Page 1 of 1

اردونامہ اب علوی نستعلیق میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted: Tue Jan 27, 2009 11:30 pm
by چاند بابو
میں تمام دوستوں اور اراکینِ اردونامہ کو بڑے خوشی بھرے انداز میں یہ بتانا چاہوں‌گا کہ اردونامہ کی ڈیفالٹ فونٹ علوی نستعلیق کر دی گئی ہے۔ گو کہ اردونامہ اس طرف تمام فورمز کے بعد آیا ہے اور اس کی وجہ صرف اور صرف میری نااہلی ہے اور کام نہ کرنے کی سستی ہے لیکن امید ہے کہ دوست میری اس روائیتی سستی کو نظر انداز کریں گے۔

جن دوستوں کے پاس علوی نستعلیق موجود نہیں ہے وہ اردونامہ کے دائیں طرف دیئے گئے اردوفانٹ ڈاونلوڈ کے لنک سے علوی نستعلیق فونٹ ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔ علوی نستعلیق فونٹ کو ڈاونلوڈ کر کے اپنے سسٹم کے Windows فولڈر میں موجود Fonts نامی فولڈر میں رکھ دیں اور بس اس کے لئے آپ کو اور کچھ بھی نہیں کرنا پڑے گا حتی کہ سسٹم ری بوٹ بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

علوی نستعلیق فونٹ میں اردونامہ پہلے سے بہتر نظر آتا ہے تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس پر رائے دینے اور اپنے مشورے اور تجاویز نوٹ کروانے کے لئے اس دھاگے پر لکھیں۔

Posted: Wed Jan 28, 2009 7:45 am
by رضی الدین قاضی
اردو نامہ علوی نستعلیق فونٹ کی وجہ سے ذیادہ پر کشش ہوگیا ہے۔
میں تمام اراکین اردو نامہ کی جانب سے آپ کا شکر گذار ہوں کہ آپ نے ہماری فرمائش سے پہلے ہی یہ کام کر دیا۔

Posted: Wed Jan 28, 2009 8:38 pm
by چاند بابو
رضی بھیا بہت بہت شکریہ آپ لوگوں کی محبت ہی ہے جو مجھے اردونامہ کو نکھارنے پر اکساتی ہے۔

Posted: Wed Jan 28, 2009 11:48 pm
by چاند بابو
لیجئے جی ایک آخری چیز یعنی اردونامہ کے اردو پیڈ میں بھی علوی نستعلیق انٹگریٹ کر دی گئی ہے امید ہے آپ دوستوں کو میری یہ کاوش بھی پسند آئے گی۔

Posted: Thu Jan 29, 2009 8:10 am
by رضی الدین قاضی
بہت ہی اچھا کیا آپ نے چاند بھائی۔
شکریہ !

Posted: Thu Jan 29, 2009 8:50 pm
by چاند بابو
تمام احباب کا بہت شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

Posted: Fri Jan 30, 2009 10:50 am
by kmazizi
چاند بھائی بہت اچھی تبدیلی کی ہے اس فونٹ سے فورم کو واقعی چار چار چاند لگ گئے ہیں ۔
اتنی اچھی تبدیلی پر میری جانب دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ شکریہ

Posted: Fri Jan 30, 2009 7:02 pm
by چاند بابو
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب یہ سب آپ احباب کی محبتوں کا نکھار ہے۔
۔