بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by پپو »

بلڈ پریشر کیا ہے؟
ڈاکٹری اصطلاح میں بلڈ پریشر سے مراد دل کے پمپ کرنے سے بڑی خونی رگوں پر پڑنے والا دباؤ ہے. مجموعاً آپ کا بلڈ پریشر جتنا کم ہوگا آپ طولانی مدت میں سالم رہیں گے (مگر بہت کم موارد میں کہ جب بہت لو بلڈ پریشر ان کی بیماری کا ایک حصہ ہو)۔
Blood circulating system
خونی گردش کا نظام
پھیپھڑوں میں موجود ہوا میں پایا جانے والا آکسیجن خون کے ذریعے سپلائی ہوتا ہے. آکسیجن پر مشتمل خون دل میں وارد ہوتا ہے اور دل بھی ایک پمپ کی طرح شریان نامی رگوں کے ذریعے سے بدن کے تمام حصو ں میں اس خون کو پہنچاتا ہے. بڑی خونی رگیں چھوٹی شاخوں میں تقسیم ہوتی ہیں. یہ چھوٹی شاخیں بھی اور چھوٹی شاخوں اور پھر اور چھوٹی شاخوں میں تقسیم ہوتی ہیں اور آخر میں عروق شعریہ (Capillary) نامی باریک رگوں کا ایک شبکہ (Plexus) تشکیل دیتی ہیں. عروق شعریہ کا یہ شبکہ بدن کے تمام خلیات (Cells) کے کنارے سے گزر کر خلیات کو آکسیجن پہنچاتا ہے تاکہ خلیات بھی اپنی ضرورت بھر انرجی (توانائی) حاصل کریں. جب خون اپنا آکسیجن خلیات کو دے دیتا ہے تو بغیر آکسیجن کا ہوکر ورید نامی رگوں کے ذریعے دل میں واپس لوٹ جاتا ہے. پھر دل اس بغیر آکسیجن کے خون کو پھیپھڑوں تک پہنچاتا
ہے تا کہ وہاں سے آکسیجن حاصل کرے. ہر دھڑکن میں عضلات قلب منقبض ہوتے ہیں تاکہ خون کو پورے بدن میں پہنچا سکیں. انقباض قلب کے وقت وجود میں آنے والافشار زیادہ سے زیادہ فشار رکھتا ہے کہ جسکو انقباضی فشار Systolic pressur(یا Maximum) کہتے ہیں پھر عضلات قلب ڈھیلے ہوکر پھیل جاتے ہیں اور فشار کم سے کم ہوجاتا ہے کہ جس کو انبساطی فشار Diastolic pressur(یا Minimum) کہا جاتا ہے۔
بلڈ پریشر دیکھنا
اکثر لوگوں کا بلڈ پریشر کم سے کم ایک بار ڈاکٹر یا نرس کے ذریعے دیکھا گیا ہے. ممکن ہیکہ آپ نے اپنا بلڈ پریشر اپنے آلہ سے دیکھا ہو۔
اگرچہ بلڈ پریشر دیکھنے کا بہترین آئیڈیل ترین طریقہ بڑی شریانوں میں موجود پریشر کی جانچ کرنا ہے لیکن ظاہر ہے کہ اس کام کے لئے تخصص (Specialization) اور مختلف سوئیوں کے استعمال ضرورت ہے. پھر بھی بڑی رگوں میں پائے جانے والے پریشر کا ایک دقیق انعکاس ایک سادہ طریقے سے حاصل کیا جاسکتا ہے. یہ سادہ طریقہ ڈاکٹروں کے کلینک میں استعمال ہونے والے نبضی فشار پیما(Sphygmomanometer) کے استعمال کے علاوہ اور کچھ نہیں. اور آج کے زمانے میں بہت سے لوگ اپنے گھروں میں اس سے استفادہ کرتے ہیں. اس اوزار کے استعمال کے لئے پہلے کاف یا بازو بند کو بازو کے گرد لپیٹ کر لگایا جاتا ہے. پھر مخصوص پمپ کے ذریعے اس بازوبند میںہوا بھر دی جاتی ہے تاکہ خون کی روانی وقتی طور پر بند ہوجائے. پھر ڈاکٹر اپنے آلہ سماع الصدر کو بازوبند کے نیچے شریان پر رکھتا ہے. پھر آہستہ سے ہوا کی پینچ کو کھولتا ہے تاکہ بازوبند کی ہوا دھیرے دھیرے نکل جائے. اسی دوران ڈاکٹر آلہ سماع الصدر سے دوبارہ خون کے رواں ہونے کی آواز (نبض کے کھٹکوں کی صورت میں) سنتا ہے. سب سے پہلے سنائی دینے والی آواز انقباضی فشار (Systolic pressur) کے مطابق ہوتی ہے. چند کھٹکوں کے بعد آوازیں بند ہوتی ہیں تو یہ حالت آپ کے انبساطی فشار (Diastolic pressur)سے مطابقت کرتی ہے۔
جو آوازیں آلہ سماع الصدر میں سنی جاتی ہیں وہ کہونی کے جوڑ کے آگے شریان (Brachial puls) میں موجود خون کی روانی کی وجہ سے وجود میں آتی ہے. ان آوازوں کو کوروٹکوف کی صدائیں کہتے ہیں جو کہ روس کے فوجی ڈاکٹر نیکولائی کوروٹکوف (Nicholai Korotkoff) کے افتخار میں کہ جس نے ١٩٠٥ئ میں تقریباً ایک صدی پہلے اس آواز کے سننے کا طریقہ ایجاد کیا ، اس کے نام سے موسوم ہے۔
نبضی فشار پیما (Sphygmomanometer)میںموجود پارہ والے درجہ سے ہم سسٹولک یا ڈسٹولک پریشر کی جانچ اور یاد داشت کر سکتے ہیں. بازوبند میں استعمال ہونے والے پریشر کو پارہ والے ملی لیٹر (mmHg) سے ناپتے ہیں، یعنی پارہ شیشہکے ٹیوب میں ہوا کے دباؤ سے اوپر چڑھتا ہے۔ بلڈ پریشر دیکھنے کا یہ طریقہ چونکہ کہ ایک غیر مستقیم طریقہ ہے اس لئے دقیق طور پر بلڈ پریشر کی مقدار کی نشاندہی نہیں کر سکتا ہے. یہاں تک کہ کبھی کبھی حاصل شدہ عدد واقعی عدد سے بہت متفاوت ہوتا ہے. خاصکر ان افراد میں جو بڑے بازو والے ہوتے ہیں . اگر آپ کے بازوؤں کی گولائی کا محیط ٥ سینٹی میٹر سے زیادہ ہو تو آلہ کا بازوبند ہوا بھرنے پر خون کی روانی کو کافی اور مناسب طور پر بند نہیں کر سکے گا. نتیجةً حاصل ہونے والا یہ عدد واقعی بلڈ پریشر کے میزان سے زیادہ ہوگا. پھر بھی کئی سالوں میں یہ مشخص ہو چکا ہے کہ بلڈ پریشر دیکھنے کا یہ غیر مستقیم طریقہ قلبی یا دماغی (مغزی) سکتہ میں میں افراد کے مبتلا ہونے کے احتمال کی پیش بینی کا ایک دقیق وسیلہ ہے۔
حال ہی میں بلڈ پریشر دیکھنے کے لئے چھوٹے اور الکٹرانک آلات بنائے گئے ہیں کہ جن میں پارہ کا استعمال نہیں ہے. اگرچہ بہت سے یہ نئے آلات پارہ کے ذریعے کام کرنے والے آلات کی طرح دقت ِ کافی نہیں رکھتے اور ان میں کچھ برطانیہ کی بلڈ پریشر ٹیم کی جانب سے تائید شدہ ہیں.ان آلات میں پارہ والا اسکیل نہ ہونے کے باوجود حاصل شدہ عدد کو یہ پارہ والے ملی میٹر میں ظاہر کرتے ہیں۔
ان آلات کا کام تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے لیکن ان کے طرز کار میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے. معمولاً ڈاکٹر بیٹھنے کو کہتا ہے اور بازوبند اوپری بازو اور سطح قلب میں باندھ دیا جاتا ہے. شخص کو آرام اور استرخاء کی حالت میں رہنا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
ہر ایک کا بلڈ پریشر بہت ہی تغیر پذیر ہوتا ہے اور اگر اضطراب کا احساس اور اسٹریس ہوتو بلڈ پریشر بڑھنے کا امکان ہوتا ہے اس لئے بلڈ پریشر دیکھتے وقت جہاں تک ممکن ہومریض پرُ آرام اور مطمئن رہے. احتمالا ً آپ کا ڈاکٹر جب پہلی بار آپ کا بلڈ پریشر دیکھتا ہے تو اس کو بنیادی بلڈ پریشر کے عنوان سے لکھ لیتا ہے. اگر یہ اعداد آپس میں بہت متفاوت ہوں تو ڈاکٹر آپ سے چاہے گا کہ آیندہ دنوں میں تیسری یا چوتھی بار بلڈ پریشر دکھانے کے لئے اس کی کلینک کی طرف رجوع کریں. یہ امر خاصکر اس وقت اہمیت رکھتا ہے جب حاصل شدہ عدد طبعی (نارمل) بلڈ پریشر کے میزان سے فقط تھوڑا زیادہ ہو. چند شواہد موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہیکہ چوتھی وزٹ (Vsit) اور اس کے بعد کا لکھا جانیوالا بلڈ پریشر پہلی وزٹ میں لئے گئے بلڈ پریشر سے کم ہوتا ہے (لیکن اس مورد میں کچھ استثناء ات بھی موجود ہیں) بعض استثنائی موارد کے علاوہ دونوں ہاتھ میں بلڈ پریشر ایک جیسا ہوتا ہے اس لئے بلڈ پریشر یکھتے وقت جس ہاتھ سے بھی آسانی ہوبلڈ پریشر کی جانچ کریں. دونوں ہاتھ کا بلڈ پریشر دیکھنا اچھا ہے تاکہ اطمینان ہوجائے کہ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
اگر آپ کا بازو معمولی حد سے بڑا ہے (33cmسینٹی میٹر سے زیادہ) تو چاہیے کہ بڑے بازوبند کا استعمال کریں ورنہ امکان ہے کہ آپ کا بلڈ پریشر اشتباہاً زیادہ سمجھ لیا جائے. تقریباً ہائی بلڈ پریشر کے ١٥ فیصدی افراد کا بازو 33cm سینٹی میٹر سے زیادہ ہوتا ہے. اس لئے بازو کے مناسب بازو بند کا استعمال بڑی اہمیت کا حامل ہے تاکہ آپ کا بلڈ پریشر دقیقاً ثبت ہوسکے۔
اگر چہ بلڈ پریشر دیکھنے کے لئے معمولاً یہ کسی سے نہیں کہا جاتا کہ کھڑے ہوکر اس امر کو انجام دے لیکن کچھ ایسے مواقع بھی ہیں کہ جب کھڑے ہو بلڈ پریشر کی جانچ کرنا چاہیے. مثال کے لئے ذیابیطس شکر ی میں مبتلا افراد، دراز عمر افراد اور وہ لوگ جو کھڑے ہونے پر سر چکرانے یا دوسری مشکلات میں مبتلا ہوتے ہیں.ذیابیطس شکری میں مبتلا افراد کا بلڈ پریشر ان کے کھڑے ہوتے وقت وقتی طور پر گھٹ جاتا ہے. طبعی طور پر بیٹھے اور کھڑے رہنے کی صورت میں بلڈ پریشر میں کوئی بدلاؤ نہیں ہونا چاہیے لیکن بعض موارد میں جیسے ذیابیطسی افراد میں یہ حالت پیدا ہوجاتی ہے، کہ بلڈ پریشر گھٹ جانے کی اس حالت کو Positional hypotention کہتے ہیں۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by پپو »

انقباضی بلڈ پریشر Systolic blood pressurجیسا کہ بتایا جا چکا ہیکہ بلڈ پریشر دیکھتے وقت اوپر (Systolic) اور نیچے (Diastolic) کے دو عدد لکھ لئے جاتے ہیں. تحریری طور پر بلڈ پریشر، ڈسٹولک پریشر پر سسٹورلک پریشر کی صورت میں بیان کیا جاتا ہے جیسے120/08۔
سسٹولک اور ڈسٹولک بلڈ پریشر کی نسبت کی اہمیت بہت سے دانشمندوں کی تحقیق کا موضوع بنا ہوا ہے. لوگوں کی سمجھ کے برخلاف در حقیقت ٤٠ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ڈسٹولک پریشر کی بہ نسبت سسٹولک پریشر، دل کی بیماریوں کی پیش بینی کرنے میں زیادہ اہمیت کا حامل ہے. خاصکر دراز عمر لوگوں کا سسٹولک بلڈ پریشر قابل توجہ طور سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
حال میں ہونے والی دو تحقیقات میںانقباضی پریشر کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ جن افراد کا انبساطی پریشرنارمل ہے ان کا انقباضی پریشر نیچے لانا اہمیت کا حامل ہے ، اور وہ حالت جس میں انبساطی پریشر نارمل ہو اور انقباضی پریشر زیادہ ہو، اس کو اصطلاح میں ''مجزا انقباضی ہائی بلڈ پریشر''(ISH) کہتے ہیں. زیادہ تر یہ حالت ٦٥سال سے زیادہ عمر والوں میں دیکھنے کو ملتی ہے اور علاج نہ ہونے کی صورت میںیہ افراد قلبی بیماری یا سکتہ میں مبتلا ہونے کے خطرے کا پیش خیمہ ہوتے ہیں. ہائی بلڈ پریشر کے علاج سے ہمارا ہدف قلبی بیماری کے اسباب جیسے دخانیات کے استعمال، کلسٹرول کی بڑھی ہوئیسطح وغیرہ کو کم کرناہے اور نیز بلڈ پریشر کو ١٤٠٩٠ سے نیچے رکھنا ہے۔
ڈاکٹر اور مطب کے خوف سے بلڈ پریشر کا بڑھ جانا
بعض افراد ڈاکٹر کو دیکھتے ہیں تو ان کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے. چند سالوں سے کچھ ایسی مشینیں تیار کی گئی ہیں جو آٹومیٹک طور پرگھر کے اندر لوگوں کے بلڈ پریشر کو ٢٤گھنٹے ناپتی رہتی ہیں، دیکھنے میں آیا ہیکہ بہت سے افراد جب ڈاکٹر کے مطب سے گھر لوٹتے ہیں تو ایک گھنٹے کے بعد ان کا بلڈ پریشر نیچے آکر نارمل ہوجاتا ہے. اس کی اصل علت ابھی تک مشخص نہیں ہو سکی ہے. ایسے افراد کو علاج کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ آیندہ کے پانچ سالوں میںاکثر ایسے افراد دائمی ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہوجاتے ہیں . اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ ایسے افراد ہر ٦ مہینے پر اپنے بلڈ پریشر کی جانچ کرائیں۔
گھر میں رہ کر بلڈ پریشر کی جانچ کرنا
اگر ضروری ہو کہ آپ کا بلڈ پریشر گھر میں دیکھا جائے تو آپ کو چند راہوں کا سامنا کرنا ہوگا:
١۔ آپ ایک مرکری والی بلڈ پریشر کی مشین اور ایک صدر بین خرید سکتے ہیں اور اس کے استعمال کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں لیکن یہ کام نسبتاً مشکل ہے۔
٢۔ کوئی آشنا شخص یا خانوادہ کا فرد گھر میں آپ کا بلڈ پریشردیکھ سکتا ہے۔
٣۔ آپ ایک الکٹرانک بی پی مشین خرید سکتے ہیں، اگر چہ بہت سی ایسی مشینیں دقیق نہیں ہوتیں. ان مشینوں کا استعمال بہت آسان ہے. آپ صرف اس کا بازوبند اپنے بازو کے گرد باندھ لیں اور اس کا بٹن دبادیں. دور حاضر میں فقط OmronM4مارک والی ڈیجیٹل بی پی مشین کی دقت برطانیہ کی بلڈ پریشر ٹیم کی جانب سے تائید ہوئی ہے۔
٤۔ کچھ خاص موار د میں آپ کا معالج٢٤ گھنٹے والی آٹومیٹک بی پی مشین (ABPM) کے استعمال کا مشورہ دیتا ہے۔
یہ مشین معمولاً آٹومیٹک طور پہ ہر آدھے گھنٹے کے بعد بلڈ پریشر کی جانچ کرتی ہے. یہ مشین رات میں اور سوتے وقت بھی ہر آدھے گھنٹے کے بعدبلڈ پریشر کی جانچ کرتی ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اکثر افراد کے خواب میں کوئی خلل نہیں ڈالتی. یہ مشین خاصکر ان افراد میں مفید ہے جن کا بلڈ پریشر ڈاکٹر کے مطب میں بڑھ جاتا ہے، تاکہ سمجھا جا سکے کہ آیا ان کا بلڈ پریشر گھر پہ بھی بڑھتا ہے یا نہیں ؟
ہائپر ٹنشن کیا ہے؟
اگر آپ کا بلڈ پریشر ہمیشہ ١٦٠٩٠ سے اوپر رہتا ہے تو آپ ہائپرٹنشن میں مبتلا ہیں. اگر آپ کا بلڈ پریشر١٤٠٩٠ اور ١٦٠٩٠ کے بیچ رہتا ہے تو آپ بارڈرلائن ہائپرٹنشن کے مریض ہیں۔
بلڈ پریشر کی جانچ مستقبل میں شخص کی سلامتی کی پیشین گوئی کا ایک بہترین راستہ ہے. بلڈ پریشر جتناہی زیادہ ہوگامختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا یہاں تک کہ وہ افراد جن کا بلڈ پریشر سماج کے افراد کی متوسط حد میں ہے، ان افراد کی نسبت قلبی بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں جن کا بلڈ پریشر متوسط حد سے کم ہے، اسی لئے ہائپرٹنشن کی تعریف کرنا بہت مشکل ہے۔
شاید ہائپرٹنشن کی بہترین تعریف یہ ہو کہ ''فشار خون کی سطح کے اس میزان کو ہائپرٹنشن کہا جاتا ہے کہ جس میں اینٹی ہائپرٹنسیو دواؤں سے اس کے معالجے کے فوائد اس دوا کے مضرات سے زیادہ ہوں'' کیونکہ ابھی تک کوئی ایسی اینٹی ہائپرٹنسیو دوا وجود میں نہیں آسکی ہے جو بالقوہ جانبی عوارض سے خالی ہو۔
اگر آپ کا بلڈ پریشر ١٦٠٩٠ سے زیادہ ہو اور قلبی بیماری میں مبتلا ہونے کے چند دوسرے اسباب بھی موجود ہوں جیسے خونی کلسٹرول کا زیادہ ہونا، دخانیات کا استعمال اور قلبی بیماری میں مبتلا ہونے کا خاندانی سابقہ، تو ہائپرٹنشن کا معالجہ قابل قدر ہوتا ہے(آنے والی فصلوں میں اس بارے میں مفصل طور پہ گفتگو کیجائیگی۔
دوسری طرف سے بعض جوان افراد کے لئے کہ جن کا بلڈ پریشر صرف تھوڑا زیادہ ہے، بلڈ پریشر کو نیچے لانے کے لئے ادویاتی علاج کی اہمیت کم ہے اور بہتر ہے ادویاتی علاج کو بعد کے لئے ٹال رکھیں. اس کے باوجود ایسے افراد کے لئے ہر ٦ مہینے پہ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا اہمیت رکھتا ہے۔
ہائپرٹنشن کی بیماری کو اصطلاح میں ''خاموش قاتل'' کا نام دیا گیا ہے، اس لئے کہ عام طور پرجب تک شخص کو بیماری کے آخری مراحل تک نہ پہنچالے کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوتی. اس کے برخلاف بہت سے لوگوں کا سمجھنا ہے کہ وہ اپنے ہائی بلڈ پریشر کو محسوس کر سکیں گے، جبکہ آپ اپنے ہائی بلڈ پریشر کو محسوس نہیں کر سکتے . اپنے بلڈ پریشر کو سمجھنے کا تنہا راستہ طبی نبضی فشار پیما کا استعمال ہے۔
ہائپرٹنشن کی اہمیت
رگیں ربر کے پائپ جیسی ہیں جو خون کو بدن کے ہر حصے میں پہنچاتی ہیں. شرائین جو خون کو بدن کے ہر حصے میں پہنچاتی ہیں قلب کے پمپنگ کرتے وقت زیادہ فشار تحمل کرنے پر مجبور ہیں. اگر کئی سالوں تک بلڈ پریشر اپنی طبعی حد سے زیادہ ہو اور اس مدت میں اس کا علاج نہ کیا جائے، تو رگوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے. رگوں کی دیواریں تدریجاً سخت اور ضخیم ہوکر ان کے مجرا کے تنگ ہونے کا باعث بنتی ہیں جس سے رگوں کی انعطاف پذیری اور ارتجاعی حالت گھٹ جاتی ہے. اس حالت کو اصطلاح میں ''تصلب شرائین'' یا ''Arteiosclerosis''کہتے ہیں. اگر کوئی ایک رگ بہت باریک اور تنگ ہوجائے تو خون اس سے ٹھیک سے نہیں گزر سکے گا جس کے نتیجہ میں بدن کا وہ حصہ جس میں یہ رگ خون پہنچاتی تھی کافی خون حاصل نہ کر پائے گا نتیجةً آکسیجن کی کمی کا شکار ہوجائے گا. جب کوئی شریان باریک ہوجاتی ہے تو اس میں خون جمنے (Thrombosis) کا احتمال بڑھ جاتا ہے جس سے رگ کے مکمل طور پر بند ہونے کا امکان ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں بدن کا وہ حصہ جس میں یہ رگ خون پہنچاتی تھی تباہ ہوجائے گا. اگر بدن کا یہ حصہ قلب یا دماغ (مغز) ہو تو تباہ ہونے والے علاقے کو اصطلاح میں ''Infarct'' کہتے ہیں اور اس حالت کو''Infarction''کہا جائیگا۔
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by افتخار »

معلومات شئیر کرنے کا شکریہ
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by رضی الدین قاضی »

مفید و معلوماتی مضمون شیئر کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ ڈاکٹر پپو بھائی۔
[center]Image[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by پپو »

شکریہ پسندیدگی کا رضی بھائی اور افتخار بھائی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by چاند بابو »

بہت خوب پپو بھائی آج واقعی ڈاکٹر ڈاکٹر لگ رہے ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by اضواء »

مفید معلومات پئش کرنے پر آپ کا شکریہ :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by شازل »

بہت شکریہ
پہلی بار اس بیماری کے بارے میں اتنا کچھ معلوم ہوا ہے
ایک بار پھر شکریہ
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by عتیق »

v;g v;g
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by پپو »

سب کا شکریہ
تنویر اختر
کارکن
کارکن
Posts: 23
Joined: Wed Jul 17, 2013 3:32 pm
جنس:: مرد

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by تنویر اختر »

بہت بہت شکریہ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: بلڈ پریشر کے متعلق سیرحاصل معلومات

Post by علی عامر »

سیر حاصل معلومات سے آگاہی پر مشکور ہوں ... ;fl;ow;er;
Post Reply

Return to “طب”