اردو افسانوں کے لئے معاونت

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردو افسانوں کے لئے معاونت

Post by چاند بابو »

محترم خاور بھائی کی افسانوں کی کتاب مجھ تک پہنچ چکی ہے لیکن اس میں بہت زیادہ غلطیاں ہیں اصل میں انہوں نے “ی“ لکھنے کی بجائے ہر جگہ پر “ے“ کا استعمال کیا ہے اور یونی کوڈ میں تبدیلی کے بعد اس کا حلیہ بہت بگڑ گیا ہے اور عبارت کچھ یوں بن رہی ہے۔
اصل عبارت: میں اردونامہ فورم پر کیا لکھنےگیا تھا“
خاور بھائی کی عبارت: مےں اردونامہ فورم پر کےا لکھنےگےا تھا“
مجھے کیونکہ دفتری معاملات سے فرصت بہت ہی کم ملتی ہے اس لئے وقت نہیں ہوتا کہ اس کو درست کر دوں۔ اگر کوئی بھائی اس کام کے لئے اپنی خدمات پیش کر دے تو میں یہ فائل اور اردو ایڈیٹر اسے بھیج دوں تاکہ جلد ازجلد افسانے اردونامہ کی رونق بن سکیں۔
Last edited by چاند بابو on Thu Apr 17, 2008 12:10 am, edited 3 times in total.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شمشاد
کارکن
کارکن
Posts: 29
Joined: Mon Mar 10, 2008 9:03 pm

Post by شمشاد »

فائل کتنی بڑی ہے؟ کتنے افسانے ہیں؟ اس کے متعلق کچھ بتائیں۔ ایک رکن پر سارا بوجھ ڈال دینا زیادتی ہو گی۔ کام کو تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بھائی فائل تو کافی بڑی ہے اصل میں خاور بھائی نے اپنی ساری کتاب ہی ہمیں بھیج دی ہے اور اس فائل کے 143 صفحات ہیں۔ جو دوست جتنا کام کر سکتا ہے اسے اتنا کام دے دیا جائے گا۔ میرے خیال میں ایک ایک افسانہ اگر تمام افراد اپنے ذمہ لیں تو کام بہت جلد ہو جائے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جناب خاور بھائی کو ان سے ہونے والی غلطیاں بتائی جا چکی تھی پھر بھی انہوں نے وہی غلطیاں دہرائی ۔ وقت کی کمی کا سامنا سبھی اراکین کر رہے ہیں۔ خاور بھائی کی طرح اور بھی بھائی ایسی غلطیاں کر سکتے ہیں۔ بہتر ہوگا جناب خاور بھائی کو ان کی کتاب درستی کے لیئے واپس بھیج دی جائے ۔ اس طرح ان کو اپنی غلطیوں کو نہ دہرانے کی مشق بھی ہو جائے گی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رضی بھائی اصل میں خاور بھائی سے بات ہوئی ہے یہ کتاب جب شائع ہوئی تب ان کے علم میں یہ بات نہ تھی کہ یونی کوڈ میں تبدیلی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اس لئے اس میں یہ غلطیاں موجود ہیں اور کمپیوٹر کا استعمال اتنا نہ جاننے کی وجہ سے وہ خود سے اس میں تبدیلیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ ہاں البتہ مستقبل میں انہوں نے درستگی کا عہد کر لیا ہے اس لئے یہ کام تو اب ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔ اب بتائیے آپ کیا کہتے ہیں کیا آپ کو کچھ صفحات بھیج دوں یا نہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی ہمارے یہاں بجلی کا سنگیں مسلہ درپیش ہے۔ صبح نو بجے تک تو بجلی صحیح رہتی ہے، مگر بعد میں آنکھ مچھولی کھیلنے لگتی ہے۔ کبھی کھبی پورے دن بجلی نہیں رہتی۔ کمپیوٹر پر کام کرتے وقت اچانک بجلی چلی جاتی ہے تو بڑی کوفت ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں کچھ بھی نہیں کر پاؤنگا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

چلئے ٹھیک ہے میں کوئی اور ساتھی ڈھونڈ لیتا ہوں اپنی معاونت کے لئے۔ میں تو کہتا تھا کہ بجلی کا مسئلہ صرف ہمارے ساتھ ہی ہے لیکن آپ بھی ہمارے بھائی ہی ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شکریہ چاند بھائی، آپ میری مجبوری کو سمجھ گئے۔
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”