اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by اضواء »

[center]اعمال صالحہ کی شروط

اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟
اورعمل میں کونسی شروط ہوں
وہ صالح اوراللہ تعالی کےہاں مقبول ہوتاہے ؟



الحمدللہ

حمدوثناکےبعد:

کوئی بھی عمل اس وقت تک عبادت نہیں بنتا
جب تک کہ اس میں دوچیزیں نہ پائی جائیں ۔


اوروہ دوچیزیں یہ ہےکہ کمال محبت اورکمال تذلل ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے:

{ اوروہ لوگ جومومن ہیں وہ اللہ تعالی کی
محبت میں بہت سخت ہوتےہیں }
البقرۃ /(165)



اوراللہ تبارک وتعالی نےارشادفرمایاہے:

{ یقیناجولوگ اپنےرب کی ھیبت سےڈرتےہیں }
المومنون ۔/(57)


اوراللہ تعالی نےاپنےاس فرمان میں اسےجمع کردیاہے:

{ بیشک یہ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتےتھے
اورہمارےسامنےعاجزی کرنےوالےتھے }
الانبیاء ۔/(90)


توجب اس چیزکاعلم ہوگیاتویہ بھی
علم ہوناچاہئےکہ عبادت صرف
موحدمسلمان کی ہی قبول ہوتی ہے ۔


جیساکہ اللہ تبارک وتعالی کافرمان ہے:

{ اورانہوں نےجوعمل کئےتھےہم آئےان کی طرف
انہیں پراگندہ ذروں کی طرح کردیا}
الفرقان ۔/(23)


عائشہ رضی اللہ تعالی عنہابیان کرتی ہیں
کہ میں نےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ دورجاہلیت
میں ابن جدعان صلہ رحمی کیا کرتااورمسکینوں
کوکھانا کھلاتا تھاتوکیا اسےیہ کام آئےگا ؟
تورسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
اسےیہ کوئی نفع نہیں دےگا کیونکہ اس نےایک دن بھی
یہ نہیں کہا کہ اےمیرے رب قیامت کےدن میری
غلطیاں معاف کردے ۔ صحیح مسلم حدیث نمبر
۔(214)


یعنی وہ بعث ونشورپراورقیامت پرایمان نہیں
رکھتاتھااورنہ ہی وہ اس لئےعمل کرتا
رہا کہ وہ اللہ تعالی کےسامنے پیش ہوگا
۔

پھریہ کہ مسلمان کی عبادت اس وقت تک قبول نہیں
ہوتی جب تک کہ اس میں بنیادی طورپردوشرطیں نہ ہوں ۔


اول : اللہ تعالی کےلئےاخلاص نیت :

وہ اس طرح کہ بندےکےسارےاقوال وافعال
اوراعمال ظاہری اورباطنی سب کےسب اللہ تعالی
کی رضااورخوشنودی کےلئےہوں کسی اورکےلئےنہیں ۔


دوم : عبادت اس طریقےاورشریعت کےمطابق
ہوجس کااللہ تعالی نےحکم دیاہے ۔


اوروہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےمتابعت اورپیروی
واتباع سےہوگا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نےجوکہاہےوہ کیاجائےاورجس سےروکاہے
اس سےرکاجائےاوران کی مخالفت نہ کی جائے
اورنہ ہی کوئی ایسی نئی عبادت یاطریقہ
ایجادکرلیاجائےجوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
سےثابت نہیں ۔


اوران دونوں شرطوں کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے:

{ توجسے بھی اپنےرب سےملنےکی امیدہےاسےچاہئے
کہ وہ نیک اعمال کرےاوراپنےرب کی
عبادت میں کسی کوبھی شریک نہ کرے }
الکہف ۔/(110)


ابن کثیررحمہ اللہ تعالی کاقول ہے:

{ توجسے بھی اپنےرب سےملنےکی امیدہے }
یعنی اس کےثواب اوراچھی جزااوربدلے کی
{ اسےچاہئےکہ وہ نیک اعمال کرے }
یعنی جوکہ اللہ تعالی کی شریعت کےموافق ہوں
{ اوراپنےرب کی عبادت میں کسی کوبھی شریک نہ کرے }
اوروہ اس سےصرف اللہ تعالی وحدہ
لاشریک کاچہرہ اور رضاچاہتاہو۔


لھذا قبول عمل کےیہ دوضروری ارکان ہیں
کہ وہ اللہ تعالی کےلئےخالص اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کی شریعت کےمطابق ہوناچاہئے


واللہ اعلم .

شیخ محمد صالح المنجد(المملكة العربية السعودية)

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by افتخار »

سبحان اللہ

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by اضواء »

افتخار wrote:سبحان اللہ

جزاک اللہ

أحسنت و بارك الله فيك.......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by نورمحمد »

بہترین شیئرنگ کے لئے شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote:جزاک اللہ
الله يجزاك خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:جزاک اللہ
يجزينا و يجزيك كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اللہ تعالی بندےکاعمل کب قبول فرماتاہے ؟

Post by اضواء »

نورمحمد wrote:بہترین شیئرنگ کے لئے شکریہ
الله يجزاك خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”