بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

ایسے واقعات کی ویڈیوز جو حیرت زدہ کردیں، یہاں وہاں، ادھر ادھر سے
Forum rules
خبردار :
فحش اور دل آزار ویڈیوز شیئر کرنا سخت منع اور فورم کے قوانین کے خلاف ہے
انتظامیہ اردو نامہ فورم
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by علی خان »

سلام دوستوں.

آج نیٹ خوری کرتے ہوئے ایک پاکستانی کی پاکستانیوں کے لئے ایک حاص ایجاد نظر سے گزری. تو سوچا کہ آپ لوگوں سے شیئر کرتا چلوں،
اس بندے کانام وحید بابر ہے. تعلق لاہور سے ہے. وحید بابر صاحب گیس سے چلنے والے فین بنواتے ہیں،آج صبح میری ان سے فون پر بات ہوئی، اسکے کہنے کے مطابق ایک کلو گیس سے یہ پنکھا آرام سے 200 سے 300 گھنٹوں تک چل جاتا ہے، مگر ویڈیو میں اس نے تقریبا 400 گھنٹوں کا ذکر کیا ہے. اگر کسی دوست کو اسکے متعلق کچھ اور جامع معلومات ہوں، تو برائے مہربانی یہاں شیئر کردیں.

اس پنکھے کا وزن : 15 کلو ہے
اور اسکی مارکیٹ قیمت: 5000 روپے ہے.
اسکا موبائل نمبر : 0300.4272107 اور ایک دوسرا نمبر جس پر میری بات ہوئی ہے وہ یہ ہے،
0321.5685258

[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=P_SSwVA9vqY[/utvid]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by اضواء »

بہت ہی اچھی اور مفید معلومات دینے پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by نورمحمد »

شکریہ
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by افتخار »

zub;ar


ریٹ ابھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ھے۔
اور امیر کو اس کی ضرورت نہیں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by پپو »

بھائی اشفاق یہ پروڈکٹ ابھی تکنیکی مراحل سے مکمل طور پر نہیں گزری اور اس لیے رجسڑڈ بھی نہیں‌ہوسکی اس میں کچھ خطرات بھی ہیں اور اس کا بعد از فروخت سروس وغیرہ کا بھی انتظام نہیں‌ ‌ ‌اور لوگ نئی چیز کو اپناتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں اس کی ہوا اتنی نہیں ہے جس کے ہم عادی ہوچکے ہیں اس کا استعمال بھی بالکل آسان نہیں ہے کچھ سیکورٹی خدشات اس کے ساتھ ابھی تک ہیں اس وجہ سے یہ مارکیٹ میں جگہ نہیں بناسکی شائد اگر بجلی کا بحران نہ حل ہوسکا تو ہوسکتا ہے لوگ اسے مجبور ہوکر اپنا لیں
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by یاسر عمران مرزا »

ہر ایجاد جب شروع ہوتی ہے تو اس میں بے پناہ خامیاں ہوتی ہیں اور وہ قابل استعمال نہیں ہوتیں....

تاہم بعد ازاں اسی کانسپٹ کے آگے بڑھاتے ہوے ایک اچھی پراڈکٹ بنائی جا سکتی ہے.

آپ مجھے بتائیے . گراہم بیل نے جب بڑا سا مختلف ٹکڑوں پر مشتمل ٹیلی فون بنایا تھا، کیا وہ اسی طرح، اسی اندازمیں قابل استعمال تھا؟

یہ ایک اچھی چیز بنائی گئی ہے . امید ہے اس میں مزید بہتری لائی جا سکے گی.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں. خصوصا لاہوریوں میں.
میں تو لاہوریوں کو "پاکستانی چائینیز" کہتا ہوں.
بس مسئلہ اس ٹیلنٹ کے استعمال کا ہے.

اگر کسی اور ملک میں ایسا کیا جاتا تو اس بندے کو انعامات وغیرہ سے نوازا جاتا.
لیکن اس وحید بابر بے چارے کو کوئی نہیں پوچھتا.

اور یہ بات بھی ہے کہ اگر یہ پنکھا عام ہوا تو گیس کی بھی لوڈ شڈنگ شروع ہو جائے گی.


:lol:
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بجلی اور گرمی کا کم خرچ بالا نشین علاج.

Post by افتخار »

پاکستان میں واقعی ٹیلنٹ کی کمی نہیں
لیکن کوئی سپورٹ کرنے والا نہیں بلکہ اس کو سزا دی جاتی ھے کہ اس نے یہ کا کیوں کیا۔
Post Reply

Return to “حیرت کدہ”