر کا قیمت کا فرق تو بجلی کے بل میں بچت کی صورت میں بھی پورا ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ ایل سی ڈی سے بہتر اور ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے۔
آنکھوں کے لئے مضرِ صحت ہونے کے سوال کا جواب یہ ہے کہ ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی دونوں ٹیکنالوجیز میں یہ حددرجہ خیال رکھا گیا ہے کہ ان سے کم سے کم مضرِ صحت شعاعوں کا اخراج ہو اس لئے یہ دونوں تقریبا آنکھوں کے لئے بہت کم مضر ہیں۔
دور کی نظر کمزور ہو یا نزدیک کی یہ مانیٹر ز دراصل اس طرح تیار کیئے جاتے ہیں کہ آنکھوں پر کم ازکم دباؤ آئے۔
اس لئے میرے خیال کے مطابق یہ دونوں ہی آپ کی نظر پر کچھ زیادہ اثر نہیں ڈالیں گے، البتہ بہت زیادہ برائیٹ اور کنٹراسٹ والی اسکرین آپ کے لئے مضر ہو گی اس لئے آپ ان کے رنگ تھوڑے مدھم رکھیں گے تو آپ کی آنکھوں کے لئے بہت بہتر ہو گا۔
اس کے علاوہ جس برانڈ کا آپ نے پوچھا ہے اس برانڈ کے بارے میں مجھے کچھ معلومات نہیں ہیں اور نا ہی میں کراچی کی مارکیٹ سے واقف ہوں اس لئے اس سوال کا جواب کراچی والے کوئی صاحب دیں تو زیادہ موزوں ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
m aslam oad
دوست
Posts: 259
Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی
Contact:

Re: ایل سی ڈی‎ vs ‎ایل ای ڈی مانیٹر

Post by m aslam oad »

جزاک اللہ........
السلام علیکم نوٹ فرمائیں سابقہ نک نیم ali-oad کو m aslam oadمیں تبدیل کردیا
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”