پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
[center][/center]
یہ کتاب ٹیوٹوریلز کا ایک مجموعہ ہے جسے ایک پی ڈی ایف کتابچے کی صورت میں اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ ٹیوٹوریلز کا یہ مجموعہ شکیل محمد خان صاحب کا تحریر کردہ ہے ۔ شکیل محمد گزشتہ چار سال سے ویب ڈویلپمینٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں، اگرچہ وہ پروفیشنل رائٹر نہیں ہیں پھر بھی انہوں نے اپنی بہترین کوششیں اس ٹیوٹوریل کو لکھنے میں*صرف کی ہیں۔ یہ کورس ان لوگوں کے لیے ہے جو بنیادی ویب ڈویلپمینٹ یعنی ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ سے واقف ہیں۔
پی ایچ پی جو دراصل پرسنل ہوم پیج کا مخفف ہے ایک اوپن سورس، تیز رفتار، مفت دستیاب اور طاقتور ویب ڈویلپمینٹ کمپیوٹر لینگویج ہے۔ اس کی ان خوبیوں نے موجودہ دور کے ڈویلپرز کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اسے سیکھیں اور اس کا استعمال کریں۔ دور حاضر کے مشہورو معروف کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم جوملہ، بلاگنگ سی ایم ایس ورڈ پریس، فورم سی ایم ایس وی بلیٹن اور آن لائن سٹور سی ایم ایس او ایس کامرس پی ایچ پی میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف مائی سیکول ڈیٹا بیس جو کہ ان کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم کی جان ہے، پی ایچ پی کے قدم بہ قدم ان کے چلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
میں شکیل محمد خان کا شکر گزار ہوں*کہ انہوں نے اپنا تکنیکی علم آئی ٹی کے نئے طالبعلموں کے لیے اس کتاب کی صورت میں*پیش کیا، امید ہے وہ مستقبل میں*مزید اچھے ٹیوٹوریل لکھتے رہیں گے۔ ڈھائی سو صفحات پر مبنی اس کتاب کا ڈاؤن لوڈ سائز 15 میگا بائیٹ کے قریب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں۔
پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب | Yasir Imran Mirza

Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
یاسر بھائی نایاب شیئرنگ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
مفید معلومات دینے پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
شکریہ یاسر بھیا
یہ کتاب میرے پاس پہلے سے ہی موجود ہے.
شکریہ
یہ کتاب میرے پاس پہلے سے ہی موجود ہے.
شکریہ
-
- معاون خاص
- Posts: 5391
- Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
- جنس:: مرد
- Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
یاسر بھائی ... آگاہی پر ممنون ہوں . . جزاک اللہ.
شعیب بھائی ... اگر کتاب تھی تو ہم سے کیوں چھپائی
شعیب بھائی ... اگر کتاب تھی تو ہم سے کیوں چھپائی
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
بلال بھائی، شعیب بھائی، اضواء اور علی عامر... سب کا پسند کرنے کا شکریہ... لیکن فورم کے چیمپئین یعنی چاند بابو کی کم دستیابی اب زیادہ محسوس ہونے لگی ہے.
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
شکریہ یاسر بھیا بہت بہت شکریہ....................
اللہ آپ کو جزائے خیر دے.آمین
اللہ آپ کو جزائے خیر دے.آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
-
- معاون خاص
- Posts: 5391
- Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
- جنس:: مرد
- Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
یاسر عمران مرزا wrote:بلال بھائی، شعیب بھائی، اضواء اور علی عامر... سب کا پسند کرنے کا شکریہ... لیکن فورم کے چیمپئین یعنی چاند بابو کی کم دستیابی اب زیادہ محسوس ہونے لگی ہے.
یاسر بھائی ... اس کا حتمی جواب تو چاند بھائی ہی دے سکتے ہیں ... لیکن ازدواجی زندگی کی مصروفیات اور لوڈ شیڈنگ کی بے ہنگم آنکھ مچولی کی بناء پر ہم سب اردو نامہ سے وقتی طور پر دور ہیں ...
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
یاسر بھائی یہ چیمپئین شپ کسے اور کے نام ہوچکی ہے اس لیے اب چاند بھائی دوسرے نمبر پر آگئے ہیںیاسر عمران مرزا wrote:لیکن فورم کے چیمپئین یعنی چاند بابو کی کم دستیابی اب زیادہ محسوس ہونے لگی ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
ہیں جی. یہ نیا چیمپین کون ہے اب ؟
علی بھائی، میںآپکی بات سمجھ سکتا ہوں.
علی بھائی، میںآپکی بات سمجھ سکتا ہوں.
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
یاسر بھائی جس نے چاند بھائی کو زیر کیا ہے وہ ہی نیا چیمپئین ہوا نہیاسر عمران مرزا wrote:ہیں جی. یہ نیا چیمپین کون ہے اب ؟
علی بھائی، میںآپکی بات سمجھ سکتا ہوں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
چاند نے نکلنا چھوڑ دیا ہے. ویسے ہی تو بری بات لیکن اگر یہی حال رہا، تو ہمارا دل بھی ڈوب جائے گا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
چاند بابو
آپ کی چمپئین شپ پر حملے ہو رہے ہیں. آپ کہاں ہیں ؟
اور یہ کتاب اردونامہ کے کتاب گھر میں ہونی چاہئیے
آپ کی چمپئین شپ پر حملے ہو رہے ہیں. آپ کہاں ہیں ؟
اور یہ کتاب اردونامہ کے کتاب گھر میں ہونی چاہئیے
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
شعیب بھائی یہ تین سال پرانی پوسٹیں ہیںمحمد شعیب wrote:چاند بابو
آپ کی چمپئین شپ پر حملے ہو رہے ہیں. آپ کہاں ہیں ؟
اور یہ کتاب اردونامہ کے کتاب گھر میں ہونی چاہئیے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
یاسر بھائی سے کافی کتب مجھے ملیں ہیں جس پر میںان کا بہت شکر گزار ہوں مگر افسوس کہ آج کل نیٹ کی سپیڈبلکل نہیںآ رہی جیسے جیسے کتب اپ لوڈ ہوتی ہیں میںوہاںلگاتا جاتا ہوں انشااللہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
جی شعیب بھیا کتاب تو واقعی ہونی چاہئے مگر کتاب گھر کے مالک اشفاق بھیا ہیں ان کی ذمہ داری بنتی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
ماشاء اللہ کبھی ہم بھی فورم پر کافی زیادہ دستیاب ہوتے تھے، وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا.
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
ابھی بھی تو آپ کو کھینچ کر لانا پڑا.
آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یاسر بھیا کو ای میلز کر کے بندہ واپس اردونامہ پر لایا ہے. اب انہیں جانے نہیں دینا.
آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یاسر بھیا کو ای میلز کر کے بندہ واپس اردونامہ پر لایا ہے. اب انہیں جانے نہیں دینا.
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: پی ایچ پی ویب ڈویلپمینٹ کی اردو کتاب
تو شعیب بھئیا انہیں پکڑنا بھی آپ ہی کے بس کی بات ہے یہ جینس بندہ کم ہی کسی اور کے ہاتھ میںآئے گامحمد شعیب wrote:ابھی بھی تو آپ کو کھینچ کر لانا پڑا.