بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Post by لدھیانوی »

دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تیس مارچ کو موہالی میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔
میچ میں ستاون رنز بنانے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے تھے۔
جواب میں بھارت نے سچن تندولکر، گوتم گمبھیر اور یوراج سنگھ کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ ہدف اڑتالسیویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارتی فتح میں اہم کردار یوراج سنگھ اور رائنا کی چھٹی وکٹ کے لیے ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ادا کیا۔ان دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے چوہتر رنز بنائے۔
گوتم نے پچاس جب کہ سچن تندولکر نے ترپن رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
اس میچ میں سچن تندولکر نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں اٹھارہ ہزار رنز بھی مکمل کیے۔سچن کے اٹھارہ ہزار رنز میں 48 سنچریاں اور 93 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
رکی پونٹنگ نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو چار رنز بنائے
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ ہسی، شین واٹسن، بریٹ لی اور شان ٹیٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلوی اننگز کی خاص بات کپتان رکی پونٹنگ کی ورلڈ کپ مقابلوں میں پانچویں اور مجموعی طور پر تیسویں سنچری تھی۔
پونٹنگ کے علاوہ بریڈ ہیڈن نے نصف سنچری بنا کی آسٹریلیا کو دو سو ساٹھ رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں مدد دی۔
بھارت کی جانب سے باولنگ میں ظہیر خان، یوراج سنگھ اور ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا اور بھارت نے اس میچ کے لیے ایک ایک تبدیلی کی تھی۔آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ کی جگہ ڈیوڈ ہسی کو جب کہ بھارت نے یوسف پٹھان کی جگہ وریندر سہواگ کو شامل کیا۔
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نو بار آمنا سامنا ہوا تھا جن میں سے سات بار آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تھی۔
اس میچ سے قبل ورلڈ کپ میں یہ دونوں ٹیمیں سنہ دو ہزار تین میں مدِ مقابل ہوئی تھیں اور اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 125 رنز سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کی ٹیم: شین واٹسن، بریڈ ہیڈن، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، کیمرون وائٹ، ڈیوڈ ہسی، مائیک ہسی، مچل جونسن، شان ٹیٹ، کریجا اور بریٹ لی شامل ہیں۔
بھارت کی ٹیم: سچن تندولکر، سہواگ، گوتم گمبھیر، کوہلی، یوراج سنگھ، دھونی، رائنا، ایشون، ہربجھن سنگھ، ظہیر خان اور پٹیل شامل ہیں۔
بشکریہ بی بی سی اردو
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Post by نورمحمد »

خبر کی فراہمی پر مشکور ہیں - - r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Post by محمد شعیب »

Image
Image
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Post by افتخار »

اور اگر پاکستان میچ جیت جاتا ھے تو تمام مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Post by بلال احمد »

معلومات کی فراہمی پر شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Post by نورمحمد »

افتخار wrote:اور اگر پاکستان میچ جیت جاتا ھے تو تمام مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔

h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a

دعا ہے کہ پاک یہ میچ جیت جائے . . مجھے کسی بھی حال میں پاک کو ببمئی میں کھلتے ہوئے دیکھنا ہے
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Post by افتخار »

اللہ دشمن کو زیر کرے۔
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”