ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by اعجازالحسینی »

متحدہ قومی موومنٹ یعنی ایم کیو ایم نے لاہور میں ایک جلسہ عام کا انقعاد کر کے پنجاب کی سیاست میں خود متعارف کروانے کی ایک اور کوشش کی ہے ۔
ایم کیو ایم کا یہ جلسہ لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے قریب فٹبال گروانڈ میں ہوا جس سے جماعت کے قائد الطاف حسین نے خطاب کیا ۔ایم کیو ایم کی قیادت لاہور میں جلسہ کے لیے ایک ماہ سے اس تیاریوں میں مصروف تھیں اور اس مقصد کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔پنجاب میں حکمران جماعت نے ایم کیو ایم کو قذافی سٹیڈیم کے باہر جلسہ عام کرنے کی اجازت دی تھی تاہم جلسے سے ایک رات قبل یہ جگہ تبدیل کردی گئی اور ایم کیو ایم کی قیادت نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا۔
جلسے میں شرکت کے لیے زیادہ تر لوگ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے تھے جبکہ شکل و صورت اور حلیہ کے اعتبار سے ایسے لوگ بھی جلسہ گاہ کے اندر دکھائی دیئے جن کا تعلق پنجاب سے نہیں تھا۔ایم کیو ایم نے لاہور میں اپنے جلسے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اس میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی لیکن اس جلسے میں مسلم لیگ قاف کے رہنما چودھری ظہیر الدین خان اور سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نے شرکت نہیں کی ۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جلسے کے شرکا سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو پنجاب میں اپنی جگہ بنانے میں وقت لگے گا لیکن بقول ان کے ایم کیو ایم پنجاب میں چھاگئی ہے ۔ایم کیو ایم کئی برسوں سے جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان اور بہاولپور میں اردو بولنے والی مہاجر آبادی میں سرگرم ہے اور اب گزشتہ چند برسوں سے لاہور میں تنظیم سازی کے لیے کام کررہی ہے ۔
تیرہ اگست سنہ دوہزار چھ میں بھی ایم کیو ایم نے لاہور میں مینار پاکستان میں ایک جلسہ کیا تھا جبکہ گزشتہ برس اپریل میں پنجاب کے تین مختلف شہروں لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں بیک الطاف حسین میں ٹیلی فونک خطاب کیا تھا ۔ایم کیو ایم کے لاہور میں جلسے کے بارے میں سیاسی مبصر ڈاکٹر حسن عکسری رضوی کہتے ہیں کہ یہ جلسہ ایم کیو ایم کی خود کو دوبارہ سے متعارف کروانے کی کوشش کی ہے تاہم بقول ان کے ہجوم کے اعتبار سے یہ ایک درمیانہ جلسہ تھا ۔
ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ایک جلسے کرنے میں تو کامیاب رہی ہے لیکن یہ جلسہ کوئی ریکارڈر برینگ جلسہ نہیں تھا ۔ڈاکٹر حسن عکسری کے مطابق ایم کیو ایم کے قاید نے اپنے خطاب میں جو باتیں کی ہیں وہ کوئی نئی نہیں ہیں اور ان کے بقول تمام سیاسی جماعتیں کی طرف سے اس طرح کی باتیں کہیں جاتیں ہیں ۔ان کا یہ کہنا ہے کہ خطاب میں اس طریقہ کار کا تذکرہ نہیں کیا جس کے ذریعے مقاصد حاصل کیے جاسکیں ۔
ڈاکٹر حسن عکسری رضوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایک ناراض ووٹرز کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کریں گے تاہم پنجاب میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قاف کی موجودگی میں ایم کیو ایم ایک موثر جماعت کے طور پر سامنے آتی دکھائی نہیں دے رہی ۔
ادھر ایم کیو ایم نے لاہور میں ہونے والے جلسے کو ایک کامیابی قرار دیا ہے جبکہ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا جلسہ ناکام رہا ہے ۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by بلال احمد »

خود کہنے سے جلسہ کامیاب نہیں ہوجاتا. جو کچھ نظر آرہا ہے وہ سب کے سامنے ہے be;at;in;g;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by علی عامر »

c;om;pu;te;r;beat
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by نورمحمد »

h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by پپو »

تین جماعتیں‌مل کر بھی جلسہ کامیاب نہ کر سکیں
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by عتیق »

b:e:a:t b:e:a:t

یہ پاکستانی بھی نا.................................................................



میرا مطلب ہے ہمارے گورمنٹ
کسی کام کی نہیں
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by افتخار »

پنجاب میں قوم کو شعور تو ھے نا۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ایم کیو ایم کا لاہور میں’درمیانہ‘ جلسہ

Post by اعجازالحسینی »

h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”